"آج تم فیصلہ کر ہی لو حذیفہ ۔۔ آئمہ سے شادی کرو گے یا ایمن سے۔۔؟ "
آج پھر گھر میں اس کی شادی کا قصہ چھڑا تھا۔۔ اماں اسے اپنی بھتیجی کے ساتھ باندھنا چاہتی تھیں جبکہ ابا اپنی بھانجی کو بہو بنا کر گھر لانا چاہتے تھے۔۔ اس نے بے چارگی سے دادی جان کی طرف دیکھا۔۔"میں نا آئمہ سے شادی کروں گا نا ایمن سے۔۔۔ اور میرا آخری فیصلہ ہے یہ ۔۔"
وہ تنگ آ کر بولا"تو پھر کس سے کرو گے شادی۔۔؟ "
"اپنی پسند سے کروں گا۔۔ "
"اور کون ہے تمہاری پسند۔۔؟ "
ان دونوں نے ایک ساتھ ہی پوچھا تھا۔۔"رومیسہ۔۔۔ میں صرف رومیسہ سے شادی کروں گا اور اگر آپ لوگوں نے اختلاف کیا تو میں شادی کروں گا ہی نہیں۔۔ "
ہتمی انداز میں کہتا وہ گھر سے باہر چلا گیا جبکہ وہاں کھڑی رومیسہ اس کی بات پر گنگ رہ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Here's the sneak peak from first short story "TUM MILEY" ..
Who wants to read it?❤