میرا نام زین ہے میرے دو بھائی اور ایک پیاری اور بہت ہی حمایتی بہن ہے،میرے والدین ہم سب کے لیے ایک سیل جھلی کی طرح ہیں۔
میرا خاندان پاکستان کے مشہور شہر کراچی میں رہائش پذیر ہے، والدہ کی طرف کے رشتہ دار شہر سے دور بلکہ ملک کے دوسرے صوبے میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان سے ہماری ملاقات نہ ہونے کے برابر ہے، ایک وقت تھا جب ہم ددھیالی عزیزوں کے ساتھ مشترکہ خاندان (جوائنٹ فیملی) کی صورت میں رہتے تھے، مگر پھر میرے والد صاحب نے علاقے کی کچھ نامناسب رویے والے جہالت آمیز لوگوں کی وجہ سے الگ گھر کرنے کا فیصلہ کیا، میں اس وقت 9 سال کا تھا جب میرے والد نے ایک جہالت بھری بستی سے پڑھے لکھے اور روشن خیال معاشرے میں ہمیں منتقل کیا، جہاں ہم کچھ عرصہ کم و بیش 3-4 سال رہے پھر ہم اپنے دادا کے گھر نزدیک دوسرے علاقے میں منتقل ہوگئے ،اس وقت تک میں بہت پرسکون اور پیار بھری زندگی بسر کر رہا تھا کہ پھر وہ واقعہ رونما ہوا جس نے مجھے خوشیوں بھری زندگی سے جھنجوڑ کر تاریک اور تلخ یادوں والی زندگی میں دھکیل دیا.

YOU ARE READING
معصومیت
Mystery / Thrillerایک عام گھرانے کا لڑکا ایک اذیت کا شکار ہوتا ہے ، جس سے اس کی زندگی بہت تیزی سے ایک ایسی چیز میں بدل جاتی ہے جس کے بارے میں اس نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔ جب کہ اس کا مقابلہ دنیا کی تمام غلاظتوں سے ہوا ہوتا ہے مگر پھر بھی وہ انصاف اور انتقام کے لئ...