"ایک بزرگ تھے, جنہوں نے ایک پودا لگایا." آخری گھونٹ بھر کر اس نے خالی مگ میز پر رکھا. جو فلم اس کے دماغ میں چل رہی تھی, اس نے انہیں الفاظ میں ڈھالنا چاہا.
"وقت بیت گیا اور وہ پودا شجر کی صورت اختیار کر گیا. اس شجر کی خوب صورت ٹہنیاں نمودار ہوئیں جو اس شجر کو بہت عزیز ہو گئیں." میر کو لگا وہ اس سے نظریں ملائے بات کر رہی ہے. مگر اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے دادا کا شجر, اس کی اپنی فیملی تھی.
"وقت کا پہیہ پھر چلا, اب کہ ان شاخوں کے ساتھ سر سبز ننھے پتے کھلنے لگے تھے." اس کی سوچ کی نگاہ ننھی مہرال کو چومتے ضامی پر گئی. جسے دیکھ کر دادا مسکرا رہے تھے.
"شجر اب خود کو مکمل محسوس کرنے لگا تھا. دیکھتے ہی دیکھتے نئے پتے نکل آئے. اس وقت شجر کو ناز ہونے لگا تھا اپنی شاخ اور اس پر لگے پتوں پر, وہ خود کو بھرپور محسوس کر رہا تھا." مہرال کی آواز آگے کے منظر سے مدھم پڑی.
"تازہ چلتی ہواؤں میں جب نئے اور پرانے پتے شاخ سے منسلک خوشی سے جھوم رہے تھے تو خزاں نے قدم رکھا." ایک آنسو اس کی آنکھ سے لڑھک کے گال پر بہہ گیا تھا. اسے وہ دن یاد آیا جس دن نظامی ان کے گھر آ کر مہرال اور نکہت کو اپنے ساتھ لے گیا تھا.
"اس وقت شجر سہما تھا اور سہمے تھے پرانے پتے. کیونکہ شجر جانتا تھا کے اب اس کہ پرانے پتے خزاں نہیں سہہ پائیں گے اور شاخ انکا ساتھ چھوڑ دے گی." اب منظر بدلا تھا اور وہ دن سامنے آیا جب نظامی مہرال کو عدالت سے کھینچ کر لے جا رہا تھا اور ضامی کے ہاتھ سے اسکا ہاتھ چھوٹ گیا.
"اور ظالم خزاں نے ایسا ہی کیا. شاخ کے ساتھ منسلک پرانے پتوں کو نوچ کر اپنے ساتھ لے گئی. شجر کچھ نہ کر پایا, کیونکہ مضبوطی سے تھامنا شاخ کی ذمہ داری تھی, لیکن شاخ تو ابھی بھی سر سبز تھی, اس کے پاس نئے پتے موجود تھے, نعم البدل حاضر تھا. نقصان تو شجر کا ہوا تھا, جس نے اپنی خوراک دے کر ان پتوں کو سبز کیا تھا. نقصان تو پتوں کا ہوا تھا, جو اپنے شجر سے جدا ہوئے تھے. ہائے یہ خزاں شجر کو برباد کر گئی. ہائے اس خزاں نے ننھے پتوں کو روند دیا." افسردگی سے کہتے ہوئے مہرال نے ہچکی لی. میر فوراً سے اٹھ کر اس کیلئے پانی لینے بڑھا. اسے پانی دے کر وہ پھر سے اپنی جگہ پر بیٹھ گیا.
---
YOU ARE READING
مہرال (√ Complete)
Romanceمحبت قربانیوں کی قائل ہوتی ہے. وہ پوائنٹ جہاں پر آپکو لگے کے کسی شے کیلئے آپکو آپکی محبت چھوڑ دینی چاہئے, یقین مانیں پھر آپ کو محبت ہوئی ہی نہیں. کیونکہ وہ شخص جو محبت کرتا ہے, محبت میں قربانیاں دینے پر آمادہ ہو سکتا ہے, مگر جہاں اسے لگے کے م...