قسط ٤

217 38 13
                                    

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
Deewani
by
laiba siddique
Episode 4

اس نے اپنے ذہن سے تمام سوچوں کو جھٹکا اور آس پاس اماں کے لیے نظریں دوڑائیں ۔فجر کا وقت تھا تو  شاید وہ وضو کرنے  باہر گئی تھیں۔ اس نے اپنا دوپٹا لیا اور صحن کی طرف بڑھ گئی۔کچے صحن میں پانی کے چھڑکاؤ کی وجہ سے مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو آ رہی تھی ۔اس نے آسمان کی وسعت تک پھیلے ننھے منھے ٹمٹماتے تاروں کو دیکھا اور پھر اپنی نظریں اماں پر مرکوز کر دیں جو ابھی ابھی واش روم سے نکلی تھیں۔ اس کا ذہن پھر اپنے خواب کی طرف چلا گیا ۔        
"میری۔۔۔۔بچے کیا ہوا نیند نہیں آ رہی کیا ؟؟" خدیجہ نے اسے کھڑا  دیکھ کر سوال کیا۔                      " جی اماں وہ اچانک آنکھ کھل گئی اور آپ کو تو پتہ ہے نا ایک مرتبہ میری آنکھ کھل جائے تو دوبارہ مجھے نیند نہیں آتی۔۔۔"میری ان کی طرف بڑھی اور ان کے ہاتھوں سے لوٹا لے لیا۔                      

"اماں آج میں آپ کو وضو کرواؤں؟"اس نے عجیب سے لہجے میں سوال کیا خدیجہ مسکرائی اور اثبات میں سر ہلایا۔
                        ¤¤¤¤¤
"اماں آپ لوگ ہر نماز سے پہلے وضو کیوں کرتے ہیں اور آپ نے مجھے بچپن سے ہی وضو کیوں سکھا دیا؟؟" خدیجہ جب نماز سے فارغ ہوئی تو میری نے اس سے معصومانہ سوال کیا ۔                                

" وضو۔۔۔۔۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: 'صفائی ایمان کا نصف ہے'۔     اللہ پاک کے سامنے اپنے آپ کو پیش کرنے سے پہلے انسان کو صاف ستھرا اور پاک ہونا چاہئے جس کا مختصر اور فائدہ مند راستہ وضو ہے۔"
خدیجہ نے اس کے بالوں کی لٹ کانوں کے پیچھے کی اور کچن کی طرف چل دی ۔ میری بھی اس کے پیچھے گئی۔                                           

"اور جہاں تک تمہیں بچپن سے وضو سکھانے کا سوال ہے ۔۔۔۔۔تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں۔۔۔۔"
خدیجہ نے پرات  میں  آٹا نکالتے ہوئے کہا۔
"مطلب؟؟" میری نے  ناسمجھی سے پوچھا۔
"چودہ سو سال پہلے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کا جو طریقہ بتایا تھا۔۔۔۔اس کی اہمیت سائنس اب دریافت کر رہی ہے۔۔۔۔ اس کے فوائد سائنس نے اب پتہ لگائے ہیں۔۔۔۔۔"
خدیجہ نے نل کھول کر جگ میں پانی ڈالا۔
"وضو کا سب سے پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ آپ دن میں پانچ مرتبہ تازہ دم ہوتے ہیں۔۔۔۔ صاف ستھرے رہتے ہیں۔۔۔۔ ہاتھ دھونے سے آپ نمونیا سے بچ جاتے ہیں. ....انگلیوں کے درمیان والی جگہ کا مسح کرنا سنت ہے اور کئی لوگ اس سے نا واقف ہیں۔۔۔۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ انگلیوں کے درمیان موجود بیکٹیریا نکل جاتے ہیں ....پھر جب ہم کلی یا مسواک  کرتے ہیں  تو منہ سے کھانے کے ذرات نکل جاتے ہیں،جس سے دانتوں کی پریشانیاں نہیں ہوتیں، منہ کی بدبو سے چھٹکارا ملتا ہے اور منہ کے پٹھوں کو  بار بار کلی کرنے سے طاقت ملتی ہے ۔"
اس نے بسم اللہ پڑھ کر آٹا گوندھنا شروع کیا اور اپنی بات جاری رکھی ۔
"پھر جب ہم ناک میں پانی ڈالتے ہیں تو وہ پانی ناک کے بالوں میں  پھنسے جراثیم کو نکال دیتا ہے اور اس طرح وہ جراثیم سانس کے ذریعے جسم میں داخل نہیں ہو پاتے۔
بازو دھونے سے خون کی گردش بڑھ جاتی ہے۔
پھر کانوں کا مسح کرنے کا فائدہ یہ ہے  کانوں سے اضافی موم یا ویکس نکال دیتا ہے۔ فالتو ویکس کی تعمیر کو روکتا ہے۔                                                               پھر کان کے پیچھے ایک ہڈی  ہوتی ہے اس کو مسٹائڈ کہتے ہیں اس ہڈی کو سوجنے سے روکتا ہے ۔۔۔یا کہہ سکتے ہیں مسٹاڈائٹس کو روکتا ہے۔  سر کا مسح کرنے کی وجہ سے ہمیں ریڑھ کی ہڈی کا کوئی مسئلہ  نہیں ہوتا ۔
   اس سے پورے جسم میں توانائی پھیلتی ہے۔                 گردن کا مسح بخار اور ذہنی پریشانیوں سے بچاتا ہے،                                                            ہائی بلڈ پریشر کو منظم کرتا ہے۔
ریفلیکسولوجی ایک قسم کا مساج ہے جس میں پاؤں ، ہاتھوں اور کانوں پر مختلف مقدار میں دباؤ ڈالنا شامل ہے۔  یہ ایک نظریہ پر مبنی ہے کہ جسم کے یہ اعضاء بعض اعضاء اور جسمانی نظام سے جڑے ہوئے ہیں۔ وضو کے دوران جب ہم اپنے پاؤں ہاتھوں اور کانوں کو دھوتے ہیں تو ان سے جڑے ہوئے تمام اعضاء مختلف بیماریوں سے بچ جاتے ہیں۔ اس سب کے علاوہ وضو  کینسر سے بچاتا ہے اور خون کے بہاؤ کو تیز کرتا ہے۔ بہت سے غیر ملکی ممالک کے ہسپتال بہت سے  بیماریوں کے مریضوں کے علاج کے لیے وضو کو بطور علاج استعمال کرتے ہیں اور ان کا یہ ماننا ہے  کہ دن میں پانچ  مرتبہ وضو کی وجہ سے مسلمانوں میں ڈپریشن کے واقعات کی تعداد کم ہے۔

اسلام کی ہر عبادت میں بہت سے پوشیدہ سائنسی فوائد ہیں جن پر سائنس دان کام کر رہے ہیں۔  مسلمان ، حقیقی معنوں میں ، اللہ کی ناقابل تردید حکمت سے بابرکت ہیں۔"
اس نے آخر میں گندھے ہوئے آٹے کو ڈھانپا اور میری کی طرف مڑی ۔
میری اسے دیکھتی رہی۔
"اماں میں مسلمان ہونا چاہتی ہوں۔۔۔۔" کچھ دیر بعد اس کے منہ سے یہ الفاظ برآمد ہوئے۔

Deewani (دیوانی)Where stories live. Discover now