Episode 8

696 54 14
                                    

گاڑی بہت ہی تیز رفتار میں اپنی منزل کی طرف روانہ تھی۔اندر بیٹھے شخص کی ہونٹوں پے مسکراہٹ تھی۔یقینا وہ گاڑی چلانے کے ساتھ کچھ سوچ رہا تھا اور وہ اچھا تھا یا بڑا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔اس نے گاڑی ایک جھٹکے سے روکی اور گاڑی سے اتر گیا۔

اس کے سامنے ایک خستہ حال بلڈنگ تھی۔باہر دیوار کا رنگ اتر چکا تھا اور جگہ جگہ دراڑیں بن گئی تھیں۔وہ اس بلڈنگ کے اندر داخل ہوا تو ایک ٹھنڈی ہوا اس کے آر پار ہوگئی۔جتنی وہ بلڈنگ باہر سے خستہ حال نظر آتی تھی اس کے برعکس اندر ہر چیز نئی تھی۔وہ لمبی راہداری عبور کرکے ایک کمرے کے سامنے آگیا اور دروازہ کھٹکھٹایا۔

"کم ان!"اندر سے آواز آئی تو وہ شخص اندر داخل ہوا۔

اندر بیٹھا شخص منہ نیچے کرے کچھ فائلز دیکھنے میں غرق تھا۔آہت پر اس نے اندر آتے شخص کا دیکھا تو اس کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔

"کام ہوگیا؟"اس نے اپنی رعب دار آواز میں کہا۔

"ہاں، سارا کام ہوگیا ہے اور وہ ٹرک کل تک یہاں پہنچ جائے گا۔"اس نے مودبانہ لہجے میں کہا۔

"گڈ اور ہاں کال کوئی گڑبڑ نہیں ہونی چاہیے۔یہ بہت اچھا کنٹریکٹ ملا ہے اور میں اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔"

"جی نہیں ہوگی!"اس نے کہا۔

"مجھے یقین ہے نہیں ہوگی کیونکہ تم اپنا سارا کام بہت اچھا کرتے ہو، اتنے کم عرصے میں تم نے میرا بھروسہ حاصل کرلیا ہے جو کے بہت مشکل کام ہے۔"اس نے اس کھڑے بندے کو سراہا۔

"مجھے خوشی ہے کہ آپ نے میرے اوپر بھروسہ کیا ہے اور میں آپ کے اس بھروسے کو کبھی نہیں توڑوں گا۔"اس نے کہا لیکن اس کے دماغ کے اندر کچھ اور چل رہا تھا۔

"ٹھیک ہے تم جاسکتے ہو اب اور مجھے بار بار انفارم کرتے رہنا۔"

باہر آکر اس نے کسی کو فون ملایا۔

"وہاں تم بروقت پہنچ گئے تھے؟"وہ اپنی گاڑی کی طرف بڑھتے ہوتے بولا۔اس کے چہرے پر پریشانی کے تاثرات تھے۔

"واٹ تم لوگ کیا کررہے ہو، اگر اس کو خبر ہوگئی نا تو سارا پلان خراب ہوجائے گا۔۔میں نے ابھی کے لیے اس کو ٹال دیا ہے لیکن وہ مجھ سے واپس پوچھے گا اور میں اس کو شک میں نہیں ڈال سکتا۔تم لوگ اپنا کام جلدی کرو اور ہاں اس ٹرک میں ہر لڑکی ان کے گھر بحفاظت گھر پہنچا دینا۔"اس نے یہ کہہ کر فون کاٹ دیا اور گاڑی میں بیٹھ گیا۔
***********
وہ گھر کے باہر والے گیٹ پر کھڑا تھا اورکچھ دیر کے وقفے کے بعد اندر کی طرف چل دیا۔
دروازے پر پہنچ کر اس نے گھنٹی بجائی۔دوسری جانب جب دروازہ کھولا گیا تو اس کو وہاں دیکھ کر قدرے حیران ہوا۔

"ارے تم یہاں کیا کررہے ہو؟"

"پہلے اندر آنے دو، پھر بات کرتے ہیں۔"شہریار نے کہا تو مقابل شخص تھوڑا شرمندہ ہوا اور اندر آنے کا راستہ دیا۔

IZHAR💖(✔)حيث تعيش القصص. اكتشف الآن