قسط نمبر 2

228 15 32
                                    

میرا ہمسفر میرا راہنما 🌺🍁
•~بقلم لائبہ احمد•~

یہ گرمیوں کی ایک خوبصورت دوپہر تھی. سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا تھا. سورج کی کرنیں شاہ ولا پر پڑ کر اس کے سفید سنگ مرمر کو چمکا رہیں تہیں.ایسا معلوم ہوتا تھا کہ جھیل میں سورج کا عکس بن رہا ہو.

حسان صاحب نے اس ولا کو بہت چاہ سے بنایا تھا.
اور یہ اپنے مقینوں کی طرح ہی خوبصورت تھا.

مین گیٹ سے اندر آتے ہی پورچ شروع ہو جاتا تھا. پورچ کے دونوں اطراف ہری بھری گھاس اگائ گئ تھی جو لان کے طور پر استعمال کیے جاتے تھے.

اگر پورچ کے دائیں جانب دیھکا جاۓ تو ایک بڑا سا لکڑی کا جھولا رکھا ہوا دیکھائ دیتا تھا جسے بارش سے بچانے کے لیے شیڈ سے کور کیا گیا تھا. اس کے بلکل سامنے بڑا سا پول تھا. بائیں جانب ایک ٹیبل اور ساتھ چار کرسیاں پڑیں تھیں.

پورچ کے ختم ہوتے ہی ایک بڑا سا کالے رنگ کا جس کے اندر بڑے بڑے شیشے لگے ہوۓ تھے دروازہ تھا. جس سے اندر داخل ہوں تو ایک بڑا سا لیونگ روم آتا تھا. یہ کمرہ بھی شاہانہ طرز پر بنا تھا.

دروازے کے بلکل سامنے کالے رنگ کی دیوار پر بڑی سی ایل-ای-ڈی لگی ہوئ تھی. جس کے سامنے ایک بڑا سا سفید صوفہ رکھا ہوا تھا اور اس کے دونوں اطراف میں چھوٹے سائز کے دو دو صوفے رکھے ہوۓ تھے. صوفوں کے نیچے کالے اور سفید رنگ کا رگ تھا.

دروازے سے دائیں جانب ایک کالے رنگ کی ٹیبل پڑی ہوئ تھی جس پر ڈیکوریشن کے طور پر گلدان اور ایک چھوٹا سا کوپر رنگ کا سٹیچو رکھا ہوا تھا جو کہ ایک عورت کا تھا جس نے اپنے بچے کو سینے سے چمٹا رکھا تھا.
اس سے آگے جا کر سیڑھیاں آتی تھیں جو گولائ میں تھیں .سیڑھیوں پر لال رنگ کا کارپٹ ڈالا گیا تھا. اوپر کی طرف جائیں تو تین کمرے آتے تھے.

سیڑھیوں کے اختتام پر اگر کھڑے ہو کر دیکھیں تو سامنے لائٹ ییلو رنگ کی دیوار تھی. جس پر چھہ پینٹینگز لگی ہوئ تھیں. بائیں جانب تین کالے رنگ کے دروازے تھے جن میں سے لاسٹ والا دیوار کے بلکل ساتھ والا گیسٹ روم تھا.
اس کے اندر داخل ہوں تو سامنے جہازی سائز بیڈ رکھا ہوا جس کی بیک اوپر تک بنی ہوئ تھی جو مہرون رنگ کی تھی. اس کے ساتھ سفید رنگ کی دو سائیڈ ٹیبلز پڑی ہوئیں تھیں. جن پر مہرون اور سفید لیمپ رکھے گۓ تھے. بیڈ کے سامنے مہرون ہی رنگ کا بینچ رکھا ہوا تھا. بائیں جانب ایک دیوار گیر کھڑکی تھی جس پر مہرون رنگ کے پردے لٹکے ہوۓ تھے. کمرے میں کارپٹ بھی مہرون ہی رنگ کا تھا. دائیں جانب ایک سفید رنگ کی ٹیبل رکھی ہوئ تھی. جس پر شیشے کے گلدان رکھے ہوۓ تھے.اس کے ساتھ ہی اٹیچ باتھ تھا.

اس کے ساتھ والا کمرا سٹٹڈی روم تھا.جس میں دروازے کے ساتھ والی دیوار پر بڑے بڑے فریم لگے ہوۓ تھے جن میں اسلامی قول لگے ہوۓ تھے. اور باقی تینوں دیواروں پر بڑے بڑے کتابوں کے ریکس لگے ہوۓ تھے جن میں کتابیں بھری ہوئ تھیں.

میرا ہمسفر میرا راہنما 🍁♥️Where stories live. Discover now