وحاج نے گھبرا کر گاڑی کو بریک لگایا۔ اور عبداللہ کو حیرت سے دیکھا۔ وہ اداس سا چہرہ حیرت میں بھی اتنا ہی پیارا لگ رہا تھا۔"پاگل ہوگیا ہے کیا؟" وحاج نے خفگی سے کہا
"ہاں پاگل ہی سمجھ لیکن اب میں تجھے مزید پریشان نہیں دیکھ سکتا۔ تو ہر بار نظرانداز کرتا ہے لیکن اب نہیں۔" عبداللہ بہت غصے کہہ رہا تھا۔ سانس لیکر پھر سے کہنا شروع کیا
"ایمانداری سے بتا آخری بار تو کب دل سے خوش ہوا تھا ؟ کب تونے اپنی زندگی کی خوشیاں منائی ہے؟ تم سمجھتے ہو کے مجھے کچھ دکھ نہیں رہا؟ اللہ نے تجھے ہر خوشی سے نوازا ہے۔ لیکن پھر بھی تم خوش نہیں ہوتے۔اللہ کو ناشکری کرنے والا نہیں پسند وحاج۔ صرف ایک بھائی کی وجہ سے تو اپنی زندگی برباد مت کر۔" عبداللہ بہت پریشان نظر آرہا تھا
"بھائی جان کی بات مت کرو۔" وحاج نے درشتی سے کہا
"تو کب تک انکی واپسی کی دعا کریگا؟ وہ تمہیں چھوڑ کر سکون سے اپنی زندگی جی رہے ہیں لیکن تم؟ " عبداللہ وحاج کو ہر بات یاد دلانا چاہتا تھا
"ہاں چھوڑ دیا تھا انہوں نے مجھے۔ لیکن میں نے نہیں چھوڑا تھا اور نہ میں ایسا کر سکتا ہوں۔ چاھ کر بھی نہیں کرسکتا۔" وحاج کا ضبط ختم پر تھا
"کیوں نہیں کرسکتے تم؟ کیا تم انکے بغیر نہیں رہ رہے دو سال سے؟" عبداللہ نے وحاج کی آنکھیں نم ہوتے دیکھیں تو لہجے کو نرم کیا
" میں رہ رہا ہوں کیونکہ یہ میری مجبوری ہے۔ لیکن میں جس تکلیف میں رہ رہا ہوں وہ صرف میں اور میرا آللہ ہی جانتا ہے۔" وحاج کی آواز میں دکھ نمایا تھا
"وحاج میں جانتا ہوں کہ یہ سب بہت مشکل ہے کرنا لیکن تم ایک بار کوشش تو کر کے دیکھو۔" عبداللہ اپنے دوست کو ہارتا ہوا دیکھنا نہیں چاہتا تھا
تمہیں کیا لگتا ہے میں نے کوشش نہیں کی ہوگی؟ وحاج نے ونڈاسکرین سے نظریں ہٹا کر عبداللہ کو دیکھا
عبداللہ کچھ کہہ نہ سکا اور چپ ہوگیا"میں دو سال سے کوشش ہی تو کرہا ہوں لیکن وہ ہر بار میری کوشش پر پانی پھیر دیتے ہیں جیسے آج" وحاج بہت دھیمے لہجے میں کہہ رہا تھا
"اج وہ پھر نظر آگئے ! وہ یہاں آئے ہوئے ہیں لیکن مجھ سے ایک بار ملے بھی نہیں۔"
"وحاج تو کہے تو میں بات کروں ان سے؟ "عبداللہ نے حل سوچتے ہوئے کہا
"کیا بات کروگے تم ان سے؟"وحاج نے سادے لہجے میں پوچھا
"میں بتاونگا ان کو کے انکا چھوٹا بھائی ابھی تک زندہ ہے۔ اور یہ کہوں گا کے وہ مر رہا ہے تنہائی سے۔ "
عبداللہ کی آواز میں درد تھا"اور تمہیں لگتا ہے کے انہیں کوئی فرق پڑے گا؟" وحاج نے سوال کیا اور گاڑی دوبارہ اسٹارٹ کی
YOU ARE READING
محبت کیجئے پر ذرا خیال کیجئے
Mystery / ThrillerThis is a story of a teenage girl. I wrote it specially for the teenage girls and boys . In this story I've discussed very important part of our life . We all fall in love with someone once and there is nothing bad in it . But the point I've noticed...