قسط نمبر 32

1 0 0
                                    

خار زندگی
قسط نمبر 32
عائش ملک ۔۔

تم مجھے آخر آج بتا ہی دو تو میرے دوست ہو یا دشمن ؟
حدید کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو رہا تھا۔
ہونہہ ابھی کے لیے دوست ہی سمجھ لو
بعد کی بعد دیکھیں گے۔۔عمر نے شانے اچکائے۔

وااہ کیا بے نیازی تھی۔

عمر بس کر دو۔
ہم پچھلے چار گھنٹوں سے چوروں کی طرح اس پیلس پر نظر رکھ کر بیٹھے ہیں۔

کم از کم مجھے اتنا تو بتا دو
ہم یہاں کس کے لیے آئے ہیں ؟

اور اگر چوری کا ہی ارادہ ہے تو وہ بھی بتا دو
میں پہلے ہی بتا رہا ہوں میں ففٹی ففٹی کا قائل ہوں۔
ورنہ تم اپنے راستے میں اپنے۔

کہا نا یار تھوڑا صبر کر لو پتا چل جائے گا ۔
اک تو میں تنگ آگیا ہو تمہاری چک چک سے۔

اور یہ تھوڑا سا صبر کرتے کرتے چار گھنٹے گزر چکے ہیں۔
حدید نے دانت پیس کر کہا۔

مجال ہے اس انسان نے کبھی کوئی سیدھی بات یا کبھی سیدھا کام کیا ہو۔

ٹھیک ہے یہیں بیٹھے رہو۔
میں جا رہا ہوں۔
واشروم جانا ہے مجھے۔

کب سے روک کے رکھا ہے خود کو اب بس میری۔

عمر نے افسوس سے اسکی طرف دیکھا۔

مجال ہے اس انسان نے کبھی بغیر چوں چراں کئے اس کی کوئی بات مان لی ہو۔

جاؤ مرو اور جلدی آنا۔
اب کسی بھی وقت مجھے تمہاری ضرورت پڑ سکتی ہے۔
ہاں ٹھیک ہے ٹھیک ہے سمجھ گیا۔۔
وہ جان چھڑاوتا چلا گیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ اس وقت  سٹریٹ کے کارنر والی خالی بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر تھے۔
یہ بلڈنگ انڈر کنسٹرکشن ہونے کی وجہ سے زیادہ تر خالی رہتی تھی۔

جہاں سے وہ سامنے شاہ پیلس کو آسانی سے دیکھ سکتا تھا۔۔
گیٹ کے اندر کا کچھ پارکنگ ایریا نظر آرہا تھا۔
کیا شاندار بلڈنگ پیلس ہے۔

مگر اتنے امیر گھر کی لڑکی ہو کر اک معمولی سے کافی شاپ پر جاب کرتی ہے۔

حیرت ہے ، اس نے خود سے ہمکلامی کی ۔
مگر
سر نے مجھے کوئی بھی انفارمیشن نکالنے سے منع کیا ہی کیوں  ہے؟

یہ سر کی کیا لگتی ہو گی ؟
کیا رشتہ ہو سکتا ہے آخر ؟
اور
مجھے منع کر دیا کچھ بھی پتہ کرنے سے ہونہہ،،
رائٹ مگر مجھے اسکو فالو کرنے کا تو خود کہا ہے۔
خود ہی مسکراہٹ اسکے چہرے پر آئی۔

تو ٹھیک ہے ماسک گرل اب آپ کے بارے میں کچھ بھی پتہ
کرنے کی کوشش کئے بغیر ہی میں آپ کی ساری انفارمیشن آپ سے ہی لو گا۔

بس میرا آپکو فالو کرنا آپکی حفاظت کے ساتھ ساتھ انفارمیشن
بھی اکٹھی کرنے کا باعث بنے گا۔

اب ظاہر مجھے آپکی حفاظت کرنی ہے تو آپ کے بارے میں جاننا تو پڑے گا نا کہ

آپ کب کہاں کس وقت آتی جاتی ہیں۔

Khaar e Zindagi ____ خار زندگیWhere stories live. Discover now