sneakpeak دو راہی انجانے

1.1K 38 8
                                    

اچھا بتاؤ  اگر تمہیں کسی سے محبت ہوگئی تو تم اظہار کردو گے؟ "
"ابھی تک تو کسی سے نہیں ہوئی"
"کیا کبھی کسی سے نہیں ہوی؟ "وشمہ چیختی ہوئی سیدھی ہوکر بیٹھی
"خدا کا خوف کرو لڑکی کیوں اپنے ساتھ مجھے بھی مروانا ہے "
"اچھا نا اب نہیں چیختی تم بتاؤ کردو گے اظہار"
"میں سب سے پہلے اسے محبت کا احساس دلاؤں گا کیونکہ لفظوں سے محبت ثابت نہیں ہوتی عمل سے ہوتی ہے اس کی پرواہ کروں گا لیکن اس سے بھی پہلے اسے عزت دوں گا مان دوں گا عورت کو عزت  دو نا تو وہ مرتے دم تک آپ سے عشق کرتی ہے ہاں پھر میں اس سے اظہار کردوں گا"بات مکمل کر کے اس نے وشمہ کو دیکھا وہ مبہوت سے اسے دیکھ رہی تھی "تم تو میری سوچ  سے بھی  زیادہ اچھے نکلے "وشمہ کی بات پر اس نے مسکرا کر اسے دیکھا
"چلو اب تمہاری باری یہی سوال "
"امممم مجھے ایسا لگتا ہے میں نہیں کرسکتی اب یہ تو اللہ کو پتا ہے کہ آگے کیا ہوتا ہے لیکن جہاں تک میں اپنے آپ کو جانتی ہوں میں محبت کا اظہار نہیں کرسکتی لیکن ہاں اگر میں نے کبھی کسی سے اظہار کیا تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا  کہ میں اس سے محبت کرتی ہوں بلکہ یہ ہوگا کہ میں اس سے عشق کرتی ہوں اس کا مطلب یہ ہوگا کہ میں اس کے بنا نہیں رہ سکتی ماما کہتی ہیں میری آنکھوں سے سب پتا چل جاتا ہے تو بس جو مجھ سے محبت کرے گا میری یہ شرط ہے اس کو میری آنکھوں کو ہر حال میں سمجھنا ہوگا ماما کے علاوہ کوئی نہیں سمجھ سکتا مجھے پتا ہے " اس نے بولتے ہی منہ بنا کر درخت سے ٹیک لگا لی دیان اس کو دیکھے گیا
"تمہاری ماما صحیح کہتی ہیں تمہاری آنکھوں سے تمہارے دل کا حال پتا چل جاتا ہے" وہ کھوئے کھوئے سے لہجے میں بولا
وشمہ نے صرف ایک لمحے کیلئے ٹٹھک کر دیان کو دیکھا
"اب تم اس لیے مجھ سے باتیں کررہی ہو کیونکہ تم نہیں چاہتی کہ میں سو جاؤں "دیان کے بولتے ہی وشمہ نے اسے پھر دیکھا پھر اپنی نظریں موڑ لیں
"مجھے ڈر لگ رہا ہے دیان" اس کی آنکھیں نم ہوگئیں
"میں ہوں نا ساتھ پھر ڈر کیوں رہی ہو "
°°°°^^^^^°°°°°°°^^^^^°°°°°^^°°°
In sha Allah bhtt jald complete novel ap logo k pass hoga ..comment my zaror bataye kesa lag rahyn hyn novel k sneakpeaks
#insta page @novel.writer. rafia

دو راہی انجنانے Where stories live. Discover now