بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ ارّحیم.
زندگی قمر و آفتاب
از قلم کائنات
************************
"ہاں ماما بس آج آخری پیپر ہی تھا اب تو میں بالکل فری ہوں۔" وہ ریلیکس ہو کر کہہ رہی تھی۔
" هہہ! شکر۔۔ یہ پیپرز تو ختم ہوئے۔" اس نے صوفے پر گرنے والے انداز میں بیٹھ کر ایک گہرا سانس لیا۔
"اب میں کل واپس آرہی ہوں۔ ٹکٹس وغیرہ تو میں نے پہلے ہی بک کروالیں تھیں۔""ٹھیک ہے اپنی فلائٹ کا ٹائم مجھے بتا دینا تاکہ میں ارحم کو ایئرپورٹ پک کرنے بھیج دوں۔"
"جی ٹھیک ہے میں بعد میں بتادوں گی۔"
"اور باقی پیکنگ وغیرہ سب ہوگئی؟"
"ہاں تھوڑی رہتی ہے۔ بس ابھی وہی کروں گی اور خوب سارا سونگی۔" وہ انگڑائی لیتے ہوئے کہہ رہی تھی۔
"اچھا ماریب سنو کل پک کرنے تمہیں ارحم آئیگا تو اس سے کوئی الٹی سیدھی بات مت کرنا۔ سمجھی..؟" انہوں نے اسے خبردار کرتے ہوئے کہا۔
"جی ماما سمجھ گئی اور کچھ؟" وہ ہنستے ہوئے کہہ رہی تھی۔
"ہاں بس ٹھیک ہے اپنی زبان کو تالا لگا کے رکھنا۔ ورنہ بیٹا تمہیں تو پتا ہے نا کہ سب ایک کی چار لگاتے ہیں پھر۔ اور وہ جو تمہاری پھپھو ہیں نا انہیں تو بس موقعہ ملنا چاہیے۔"
وہ چپ کرکے انکی باتوں پر مسکرا رہی تھی۔
"چلو میں اب فون رکھ رہی ہوں چولہے پر کھانا چڑھا کر آئی تھی۔ الحافظ! "
"اوکے۔ خداحافظ! " اس نے بھی ہنس کر فون رکھ دیا۔
_____________________________
وہ کراچی ایئرپورٹ میں چاروں اطراف نظریں گھما رہی تھی۔ پھر اُس نے سامنے سے آتے اس لڑکے کو دیکھا۔
"ہیلو! ماریب۔" اس نے قریب آکر کہا۔
"ہائے! چلیں۔۔؟"
"ہاں چلو۔" اُسنے اسے آگے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا۔
"یہ پلیز میرا سامان اٹھا کر گاڑی میں رکھ دو۔ تھینکیو۔۔! " اُسنے اُسکا جواب سنے بغیر پھیکا سا مسکرا کر کہا۔
وہ اُسے دیکھتا رہ گیا۔
"اوہ۔۔ واؤ۔۔! کراچی کتنا بدل گیا ہے ان چار سالوں میں۔" ماریب گاڑی کے شیشے سے باہر دیکھتی کہہ رہی تھی۔
"لاہور کا موسم کیسا تھا؟" اُس نے جواباً پوچھا۔
"وہاں تو سب ٹھیک ٹھاک، فرسٹ کلاس تھا۔"
"اور بھئی تم بتاؤ وہ گولو کیا کررہا ہے؟"
اُس نے اپنی آنکھوں کی ایک ایبرو اچکائی۔ "کون؟"
"ارے وہی احمر۔ پتا ہے نا کتنا گولو ہوا کرتا تھا وہ اس وقت۔ اور ہر وقت بس مجھے آنٹی آنٹی کہہ کر تنگ کرتا رہتا تھا۔ جبکہ مُجھ سے وہ گولو بڑا تھا۔ سارا دن مجھے آنٹی آنٹی بلاتا تھا پہلے تو۔" ماریب ہنستے ہوئے پرانی یادیں تازہ کر رہی تھی۔

KAMU SEDANG MEMBACA
زندگی قمر و آفتاب
Fantasiبِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ ارّحیم. السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! ایک مختصر سے کہانی اس مختصر سی زندگی کے نام! یہ ناول میری پچھلی ناول سے تھوڑا لمبا ہوگا۔ یہ کہانی دو ایسے لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی زد اور بدلے کے پکے ہوتے ہیں اور دونوں کے در...