اسلام و علیکم چچا جان ۰۰۰اگلے دن اسے ڈیوٹی پر جانا تھا تو وہ مونزہ سے ملنے آگیا
وعلیکم اسلام !!!کیسے ہو بیٹا ؟چچا جان نے اسے پیار دیا
میں بلکل ٹھیک ہوں آپ کیسے ہیں !!!عاذب نے پوچھا
اللّٰہ کا شکر ہے ٹھیک ہوں ۰۰۰انہوں نے کہا تو عاذب چپ کر کے بیٹھ گیا اسے سمجھ نہیں آرہا تھا چچاجان کی موجودگی میں اوپر کیسے جائے یا ان سے کیسے پوچھے
کوئی بات ہے کیا؟ انہوں نے اسے بغور دیکھتے ہوئے پوچھا
جی!!! نہیں چچا جان ڈیوٹی پر جارہا تھا پھر جانے کب چھٹی ملے اس لئے آپ سے ملنے آیا تھا بس۰۰۰عاذب نے وضاحت دیتے ہوئے صاف جھوٹ بولا تھا
چلتا ہوں خداحافظ ۰۰۰وہ مجبوراً واپس جانے لگا
اپنے کمرے میں ہے جاؤ مل لو ۰۰چچا جان نے مسکراہٹ چھپاتے ہوئے کہا تھا
جی!!!عاذب بھی مسکرادیا
جاؤ جاؤ مل لو جس سے ملنے آئے ہو اب بیوی ہے تمہاری تم مل سکتے ہو ۰۰۰انہوں نے پیار سے کہا تھا
تھینکس چچاجان ۰۰وہ کہتے ہوئے سیڑھیا چڑھنے لگا
آجاؤ عائشہ بس دو منٹ میں ریڈی ہوں ۰۰۰عاذب نے نوک کیا تو اندر سے اس کی آواز آئی تھی
عائشہ نہیں ہے میں ہوں کیا میں بھی آسکتا ہوں ۰۰۰عاذب نے دروازہ کھول کر شرارت سے کہا وہ بالوں کی پونی ٹیل بنا رہی تھی بال ہاتھوں میں مقید تھے اور آئینے کے سامنے موجود تھی بلیک جینز کے ساتھ وائٹ شرٹ پہنے وہ رات کی نسبت فریش تھی
جی نہیں ۰۰۰وہ بلا مروت بولی تھی
اس نے کل سے عمر اور عثمان سے بھی بات نہیں کی تھی
اوکے ۰۰۰وہ توجہ دئے بنا اندر آکر بیڈ پر بیٹھ گیا
وہ کافی دیر اسے دیکھتا رہا مونزہ اسے توجہ دئے بنا بال بناتی رہی تو عاذب اس کے پیچھے کھڑا ہوگیاایک منٹ پلیز ۰۰۰وہ سائڈ سے نکلنے والی تھی کہ عاذب نے اسے روکا وہ نا چاہتے ہوئے بھی رک گئی
عاذب نے موبائل نکال کر مرر پِک لی تھی اس سے پہلے کہ اس کو پتہ چلتا وہ لے چکا تھا
ونڈرفل!!!عاذب نے ستائشی انداز میں تصویر کو سراہا تھا
مونزہ اپنا بیگ اٹھانے لگی تو عاذب واپس آکر بیٹھ گیا
یہ ایک انتہائی غیر اخلاقی حرکت تھی ۰۰۰وہ غصے سے بولی تھی
یونی جارہی ہو ؟۰۰۰عاذب نے پوچھا لیکن وہ خاموشی سے باہر کی طرف بڑھی
YOU ARE READING
اَن کہی چاہتیں ازحرارانا
Short Storyاَن کہی چاہتیں پاکیزہ محبت کی داستان عاذب کی پاکیزہ محبت #PAF #MBBS