#Sneakpeek

106 10 2
                                    

#sneakpeek
#سحر_جُنوں
(وُہ مرے خوابوں میں آتا ہے چلا جاتا ہے)
از قلم #مصطفیٰ_چھیپا

"کیسے رہ لیتی ہیں آپ یہاں..؟"
عائز نے گوشت صاف کرتی صلہ  سے پوچھا خود وُہ کچن کے دروازے پر کھڑا تھا...
"آپکی بات کا مطلب..؟"
صلہ نے ناگواری سے پوچھا..
"مطلب تو کُچھ نہیں مگر پھر بھی ڈھونڈنے اور سمجھنے والے کے لیے بہت کُچھ ہے جان کر انجان بننے والوں سے کوئی گلہ نہیں کیا جاسکتا..."
اُس نے اب کی بار گمبھیر لہجے میں کہا تو صلہ نے بے اختیار ہی اُسکی طرف دیکھا تو وُہ نظریں جھکائے کھڑا تھا...
"میرے لئے مشکلیں مت بڑھائیں عائز بھائی آپ مسافر ہیں چند دن ٹھہریں گے چلے جائیں گے مگر مُجھے ساری عُمر اِنہی لوگوں میں گزارنی ہے کل جو نجمہ نے کہا میں نہیں چاہتی اُس کا طعنہ مُجھے ساری عُمر ملے جبکہ ایسا کُچھ ہے بھی نہیں میری طرف سے کم از کم میں اپنے شوہر کے ساتھ ٹھیک ہوں مُجھے باعزت زندگی بسر کرنے دیں احسان ہوگا آپ کا..."
صلہ نے آج پہلی بار اُس سے دو ٹوک بات کرنے کا فیصلہ کیا تھا...
"آپ کتنی ٹھیک ہیں مُجھے دکھتا ہے.."
عائز نے شکوہ کیا...
"یہ آپکا مسئلہ نہیں ہے.."
بے رُخی سے کہا گیا...
"کیا واقعی نہیں ہے..؟"
زخم خوردہ نارسائی کے احساس سے چور انداز و تبسم کے ساتھ پوچھا گیا...
"میرا ہی خیال کرلیں مُجھے بخش دیں..."
"جسے آپ بخشش کہتی ہیں وہ درد ہے وہ درد عارف ہے وہ آپکے لائق..."
"آپ حد سے بڑھ رہے ہیں وہ میرے شوہر ہیں اُنہیں حق ہے وہ مُجھے مار دیں دفن کردیں..."
صلہ نے درشتگی سے اُسکی بات کاٹی...
"ایسا کوئی حق نہیں ہے اُسے یہ حق تو خود آپکو نہیں دیا اللہ نے پھر شوہر جیسے کمزور ترین رشتے کو کیوں..؟"
"کیونکہ وُہ مجازی خُدا.."
"چھوڑیے جی خدا ایک ہے اُسے ہی رہنے دیں کسی کے بھی ساتھ خُدا جیسا لفظ لگا کر توہین نہ کریں اُسکی.."
عائز نے بہت نرمی سے بات کاٹی تھی..

"عائز نے بہت نرمی سے بات کاٹی تھی

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.
ساحرٓ جُنوںWhere stories live. Discover now