Another #sneekpeek

118 11 2
                                    

#سحر_جُنوں
(وُہ مرے خوابوں میں آتا ہے چلا جاتا ہے)
از قلم #مصطفیٰ_چھیپا

(بس بہت لکھ لیں مظلوم روتی بسورتی لڑکیاں پیش خدمت ہے شانزے 😂)
بہت جلد....
کون کون پڑھنا چاہتا ہے جلدی جلدی کمنٹ باکس میں بتائیں...

"میں نے کیا کیا ہے امی ڈرپوک کم ظرف اُن کا بیٹا ہے میری زندگی کیوں عذاب بنانے پر تُلی ہوئی ہیں سُن لیں دونوں بڑی اور چھوٹی میں آپ کے شوہر کے بتائے ہوئے کسی عمر نامی نمونے سے شادی نہیں کروں گی بھاڑ میں جائیں سب بھگوڑا خود کا سپوت ہے کرتوت اپنی اولاد کے کالے ہیں آئے بڑے میری زندگی کے فیصلے کرنے والے اتنا ہی ہے ناں کردیں اپنی نکمی آوارہ لڑکی کا رشتہ اُس سے ویسے بھی حرام کا کھا کھا کر ڈھول ہورہی ہے بھینس کہیں کی ماں کی طرح میری فکر مت کریں میری جس سے ہونی ہوگی ہوجائے گی نہ بھی ہوئی تو آپ لوگوں پر بوجھ نہیں بنوں گی مت بھولو شمیم آرا بیگم اور فبیحہ خاتون جس گھر میں کھڑی ہوکر اتنی چوڑی ہورہی ہو ناں وہ گھر میرے باپ کا ہے جس پر تُم سب سانپ کی طرح کنڈلی مار کر بیٹھی ہو ارے ایسا کوئی غیر کو بھی نہ ٹھگتا ہوگا جیسا دونوں بھائیوں نے مل کر اپنے ہی بھائی کی بیوہ بیوی اور یتیم بیٹی کو ٹھگا ہے..."
شانزے نے جان بوجھ کر تیز آواز میں کہا تاکہ دروازے سے کان لگا کر کھڑی تائی اور چچی سُن لیں...
"توبہ ہے بھابھی رسی جل گئی پر بل نہیں گیا کون کہے گا اِس کا ہونے والا دولہا بھاگ گیا ہے زبان بس میں نہیں آرہی اِس کی وہی ہمیشہ کی طرح زہر اُگل رہی ہے.."
شمیم آرا نے نخوت سے کہا..

"شمیم آرا نے نخوت سے کہا

¡Ay! Esta imagen no sigue nuestras pautas de contenido. Para continuar la publicación, intente quitarla o subir otra.
ساحرٓ جُنوںDonde viven las historias. Descúbrelo ahora