*آج ہی قدر کیجیے*
〰️〰️🍃🌹🍃〰️〰️*جس دن آپ نے کمانا شروع کر دیا، ماں باپ کا پیسہ پانی کی طرح بہانا چھوڑ دیں گے۔ جس دن اپنی کمائی سے اپنے کپڑے جوتے ، اور گھریلو سامان خریدنا شروع کر دیا اس دن غصے میں گلاس، موبائل، چیزیں نہیں توڑیں گے ۔رات کے بچے ہوئے کھانے کھائیں گے، پھینکیں گے نہیں*۔
جس شام باہر سے خوار ہو کر، کما کر گھر واپس لوٹیں گے، اس پہر، دن بھر سونے والوں، ٹی وی دیکھنے والوں ، اور آرام سے بیٹھ کر کھانے والوں کےشکوے حیرت سے سنیں گے۔ اور ان سے وہی بات کہیں گے جو والدین کہتے ہیں،" ابھی تم نے سختیاں دیکھی ہی کہاں ہیں، سب بیٹھے بٹھاے مل رہاہے۔شکر ادا کیا کرو۔" *اس دن آپ کو معلوم ہو گا کہ آسانی سے مل جانے والا رزق، گھر کی چھت، اور پیروں کی زمین بہت بڑی نعمتیں ہوتی ہیں* ۔
*اس دن شکر ادا کرنا سیکھیں گے۔*
اور جس دن آپ نے چار بندوں کی زمہ داری سنبھال لی، اس دن یہ جان جائیں گے کہ دانے دانے کی کیا اہمیت ہوتی ہے۔پھر آپ یہ خواہش یا دعا کیا کریں گے کہ اگر آپ کی اولاد یاکنبہ تھوڑا سا سمجھدار ہو جائے تو آپ پر سےبے جا فرمائشوں کا بوجھ کم ہو سکتاہے۔*تو جو کل ہونا ہے*، وہ آج سے کرنا شروع کر دیں۔رزق، گھر، والدین، اور اپنی نعمتوں کی قدر کرنا شروع کردیں۔
*خواہشوں کو محدود کرنا اور اپنا بوجھ خود سے اٹھانا شروع کر دیں۔۔۔
🌹🍀🌹
![](https://img.wattpad.com/cover/283032677-288-k27988.jpg)