"دیکھو مسٹر اکیلی سمجھ کر مجھ سے
بدتمیزی نہ کرو ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا ۔"
"اوہہہہ میں تو بھول ہی گیا ویسے تمہارا نام کیا ہے"
"میں اور تمہیں اپنا نام کیوں بتاؤں "۔
"دیکھو لڑکی کم چڑیل۔"وشمہ نے ایک دم مُڑ کر اسے غصے سے دیکھا
"اچھا نا آرام سے ۔۔۔۔۔۔۔۔اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ اگر تم کہیں رہ بھی جاؤ پیچھے تو تمہیں آواز تو لگا سکوں ۔"
وشمہ نے کچھ دیر سوچا پھر اپنا نام بتایا
"وشمہ نام ہے میرا"اس نے منہ بنایا
"صحیح ہی ہے"
"اففف تم اتنے عجیب کیوں ہو۔"
"اچھا سوال ہے لیکن ایک بات کا دکھ ہے بس۔"
"دکھ فار واٹ۔"
"مطلب اب مجھ سے عجوبوں کی سردار عجیب ہونے کا پوچھ رہی ہے اب میں کیا جواب دوں بتاؤ"
"تم سے بات کرنا ہی فضول ہے۔"وہ پیر پٹختی آگے چلنے لگی
"او ہیلو میڈم ایک دنیا مجھ سے بات کرنے کو ترستی ہے میرا وقت بہت قیمتی ہے کیپ دیٹ ان یور مائنڈ اوکے۔"
"ہاہاہا ہاں صحیح کہا تمہارا وقت قیمتی تو ہوگا ۔"
"تمہیں کیسے پتہ ۔"
"اب دیکھو نا سونے کے بعد اور اٹھنے سے پہلے کا تمہارا ٹائم قیمتی ہی ہوتا ہے نا ۔ اور اسی میں لوگ تم سے ملنے کو ترستے ہوں گے ۔"وہ اسکی بات پر من ہی من میں مسکرایا لیکن ہار کیسے مان لیتا آخر کو مرد تھا اور ایک عورت سے ہار ماننا کہاں گوارا تھا
"ویسے بات سنو "وہ درخت کا سہارا لے کر آگے بڑھا کیونکہ راستہ بہت خراب تھا
"اففففف کہو۔" وشمہ بھی اس کے پیچھے ہی تھی
"تم بچپن سے ایسی ہی ہو یا جنگل میں آکر ایسی ہوئی ہو؟"
"کیا مطلب۔"
"مطلب بچپن میں اگر مضبوط کرلیا ہوتا نا تو گرتا نہیں ۔"
"کیا مضبوط اور کیا نہیں گرتا۔"
"وہی تمہارے دماغ کا پیچ لوگوں کا ڈھیلا ہوتا ہے تمہارا ڈھیلا تو تھا یہاں آکر لگتا ہے گر ہی گیا ہے۔"
"ول یو پلیز شٹ اپ ایک تو خوفناک جنگل اوپر سے اس کی بک بک اوہ گاڈ ہیلپ می۔"
"ہاہا گاڈ ڈو ناٹ ہیلپ انکائنڈ( unkind) پیپل"۔
"آہہہہ گاڈ پلیز اسکا منہ بند کروائیں ۔"
"کیوں میرے پیچھے پڑی ہو لڑکی یہ مانا میں نے کہ ہینڈسم ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں تم اکیلا دیکھ کر ایڈوانٹیج لو۔"آج تو اس کے انداز ہی نرالے تھے زندگی میں پہلی بار وہ ایسے کسی سے فرینک ہوا تھا
"اوہ جسٹ شٹ اپ۔ نام کیا بتایا تھا تم نے؟ "
"ہاہاہا میں نے تو بتایا ہی نہیں ۔ میری نقل اتارے بغیر بھی کہہ سکتی تھی کہ اپنا نام بتائیے خیر نا چیز کو دیان خان کہتے ہیں ۔"
"ہنہہہہ ساؤنڈز لائک ڈائن ۔"
••••••••••••••••
In sha Allah bhtt jald complete novel ap sub k pass ho ga ❤️
#upcomingNovel
#by #RafiaAziz