قسط 3

2.8K 158 181
                                    

رمضان کا پاک مہینہ اپنی رحمتوں نعمتوں اور برکتوں سمیت شروع ہوچکا تھا

سب نے پہلا روزہ تو نیند میں گزارا
کسی اور بات پہ کوئی یقین کرے یہ نہ کرے
روزے میں سونا بھی عبادت ہے
اس بات پہ سب روزے دار عمل کرتے ہیں

رمضان کی وجہ سے شیڈول میں کچھ چینجنگ آگئی تھی
کالج یونی وغیرہ کی چھٹیوں کے سب خوب مزے لے رہے تھے

سہری پہ سب ساتھ میں بیٹھتے سہری کرتے

صبح صبح ہوتے سب سوتے پھر نماز پہ اٹھتے پھر سوجاتے

اتنی گرمی میں کمرے سے نکلنا کسی کو بھی گوار نہ تھا

اس رات کہ بعد عافیہ فاران سے کم کم ہی ملتی
کہیں اسے دیکھتی تو جگہ بدل لیتی
فاران عافیہ کی ان باتوں سے دل میں خوب محظوط ہوتا رہتا

اسی طرح چھپتے پھرتے رمضان کا پورا ایک عشرہ گزر گیا

اب سب کچھ معمول پہ آتا جارہا تھا

فاران ویسے تو چھٹی پہ آیا ہوا تھا مگر اب بھی وہ روز اپنے باپ چاچا کہ ساتھ ان کہ کام کہ لیے جاتا رہتا

عافیہ روز اسے جاتا دیکھ دادی سے کہتی
ان کو روزہ نہیں لگتا کیا

اور دادی مسکرادیتی

عافی تمہارا بج رہا ہے
دادی نے باہر سے آواز لگائی

جی دادی آئی
عافیہ نے پکوڑوں کے آمیزے سے ھاتھ نکالا اور اسی طرح بنا ھاتھ دھوئے چلی آئی

اف ھاتھ تو دھو لیتی بیٹا
دادی نے اس کہ ھاتھ کو دیکھا

میں بس دیکھنے آئی ہوں فون کس کا ہے
عافیہ نے فون دیکھا جہاں ماہا کالننگ جگمگا رہا تھا

دادی پلیز میرے کان پہ رکھ دیں فون
عافیہ نے نیچے جھکتے ہوئے کہا

گر جائے گا فون تمہارے کان سے چپکے گا تھوڑی
دادی نے اس کی بات نا سمجھتے ہوئے کہا

ارے دادی میں کندھے اور کان کہ بیچھ رکھتی ہوں آپ رکھیں تو سہی
عافیہ نے انہیں سمجھایا

اچھا اچھا یہ لو
دادی نے کہتے ہوئے اس کہ کان پہ موبائل رکھا وہ واپس کچن کی طرف بڑھ آئی۔۔۔

کہاں ہو جناب اتنی بھی کیا بزی ہوگئی اپنے منگیتر کہ آتے ہی
ماہا نے فون عافیہ کی آواز سنتے ہی شکوہ کیا

یار کیا بزی ہونا ہے منگیتر کہ ساتھ وہ تو خود پتا نہیں کہاں بزی ہیں
صبح کو ابو والوں کہ ساتھ نکل جاتے ہیں اور رات کو دوستوں کی طرف
عافیہ نے اس کو اپنی دکھ بھری داستان سنائی

Meri Qismat Ka Chand❤ (Complete Novel)Donde viven las historias. Descúbrelo ahora