قسط 7 اور آخری

4.4K 217 215
                                    


عافیہ رکو، فاران اس کہ پیچھے آیا

عافیہ رکی مگر مڑی نہیں

مجھے تم سے بات کرنی ہے ،فاران نے کہا

لیکن مجھے کوئی بات نہیں کرنی، عافیہ نے بنا مڑے جواب دیا

عافیہ بات کرنی ہے مجھے کمرے میں چلو ایک منٹ، فاران نے سنجیدگی سے سامنے آکر کہا

نہیں، عافیہ نے نفی میں سر ہلایا

ادھر آئو، فاران نے اس کا ھاتھ پکڑا
عافیہ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

ھاتھ چھوڑیں میرا، عافیہ نے غصے سے کہا

چلو میرے ساتھ، فاران اس کا ھاتھ پکڑتا ہوا آگے چل پڑا

ھاتھ چھوڑیں میرا فاران، عافیہ چلائی

فاران لاپرواہ سا اس کا ھاتھ پکڑتا ہوا دادی کہ کمرے تک آیا
دروازے پہ دادی پہلے سے کھڑی ہوئی تھیں

عافیہ نے دکھ سے دادی کی طرف دیکھا
جیسے شکوہ کر رہی ہو

دادی پلیز، فاران نے دادی کی طرف دیکھا

اندر چلو، دادی نے فاران کو دیکھا پھر عافیہ کو

فاران نے دھیرے سے عافیہ کی کلائی چھوڑی

دادی عافیہ کا ھاتھ پکڑ کہ اسے اندر لے آئی
عافیہ چپ چاپ ان کہ ساتھ اندر آگئی

فاران بھی ان کہ پیچھے اندر کمرے میں آگیا۔۔۔

***********

یہ فاران اور اماں کہاں گئے، اسلم صاحب نے ادھر ادھر دیکھتے ہوئے پوچھا

تایا ابو وہ دادی کہ کمرے میں، شافیہ نے جلدی سے کہا

کیوں چائے نہیں پئیں گے، انور صاحب نے پوچھا

انہوں نے کمرے میں لانے کا کہا ہے تھوڑی دیر بعد، شافیہ نے بات بنائی

اچھا سہی ہے ،سب نے سر ہلادیا

شافیہ نے سکون کا سانس لیا
سمجھ تو وہ گئی تھی کہ کچھ بات ہے
اور دادی نے جاتے وقت اسے کہا تھا کہ ان لوگوں کو بات کرنی ہے

بات کیا ہوسکتی ہے، شافیہ سوچ کہ رہ گئی۔۔۔

***********

بیٹھو عافیہ، دادی نے کہا

فاران کمرے کا دروازہ بند کرکے وہیں دیوار سے ٹیک لگا کر کھڑا ہوگیا

Du hast das Ende der veröffentlichten Teile erreicht.

⏰ Letzte Aktualisierung: Nov 29, 2019 ⏰

Füge diese Geschichte zu deiner Bibliothek hinzu, um über neue Kapitel informiert zu werden!

Meri Qismat Ka Chand❤ (Complete Novel)Wo Geschichten leben. Entdecke jetzt