قسط ٥

188 42 18
                                    

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

Deewani
by
laiba siddique

Episode 5

"اماں میں مسلمان ہونا چاہتی ہوں۔۔۔۔" کچھ دیر بعد اس کے منہ سے یہ الفاظ برآمد ہوئے۔

خدیجہ مسکرائی اور اس کا ماتھا چوما۔ میری نے حیرت سے اسے دیکھا۔
"آپ کو میری بات سن کر حیرت نہیں ہوئی؟؟"
" نہیں تو۔۔۔"
"کیوں؟"
" کیونکہ کچھ دنوں سے میں  تمہاری بےچینی نوٹ کر  رہی تھی اور خاص طور پر پچھلے چند دنوں سے تم مجھ سے اسلام کے بارے میں مختلف قسم کے   سوال کر رہی ہو  تو  میں نے پہلے ہی یہ نتیجہ اخذ کر  لیا کہ اسلام قبول کرنے میں تمہیں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔"

" اچھااااا۔۔۔۔ تو یہ بات ہے۔۔۔۔۔" اس نے فریج میں سے سیب نکالتے ہوئے کہا۔
خدیجہ اس کے ہاتھ سے سیب لے کر دھونے لگی۔
میری نے اس کے ساتھ ہی کچن کی سلیب سے ٹیک لگا لی۔
  " اماں آپ میرا نام انابیہ رکھیں گی نہ؟؟"
" ہاں۔۔۔۔اور تمہیں یہ کیسے پتا چلا؟؟"
خدیجہ سیب اس کے ہاتھ میں دیتے ہوئے مسکرائی ۔ "نہیں وہ اصل میں  آپ جب بھی غصے میں ہوتی ہیں تو ہمیشہ مجھے انابیہ کے نام سے پکارتی ہیں اور آپ کا غصہ ٹھنڈا ہو جاتا ہے اس لئے مجھے لگا کہ آپ میرا نام  انابیہ ہی رکھیں گی۔۔۔۔"
اس نے تائید کے لئے خدیجہ کی طرف دیکھا۔
"ہاں میں تمہارا نام انابیہ ہی رکھوں گی۔۔۔۔ کیونکہ میں نے اپنی بیٹی کے لیے انابیہ نام سوچا تھا ۔۔۔۔۔۔اسلیے جب بھی غصہ آتا تو میں تمہیں اس نام سے پکار کے اپنا غصہ ٹھنڈا کر لیتی تھی۔"

خدیجہ نے چاۓ کا پانی چولہے پر چڑھایا۔
"اور اب تم جاؤ۔۔۔۔ نہاؤ۔۔۔۔اور کالج کے لیے تیار ہو۔۔۔۔میں تب تک  ناشتہ بناتی ہوں۔"

میری نے اس کو زور سے خود میں بھینچ لیا اور اسکو پیار کر کے بھاگ گئی۔
خدیجہ نے ہنستے ہوۓ سر جھٹکا۔ اور چائے کی طرف متوجہ ہوگئی ۔
                       ☆☆☆☆

"السلام علیکم۔۔۔۔ آج معجزہ نہیں ہوگیا۔۔۔۔ اقراء۔۔۔۔ اور کالج۔۔۔۔۔۔وہ بھی اتنی جلدی ؟؟؟؟؟"

"وعلیکم السلام ۔۔۔۔ہاں یار وہ۔۔۔۔۔"

اقرا اپنی ہی دھن میں بولتی چلی جا رہی تھی۔

"ایک منٹ۔۔۔۔رکو۔۔۔۔میری۔۔۔۔ تم نے سلام کیا ہے؟؟؟؟ "

"ہاں میں نے سلام کیا ہے اور تم اتنی حیران کیوں ہو رہی ہو اور دوسری بات میں میری نہیں انابیہ ہوں۔۔۔۔۔۔"

"او۔۔۔۔ اچھا۔۔۔۔کیاااااااا؟؟؟؟"

آخر میں وہ زور سے چلائی۔ کئی اسٹوڈنٹس ان کی طرف متوجہ ہوگئے۔ اقراء نے ہاتھ اٹھا کر انہیں سوری کہا۔۔۔۔۔ اور پھر فرط انبساط سے انابیہ کو زور سے گلے لگا لیا ۔

"بھئ بہت بہت بہت بہت بہت بہت  مبارک ہو۔۔۔۔ اس بات پر مٹھائی تو بنتی ہے ۔۔۔۔۔۔"

" پیٹو کہیں کی۔۔۔۔ تمہیں کھانے کے علاوہ کچھ اور سوجھا بھی ہے کبھی؟؟؟"

"اچھا چھوڑو۔۔۔ یہ بتاؤ یہ ہوا کب؟"

"بس ابھی آدھے گھنٹے پہلے اسلامک سنٹر سے ہوتے ہوئے آ رہی ہوں۔۔۔۔"

"واہ بھائی واہ۔۔۔۔ ماشاءاللہ💞💞"

"جزاک اللہ" انابیہ مسکرا دی۔

"سبحان اللہ۔۔۔۔لگتا ہے آدھی عربی تو سیکھ ہی گئی ہو "
انابیہ ہنس دی ۔
"چلو بھئی اب کلاس میں چلیں۔۔۔۔ورنہ سر محمود نے ہمیں داخل ہی نہیں ہونے دینا۔"
اس نے اقراء کے بیگ سے چاکلیٹ نکالی اور شان بے نیازی سے آگے بڑھ گئی۔

"اللہ اس لڑکی کو صراط مستقیم پر قائم رکھنا ۔۔۔۔آمین"
اقرا نے دل سے دعا دی اور وہ بھی اس کے پیچھے چلی گئی ۔

                     ☆☆☆☆☆

Deewani (دیوانی)Where stories live. Discover now