میں کراچی کے گنجان آبادی والے ایک ٹاؤن میں پیدا ہوا تھا، یہ ٹاون اگرچہ چھوٹا تھا، مگر اس میں کئی ایک یادیں وابستہ ہیں، اس شہر اور ٹاون میںیادوں کے کچھ گھنے اور کالے بادل ہیں،انہی گھنے اور سیاہ بادلوں کا شکار میں بھی ہوا ہوں، میری عمر اس وقت پندرہ برس ہوچکی ہے، لیکن تجربہ اور حالات کی چکی نے جو مجھے پیسا ہے وہ میری امیدوں اور وہم و گمان سے کہیں بالا ہے، اس وقت اپنی زندگی کو سیاہ رنگ میں لپٹی ہوئی دیکھ رہا ہوں، جس میں محبت اور خوشی کی کوئی کرنیں باہرکو جھانکنے کیلئے بےتاب ہیں، اس اندھیرےپر قابو میںلاکر روشنی اور خوشیوںکو بکھیر سکتا ہوں، لیکن زندگی ایک ایسے موڑ اور اسٹیشن پر آکررکی ہے جس میں سوالات ہیں سوالات ہیں، کہ ایسا کیوں ہوا؟
YOU ARE READING
معصومیت
Mystery / Thrillerایک عام گھرانے کا لڑکا ایک اذیت کا شکار ہوتا ہے ، جس سے اس کی زندگی بہت تیزی سے ایک ایسی چیز میں بدل جاتی ہے جس کے بارے میں اس نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔ جب کہ اس کا مقابلہ دنیا کی تمام غلاظتوں سے ہوا ہوتا ہے مگر پھر بھی وہ انصاف اور انتقام کے لئ...