بازل منیزہ بی کو تو کہہ چکا تھا لیکن اپنے لیئے پریشان بھی ہوگیا تھا کیونکہ جہاں تک اسے عاریہ کے بارے میں پتا تھا عاریہ نے کبھی کوئی کام نہیں کیا تھا تو عاریہ کو کھانا بھی نہیں بنانا آتا ہوگا۔ وہ خود کلامی کے انداز میں بولا۔
اگر اسکو کھانا نا بنانا آتا ہوا تو؟ میرا پیٹ تو گیا۔ اپنی غیر ہوتی حالت کو سوچتے ہوئے اس نے بے ساختہ جھرجھری لی۔ اور اتنی دیر میں منیزہ بی بازل کو کھانے کیلئے بولانے آئیں۔
بازل بیٹا آجاؤ کھانا لگ گیا ہے۔ وہ محبت بھرے لہجے میں کہہ رہیں تھیں۔ منیزہ بی بازل کی آیا تھیں۔ بازل کے گھر کی ساری بھاگ دوڑ انہیں کے ہاتھ میں تھی وہ ملازموں سے بہت اوپر تھی بازل کیلئے۔بازل انہیں اپنی ماں کی جگہ سمجھتا تھا۔بازل انہیں کے سامنے پیدا ہوا تھا اور انہی کے ہاتھوں میں پلا تھا۔ بازل کی ماں کے انتقال کے بعد بازل انکے اور قریب ہو گیا تھا۔ وہ اپنی ہر بات انہی سے کرتا تھا۔ بازل اثبات میں سر ہلاتا انکے پیچھے چل دیا لیکن کھانے کے بارے میں جو وہ سوچ رہا تھا عاریہ اسکے برعکس کر رہی تھی۔ جب وہ ڈائنگ روم میں داخل ہوا تو اسکا استقبال کھانے کے مزیدار خوشبو نے کیا جس نے اسکی بھوک اور بڑھا دی تھی اور وہ حیران کن سا کھانے کو دیکھ رہا تھا جس کی پرزنٹشن بتا رہی تھی کے کھانا کسی ایکسپرٹ نے بنایا ہے۔ بازل کھانے کو اور عاریہ کو دیکھتے ہوئے تیز آواز میں خانسامہ کو بلانے لگا ۔
حیدر کہاں مر گئے ہو۔ ادھر آؤ۔ خانسامہ ایک آواز پر ہی دوڑا آیا تھا۔
جی سر آپ نے بلایا ؟ وہ ڈرتے ہوئے بول رہا تھا کیونکہ جب بھی بازل ملازموں پر چیختا تھا تو اسکا ایک ہی مطلب ہوتا تھا کے آج وہ بندہ یا تو دنیا سے جائے گا یا نوکری سے۔ بازل ایک دم دھاڑا تھا۔
میں نے بکواس کی تھی نا تم سے کے تم کسی بھی کام میں اسکی مدد نہیں کرو گے پھر یہ سب کیا ہے؟ وہ غصہ میں نہیں تھا لیکن آواز اونچی کر ہی جا رہا تھا۔
سس سر میں نے انکی کوئی مدد نہیں کی۔ یہ سب انہوں نے خود کیا ہے۔ میڈم کی کوکنگ اور پریزنٹشن دیکھ کر میں خود حیران ہوں۔ خانسامہ اپنی بات مکمل کر کے چپ ہو گیا تھا کے اسی میں اسکی بہتری تھی۔
VOUS LISEZ
حصولِ عشق اور انتقام کا جنون (Completed)
Fiction généraleیہ کہانی ہے عاریہ شاہ اور بازل خان کی۔ دو الگ رستوں پر چلنے والوں کی۔ انتقام کی آگ میں جلتے بازل اور اپنے باپ پر قربان ہوئی عاریہ کی اب دیکھنا یہ ہے کے انتقام جیتتا ہے یہ معصومیت ۔ اس ناول کی تمام کردار فرضی ہیں اور انکا کسی شخص سے کوئی تعلق نہیں...