اسے یاد آیا کے وہ کمرے کا گیٹ بند کرنا بھول گئی ۔جلدی سے اٹھ کر اس نے کمرے کا گیٹ بند کیا۔ اور واپس آکر بال پونی سے آزاد کے دوپٹے سائیڈ پر رکھا اور لیٹ گئی۔
وہ فیس بک کی نیوز فیڈ چیک کر رہی تھی۔ اچانک کسی کمینٹ پر نظر پڑھی ۔۔۔
لکھا تھا !! آپ نے جتنی خوبصورت تصویر لگائی ہے ۔اصل میں بھی اتنی ہی پیاری ہیں کیا ؟
میں جتنی بھی پیاری ہوں آپ کو اس سے کوئی مطلب نہیں ہونا چاہیے مسٹر ۔
وہ بندا شاید آن لائن ہی تھا ۔
فورا جواب آیا۔
مگر میں تو دیکھنا چاہوں گا کے آپ کتنی خوبصورت ہیں ؟
آنیہ کے دل میں کچھ ہوا تھا ۔
اس نے کمینٹ کا کوئی جواب نہیں دیا ، موبائل سائیڈ میں رکھا اور سو گئی ۔۔۔
صبح کے 12 بج رہے تھے جب آنیہ کی آنکھ کھلی ۔
اس نے واش روم سے آتے ہی اپنا موبائل اٹھایا جو نوٹیفکیشن سے گونج رہا تھا ۔
آنیہ نے چیک کیا کے کس کس کے مسیج آئے ہیں ۔ دیکھ کر شاکڈ ہو گئی کیونکہ اس ہی لڑکے کی فرینڈ ریکویسٹ آی ہوئی تھی۔
آنیہ کو شدید غصہ آرہا تها . یہ لڑکا تو پیچهے ہی پڑھ گیا آنیہ کهٹ سے اپنا میسنجر آن کیا اور اس لڑکے کو میسج کیا آپ کے ساتھ آخر مسلئہ کیا ہے اور کوئی کام نہیں میرے زیادہ منہ لگنے کی ضرورت نہیں ورنہ بلاک کردونگی اور موبائل وہیں پهینک کرناشتہ کے لیے باہر چلی گئی بابا جا چکے تهے اور بهائی ٹیوی پر میچ دیکهنے میں مصروف تهے . آنیہ چائے کا کپ لے کر بهائی کے برابر میں بیٹھ گئی معاویہ نے کن آنکهیوں سے آنیہ کو دیکها ہوگئی تمهاری صبح؟؟؟ آنیہ نے کهسیانی ہنسی سے جواب دیا بهائی وہ آنکھ نہیں کهلی! معاویہ دوبارہ میچ دیکهنے میں مصروف ہوگیا -☆
آنیہ چائے کا کپ لےکر واپس اپنے روم میں آئی اور اسکو ایک بات بے چین کر رہی تهی کہ آخر یہ ہے کون اور کیوں اس سے اتنا فری ہو رہا ہے اس نے اسی سوچ میں ایک بار پهر موبائل اٹهایا اس لڑکے کا میسج دوبارہ آیا ہوا تها.☆میں آپ سے دوستی کرنا چاہتا ہوں میں اتنی جلدی کسی سے مانوس نہیں ہوتا مگر آپ سے ہو گیا ہوں . آنیہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ چلو کوئی تو اس سے امپریس ہوا ورنہ تو اسکو یہی complex تها. کہ سب لڑکیاں آپس میں لڑکوں کی باتیں کرتی ہیں اس کے پاس بتانے کے لئے کچھ نہیں ہوتا یہی سوچ کر باتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا آنیہ کا زیادہ وقت موبائل کے ساتھ گزرنے لگا .
معاویہ اور ہشتم بهی اپنے کاموں میں اتنا مصروف ہوگئےکہ آنیہ کو دیکهنے کا وقت ہی نہیں ملتا کہ وہ آجکل کیا کر رہی ہے .گهر میں صرف ڈائیننگ ٹیبل پر ملاقات ہوتی تهی اس وقت بهی آنیہ الٹا سیدها جلدی جلدی کهانا بنا کر اپنے روم میں بهاگنے کی کرتی اسکا نیا دوست اس سے بات کرنے کے لئے بے چین رہتا . وقت گزرتا جا رہا تها آنیہ کا میٹرک کا رزلٹ آؤٹ ہوچکا تها اور کالج لائف اسٹارٹ ہونے کو تهی- آنیہ کا اس انجان لڑکے سے باتوں کا سلسلہ ختم.نہیں ہوا تها پڑهائی میں کم ہی دل لگتا تها اسکا جب سے وہ ان چکروں میں پڑی تهی☆
ایک دن بابا نے آنیہ کو مخاطب کر کے کہا .آنیہ تمهارا زیادہ تر وقت موبائل میں میسجز کرنے میں گزر جاتا ہے . پڑهائی کیسی جارہی ہے؟؟؟ اور پیپر کب سے ہیں . بابا پیپرز میں ابهی ایک مہینہ ہے اور پڑهائی بهی اچهی جارہی ہے . ہشتم مطمئین ہو گئے. آنیہ نے شکر کا سانس لیا اور دوبارہ موبائل میں مصروف ہو گئی☆
آنیہ کے ایگزامز شروع ہوگئے تهے - مگر پڑهائی میں وہ دل نہیں لگا پا رہی تهی . کیوں کے وہ اس انجان لڑکے کی محبت میں بری طرح گرفتار ہوچکی تهی اس طرح اسکا فوکس اسٹڈی میں کسی طرح نہیں لگ رہا تها. تهوڑا سا پڑهتی اور فورن موبائل اٹها کر باتیں کرنا شروع کر دیتی☆
صبح کے آٹھ بجے آنیہ نے ہاتھ بڑها کر گهڑی دیکهی اور جهٹکے سے اٹھ بیٹهی
او شٹ یار لیٹ ہوگئی میں بیڈ سے اتر کر بهاگتی ہوئی واش روم گئی باہر آکر تولیہ سے منہ پونچهتے ہوئے الماری سے یونیفارم نکالا اور چینج کرنے بهاگ گئی .الٹے سیدهے بال کیچر میں باندهہ کر اپنی books اٹهائے باہر کی طرف چل دی باہر بابا جانے کے کئے تیار کهڑے تهے . آنیہ تم نے گهڑی دیکهی ہے کیا جلدی ناشتہ کرو دیر ہو رہی ہے . آنیہ نے بےچینی سے گهڑی کی طرف دیکها . بابا میں بہت لیٹ ہو گئی ہوں..! آنیہ کچھ دیر بعد کالج کے گیٹ ہر تهی . بابا میرے لیے دعا کرنا میں چلتی ہوں اللہ حافظ ..! اور کالج میں داخل ہوگئی . سامنے سے اسکی دوست ماریہ آتی ہوئی نظر آئی کہاں رہ گئی تهیں یار؟؟؟؟ تم سب کلاس میں جاچکے چلو جلدی..
ٹیچر کوئسچن پیپر دے رہی تهیں آنیہ کے ہاتھ میں جب پیپر آیا اس کے تو طوطے اُڑھ گئے بلکل حیران پریشان ہوگئی کیوں کے اسنے ساری رات chating میں گزار دی تهی اور یاد کرنے کی زحمت ہی نہیں کی تهی آنیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی اس کو اندزاہ تها کہ اب تو اسے فیل ہی ہونا ہے . دو ڈیسک آگے اس کی دوست بیٹهی تهی آہستہ سے آواز دے کر مخاطب کیا یار ماریہ مجهے اس میں سے کچھ بهی نہیں آتا کچھ ہیلپ کر یار ماریہ اپنا پیپر کرنے میں مصروف تهی اسکو تسلی دے کر کہا ابهی رک اپنا کر لوں پهر کرواتی ہوں واپس اپنا پیپر کرنے لگی آنیہ کی آنکهوں میں آنسو آرہے تهے اور دل میں سوچ رہی تهی کاش میں ایک دن اس سے بات نا کرتی اور پڑهائی کرلیتی تو شاید ایسا نہیں ہوتا مگر اب جو ہو چکا تها اس کے بعد اب کوئی فائدہ نہیں تها جیسے تیسے ماریہ نے اسکو چیٹنگ کرائی اور بیل بج گئی .
باہر آکرماریہ نے آنیہ کے بال کهینچے آنیہ کی چیخ نکلی کیا کر رہی ہو چهوڑو میرے بال ماریہ نے غصہ سے پوچها سچ سچ بتانا آنی تم نے تیاری کی تهی پیپر کی آنی نے نظریں چرانے کی کوشش کی ماریہ سمجھ گئی تهی اس نے کچھ نہیں پڑها ہے آنیہ دیکهو اگر ایسا ہی رہا تو تم لائف میں کچھ نہیں کرسکوگی تمهارے خراب رزلٹ سے انکل اور معاویہ کو کتنا دکھ ہوگا تمهیں اندازہ ہے اس بات کا آخر تم ایسا کیا کرتی رہی ہو کہ بک کهولنےکی زحمت ہی نہیں کی آنیہ نے تهوڑی دیر خاموشی کے بعد ساری صورتحال سے آگاہ کردیا یعنی تم یہ کہہ رہی ہو کہ تم اس لڑکے کی محبت میں اتنی پاگل ہوچکی ہو کہ پڑهائی تک کا ہوش نہیں رہا آنیہ نے سر اثبات میں ہلایا... ماریہ نے اس کی شکل غور سے دیکهی اس کے بعد وہ پاگلوں کی طرح ہنسنے لگی یار سیریسلی آنی مجهے تم سے یہ توقع نہیں تهی اچها بتائو وہ دکهنے میں کیسا ہے ہینڈسم ہے ؟؟ کیا کرتا ہے کہاں رہتا ہے مجهے سب بتائو؟؟ آنیہ نے ساری ڈیٹیل دی اس کے بعد دونوں گهر کی طرف روانہ ہوگئی. گهر پہنچ کر آنیہ نے اپنا بیگ بے دلی سے بیڈ پر پهینکا اور شاور لینے چلی گئی پندرہ منٹ بعد وہ شاور لے کر باہر آکر وہ خود کو فریش فیل کر رہی تهی.
اب وہ ہئیر ڈرائیر آن کر کے بال سکهانے لگی موبائل رنگ کرنے لگا
[ چہرے پر ایک مسکراہٹ آگئی جس شخص کی کال تهی آج کل اسے سب سے زیادہ وہی خوش رکهتا تها کال ریسیو کر کے ہیلو کہا آگے سے اس شخص آواز نے بہت ہی خوبصورت آواز میں حال چال معلوم کیے اور گهنٹوں بات کرنے کے بعد فون بند کردیا
آج گھر اسامہ آنے والا تھا ۔ معاویہ بھائی اسے پک کرنے کے لئے جارہے تھے آنیہ کو آواز دی ۔۔۔! میں اسامہ کو لینے جارہا ہوں آنیہ کھانا ریڈی رکھنا تم میں تھوڑی دیر میں آتا ہوں یہ کہہ کر وہ چلاگیا آنیہ جلدی جلدی کچن کا کام کرنے لگی کھانا ریڈی کرنے کے بعد وہ تیار ہونے چلی گئی ۔ الماری کو کھوجتی ہوئی نظروں سے دیکھنے لگی اور وہی ڈائیلاگ جو بیشتر ساری لڑکیاں ہی کہتی ہیں اپنی الماری دیکھ کر یار کچھ بھی اچھا نہیں ہے پہنے کے لیے کیا پہنوں میں بہت دیر بعد اسے کچھ اچھا لگا گری اور مہرون کلر کا لان کا سوٹ نکالا اورتیار ہونے لگی جب تک معاویہ اسامہ کو لیکر گھر اچکا تھا ۔ آنیہ اس سوٹ میں بہت خوبصورت لگ رہی تھی بالوں کی فرینچ چوٹی بنائے وہ جلدی جلدی بھائی سے ملنے کے لیے دوڑی اسامہ اور معاویہ باتوں میں مصروف تھے نیچے آکر آنیہ کی رفتار آہستہ ہوگئی کافی ٹائم بعد اسامہ گھر آیا تھا ۔ اسامہ کی نظر جب آنیہ پر پڑی تو اسے فوراًاپنی ماما کی یاد آگئی وہ آنیہ سے ملنے کے لیےاس کے پاس آیا ۔۔ آنیہ کی آنکھوں میں آنسو تھے جو اسامہ کے پاس آتے ہی آنکھوں سے گر پڑے ارے یار ! رو کیوں رہی ہو تم ایسے دیلکم کروگی میرا اتنے مہینوں بعد آیا ہوں آنیہ روتے روتے بھی مسکرا دی اسامہ نے بہن کو پیار کیا اور تینوں جاکر اسامہ کے کمرے میں بیٹھ گئے۔ ہشتم ابھی تک آفس سے نہیں آئے تھے اور ان کو اسامہ کے آنے کا پتہ بھی نہیں تھا معاویہ اور اسامہ نے بابا کو سرپرائز کرنے کا پلان بنایا تھا ۔
اسامہ نے اپنی واچ اور موبائل سائیڈ ٹیبل پر رکھا آنیہ اور معاویہ دونوں کچن میں اسامہ کے لیے کھانے کا انتظام کر رہے تھے اتنی دیر میں اسامہ چینج وغیرہ کر چکا تھا اسامہ ایک پرکشش اور خوبرو نوجوان تھا اور سب سے اچھی چیز اس کے فیس فیچرز میں اسکی jawline تھی جو اسے اور ہینڈسم بناتی تھی وہ تولیہ سے بال سکھاتے ہوئے بیٹھا اور موبائل دیکھنے لگا اتنے میں آنیہ اور معاویہ ُروم میں داخل ہوچکے تھے۔ اور بھائی کیا کر رہے ہو معاویہ نے اسامہ کے برابر میں بیٹھتے ہوئے کہا اسامہ نے موبائل سائیڈ میں رکھتے ہوئے کہا کچھ نہیں بس ایسے ہی تم دونوں بتائوں کیا ہورہا ہے آجکل معاویہ نے بُرا سا منہ بنایا کچھ خاص نہیں بابا کے ساتھ آفس چلا جاتا ہوں تھوڑا ٹائم فرینڈز کے ساتھ ہینگ آؤٹ میں گزر جاتا ہے بس یہی زندگی ہے ۔ آنیہ گُمسم سے بیٹھی تھی اسامہ نے اسے مخاطب کیا آنیہ؟ تم بتائو ! آنیہ کو آواز ہی نہیں سنائی دی معایہ نے چٹکی نوچی ہاتھ پر آنی تلملا کر بولی اللہ کیا ہوگیا ہے معاویہ اور اسامہ دونوں ہنسنے لگے کیا ہوگیا؟ کہاں گم ہو تم سے بات کر رہا ہوں جواب تو دو وہ بس ایسے ہی ! اچھا یہ بتاؤ تمھارے ایگزامز کیسے رہے؟ آنیہ کا حلق تک کڑوا ہوگیا پیپرز کا سن کر وہ بھی ٹھیک ہوئے بس دعا کریں کلئیر ہوجائیں پیپر دونوں بھائیوں نے حیرانی سے اپنی بہن کو دیکھا اسے کیا ہوا آنیہ سمجھ گئی تھی بھائیوں کو یہ بات ہضم نہیں ہوئی اسلیے اس نے بات سنبھالی میرا مطلب ہے کہ اچھے ہوئے ہیں پیپرز انشاءاللہ اچھا رزلٹ آئے گا ۔معاویہ اور اسامہ اپنی باتو ں میں مصروف ہوگئے آنیہ کام کا بہانہ کر کے روم سے باہر آگئی اور اپنا موبائل چیک کرنے لگی ۔ اس لڑکے کے کافی سارے میسجز اینڈ کال آئی ہوئی تھیں ۔ آنیہ اس کے میسجز کا جواب دے کر کچن میں آگئی بابا کے آنے کا ٹائم ہوگیا تھا اور کھانا جلدی سے ریڈی کرنا تھا ۔وہ کچن میں ؟مصروف ہوگئی ۔۱۰ بجے ہشتم گھر آئے تو ساری لائٹس آف تھیں اور گھر میں بالکل خاموشی تھی ۔ انہوں نے آواز دی آنیہ۔۔! معاویہ۔۔! کہاں ہو تم لوگ لائیٹس کیوں آف ہیں ؟؟ اچانک سے ہشتم کو پیچھے سے کسی نے گلے لگایا اور لائٹس آن ہوگئیں ۔ اسلام و علیکم بابا کیسے ہیں آپ ہشتم آواز سن کر دل میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اسامہ اور انھوں نے اسامہ کو گلے لگایا ان دونوں کو دیکھ کر آنیہ کی آنکھوں میں آنسوں آگئے کیوں کے بابا جو اتنے اداس ہوگئے تھے اب بہت خوش تھے کہ ان کے سارے بچے ان کے پاس تھے۔ سب نے ایک ساتھ کھانا کھایا اور باتوں کا سلسلہ متواتر چلتا رہا۔
تھک ہار کر سب اپنے کمرے میں پہنچ چکے تھے۔
آنیہ اپنے کمرے میں آئی وہ بہت تھک چکی تھی۔ اپنے ہاتھ پیروں پر VESSILINEلگانے کگی پھر اس کے موبائل پر میسجز آنا شروع ہو چکے تھے آج رات بھی اس کی اسی طرح باتوں میں گزرنے والی تھی ۔
VOUS LISEZ
وہ اجنبی
Fiction généraleاسلام وعلیکم..! اس کہانی کو لکهنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ میری بات ان سب لڑکیوں تک پہنچے جو فیسبک پر دوستیاں توکرلیتی ہیں مگر اس کے انجام سے واقف نہیں ہوتی سوشل میڈیا پر موجود جتنے بهی لوگ ہیں سب ہی ٹهیک نہیں ہوتے مشکل سے % 30 یا اس سے بهی کم لوگ ہوتے...