قسط نمبر ۷

1.9K 100 8
                                    

‎اگلے کئی دن وہ یونی میں مصروف رہی شادی کی چھٹیوں میں اس کا کافی نقصان ہو چکا تھا ایک ہفتے بعد عائشہ نے دوبارہ جانا شروع کر دیا تھا وہ دونوں اکٹھی یونی جاتی، پڑھتی اور بہت سا وقت ایک ساتھ گزارتی تھی

‎یار آج تو بس ہوگئی۰۰۰۰" وہ یونی سے واپسی پر گاڑی میں "
بیٹھی تو فوراً عائشہ سے بولی تھی

"ہاں یار آج بہت بزی ڈے تھا لیکن شکر ویک اینڈ ہے تو تھوڑی
ریسٹ مل جائے گی۰۰۰عائشہ بھی تھکن سے چُور بولی تھی

‎بھائی جان کب تک آئیں گے "۰۰۰مونزہ نے پوچھا تھا"

‎اوہ شٹ ۰۰۰عثمان نے لنچ کا کہا تھا یار میں بلکل بھول گئی کلاسس میں اب تو پانچ بج رہے ہیں ۰۰۰اس نے فوراً موبائل دیکھا جس پر عثمان کی کافی مسڈ کالز موجود تھیں

‎کوئی بات نہیں ڈنر کر لینا ساتھ ابھی کال کر لو۰۰۰مونزہ نے اطمینان سے کہا تھا

‎وہ مسلسل کال کرتی رہی لیکن دوسری طرف فون نہیں اٹھایا گیا وہ غالباً یونی کے باہر تین بجے اس کا انتظار کرتا رہا اور کالز کرتا رہا اور اب وہ سخت ناراض تھا عائشہ تھکاوٹ کا شکار تو تھی ہی لیکن اب اس کی رنگت مزید اڑ گئی تھی

‎اچھا نا ریلیکس یار!!! میں بھائی جان سے بات کر لوں گی پریشان نہ ہو۰۰۰وہ دلاسہ دیتے ہوئے بولی تھی

‎اونہوں میں کر لوں گی بات ڈونٹ وری اب غلطی کی ہے تو سدھارنی تو پڑے گی۰۰۰وہ افسردگی سے بولی تو مونزہ کو اس پر ڈھیروں پیار آیا

‎میں تایا جان کی طرف رُکوں گی ان کی کال آئی تھی صبح تائی جان بھی ناراض ہو رہی تھی میں کافی دیر سے گئی نہیں اس لئے۰۰۰مونزہ نے اطلاع دی تھی

‎کب آو گی ؟؟؟۰۰۰عائشہ نے پوچھا

‎صبح آجاؤں گی۰۰۰۰۰۰

‎اوکے خداحافظ۰۰۰ڈرائیور نے گاڑی   حسن ہاؤس کی سامنے ‎وہ گنگناتی ہوئی اندر داخل ہوئی تو کچن سے تائی جان کے ساتھ کسی کی باتوں کی آواز آئی تو وہ کچن کی طرف چل دی

‎اسلام و علیکم ۰۰۰وہ اندر آئی تو تائی جان کے ساتھ دانیہ موجود تھی

‎وعلیکم اسلام !!!کیسی ہے میری بیٹی تائی جان نے فوراً آگے بڑھ کر ماتھا چوما تھا

‎میں بلکل ٹھیک ہوں تائی جان اور دانیہ تم کیسی اور یہاں کیا کر رہی ہو۰۰۰وہ بلا مروت بولی تھی کیونکہ ناجانے کیوں اسے بہت غصہ آرہا تھا

‎ارے بیٹے بری بات دانیہ مہمان ہے ایسے نہیں کہتے ۰۰۰تائی جان نے پیار سے کہا تھا

اَن کہی چاہتیں ازحراراناWo Geschichten leben. Entdecke jetzt