قسط نمبر 26

1 0 0
                                    

خار زندگی
قسط نمبر 26
تحریر عائش ملک

۔۔۔۔۔۔۔۔

روم نوک کرتے آزر آفس میں داخل ہوا۔
گڈ آفٹر نون ڈیڈ ۔۔
شاہ زر صاحب نے فائل سے سر اٹھا کر اک نظر آزر کو دیکھا۔
گڈ آفٹر نون کم۔۔
کیا خبر لائے ہو ، گلاسز کو اتارتے انہوں نے آزر سے پوچھا۔
اچھی خبر ہے ڈیڈ۔
وہ کافی خوشی سے بولا ۔
آؤ بیٹھو ،
آپ اک بار پھر نانا بن گئے ہیں ڈیڈ ۔۔
ثوم کے بیٹی ہوئی ہے۔۔
کک کیا؟
شاہ زر صاحب کی آنکھوں کی چمک بڑھی تھی۔
۔
وہ ٹیبل پر تھوڑا آگے ہوئے۔

میری آبی ۔۔۔

انہوں نے زیر لب سرگوشی کی تھی ۔۔

وہ پہلے بھی دادا اور نانا بن چکے تھے۔
مگر کبھی کسی کے لیے یہ نام انکے ذہن میں نہیں آیا۔
مگر آج انکے دل سے یہ نام نکلا تھا خود بخود ہی

وہ سر پیچھے کرسی کے ٹیک  پر ٹکا کے آنکھیں موند گئے۔
آزر انکے چہرے اور لبوں پر جاندار مسکراہٹ
بہت اچھے سے محسوس کر رہا تھا۔

ثوم ٹھیک ہے؟
انہوں نے اسی پوزیشن میں سوال پوچھا۔
جی ڈیڈ وہ بالکل ٹھیک ہے۔
آج ہی وہ ہسپتال سے گھر شفٹ ہوئی ہے۔

کیا آپ ملے تھے ثوم سے؟
اب کی بار انہوں نے آگے ہو کر پوچھا
نہیں ڈیڈ
آپ سے پہلے میں کیسے مل سکتا ہوں؟

انہوں نے اثبات میں سر ہلا دیا۔
آزر
جی ڈیڈ
پورے شہر میں آبدار کے نام کا صدقہ کر دیں۔
اور یہ کام آج شام تک ہو جانا چاہیے۔۔

آبدار ؟
اس نے نا سمجھی سے پوچھا۔
ہاں
تو یہ نام آخر ثوم کی بیٹی کا نصیب بنا ۔
آزر نے سوچا ۔۔۔
گھر میں سب جانتے تھے۔
کہ ڈیڈ ثوم کا یہ نام رکھنا چاہتے تھے۔

مگر پھر ثوم کا نام موم نے رکھا تھا تو وہ چپ ہوگئے۔
مگر اس کے بعد انہوں نے کسی کا نام نہیں رکھا
نہ رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

سب کہیں نا کہیں چاہتے بھی تھے
کہ ڈیڈ ان کی کسی بھی ایک اولاد  کا نام خود رکھیں۔
مگر یہ بھی ثوم اور اسکی بیٹی کا نصیب ٹھہرا۔

اوکے ڈیڈ
وہ اٹھ کھڑا ہوا۔۔
آزر ۔۔
ابھی وہ باہر جاتا شاہ زر صاحب نے اسے آواز دی۔
جی ڈیڈ ۔۔اس نے سوالیہ نظروں سے انکی طرف دیکھا۔
ثوم کو گھر لانے کی سارے انتظامات کر لیں۔
ہم کل ثوم کو گھر لا رہے ہیں۔

وااٹ؟
اسکو جھٹکا لگا تھا؟
آپ ثوم کو گھر لائیں گے ڈیڈ ؟
وہ جلدی سے مڑ کر پھر کرسی پر بیٹھا۔

یس۔۔
تو کیا آپ؟
ہاں آزر
میں مزید خود کو اپنی بیٹی
سے دور نہیں رکھ سکتا ۔
اور اب تو میری نواسی بھی ہے۔۔

آج اک باپ اپنی بیٹی سے مکمل ہار مانتا ہے.
وہ کچھ افسردگی سے مسکرائے تھے.

اسی لیے میں کل خود ثوم کو لینے جاؤں گا.

Khaar e Zindagi ____ خار زندگیWhere stories live. Discover now