"تم سگریٹ پیتے ہو نا "
"ہاں اتنی نہیں پیتا بس کبھی کبھی"
"کتنی بری حرکت ہے تمہیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے اپنے لیے نا صحیح ان لوگو کے لیے جو تم سے محبت کرتے ہیں"وہ اسے دیکھے گیا
"سمجھ آرہی ہے یا نہیں اب تم سگریٹ نہیں پیو گے سمجھے" وہ روب سے بولی
"اچھا اچھا اب چیخو نہیں تمہاری چیخ کی وجہ سے اگر کوئی جانور ادھر آگیا نا تو پھر چیخنا کیا بولنا بھی بھول جاؤ گی" وہ اسے تنگ کرتے اس کے ساتھ تھوڑے فاصلے پر بیٹھا وشمہ اس کی بات سنتے ہی ایک دم سے سمٹ کر بیٹھی