وہ گارڈن میں بیٹھے بچوں کو دیکھ رہی تھی جن کے معصوم سے چہروں پر خوشی تھی۔وہ پچپن کے مزے لیتے بچوں کو دیکھ کر رشک کررہی تھی کہ کیسے وہ مزے کے رہے ہیں زندگی کے۔
کتنا خوبصورت ہوتا ہے نا پچپن،بس ہر وقت کھیلنا کودنا، ہنسا، مسئلوں سے آزاد زندگی جینا۔۔جب ہم چھوٹے تھے اور ہم سے کوئی سوال کرتا تھا کہ بیٹا بڑے ہوکر کیا بننا ہے تو ہم بڑے مزے سے کہتے تھے ہمیں یہ بننا ہے یا وہ اور اس بات کی تو بڑی جلدی ہوتی تھی کہ بس ہم جلدی سے بڑے ہوجائیں تاکہ سکون سے اپنی مرضی سے زندگی گزار سکے لیکن جب زندگی کی سمجھ آتی ہے اور وہ اپنے اصل رنگ دیکھانا شروع کرتی ہے تو بس ہمارے لبوں پر ایک ہی آس ہوتی ہے کہ کاش! ہم چھوٹے ہوتے،زندگی سے بےفکر ہوتے ہر وقت کی موج مستی ہوتی۔۔یہ سوچتے ہوئے رواحہ نے ایک سرد ہوا خارج کی اور آواز دی۔"حمزہ!ا بس بھی کردو بہت دیر ہوگئی ہے۔۔کب سے سائیکل چلا رہے ہو۔۔"
"آپی۔۔۔بس دس منٹ اور، اس کے بعد چلیں گے۔"حمزہ نے پھولتے سانس کے ساتھ کہا۔
"حمزہ تم کب سے دس دس منٹ کررہے ہو، اب تو آدھا گھنٹہ ہونے والا ہے۔"
"آپی بس آخری دفعہ اس کے بعد چلتے ہیں۔"یہ کہتے ہی حمزہ زن سے سائیکل بھگا لے گیا اور رواحہ ارے ارے کرتی رہ گئی۔
اب وہ گارڈن میں پھولوں والی جگہ پر آگئی تھی۔وہ سارے پودوں کا سرسری جائزہ لے رہی تھی جب اس کی نظر ایک لڑکے پر گئی جو پھولوں کو تصویر اپنے کیمرہ میں قید کر رہا تھا۔
ہیلو۔۔"رواحہ نے اس کے پاس جاکر کہا۔
اس لڑکے نے سوالیہ نظروں سے دیکھا جیسے کہہ رہا کہ مجھے کہا ہے۔پھر اس نے ادھر ادھر دیکھا اور جواب میں ہیلو کہا اور واپس اپنے کام میں مشغول ہوگیا۔
ہاو ڑود!"رواحہ زیر لب بڑبڑائی۔
"کیا میں آپ کی پکس دیکھ سکتی ہوں۔۔؟"
"میں ادھر ہی کھڑا ہوں تو جتنا آپ کو دیکھنا ہے دیکھ لیجیے۔۔"اس نے رکھائی سے کہا۔
"واٹ۔۔آپ پاگل تو نہیں ہوگئے مجھے آپ کو نہیں آپ کے کیمرے میں جو تصویریں ہیں وہ دیکھنی ہیں۔۔"رواحہ نے تقریبا چیختے ہوئے کہا۔
"وہ کیوں۔۔؟"اس نے بیزاری سے کہا۔
"ٹھیک ہے نہیں دیکھانی تو نا دیکھائیے۔۔۔آج کل تو تمیز ہی نہیں بات کرنے کی۔"رواحہ یہ کہتے ہوئے جانے لگی۔
"آئی ایم سوری۔۔آپ دیکھ لیں۔۔"اس لڑکے نے فورا اس کے آگے آتے ہوئے کہا۔
رواحہ نے اس لڑکے کو غور سے دیکھا۔۔چھ فٹ سے نکلتا قد، کالی بڑی بری آنکھیں، کھڑی چھوٹی مغرور سی ناک، بال ماتھے پر بکھرے ہوئے۔۔وہ بلاشبہ ایک حسین مرد تھا۔اس کے دل نے کہا۔
"اوہوو استغفراللہ۔۔۔رواحہ تم کسی کے نکاح میں ہو۔"اس نے جیسے اپنے آپ کو زرنش کری۔
"کچھ کہا آپ نے۔۔؟"اس لڑکے نے پوچھا۔
VOCÊ ESTÁ LENDO
IZHAR💖(✔)
Contoیہ کہانی ہے رشتوں کے احساس کی۔۔ یہ کہانی ہے نفرت سے محبت تک کے سفر کی۔۔ یہ کہانی ہے رواحہ اور ارسلان کی جو ایک ان چاہے رشتے میں بہت پہلے ہی باندھے جاچکے ہیں۔۔