Chapter 12 👑

397 132 49
                                    

        Ahmad Faraz family Introduction :-

احمد فراز کے باپ منّان فراز کی دو بیویاں تھیں. بڑی
بیوی ساجدہ کا تعلق غیر برادری سے تھا۔ اس کے میکے
والے منّان فراز کی طرح کئی مربع اراضی کے مالک تو نہیں تھے مگر پھر بھی اچھے خاصے زمیندار اور سیاست میں اثر رکھنے والے تھے....

اس سے چھوٹی بیوی آمنہ ، منّان فراز کے چچا کی بیٹی تھی۔۔۔ جتنی جائیداد کا مالک منّان فراز تھا , اتنی زمینیں اکلوتی ہونے کے ناطے آمنہ کے حصے میں آئی تھی۔۔

چنانچہ پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے آمنہ کے باپ نے اس کی
شادی منّان فراز کے ساتھ کر دی تھی تا کہ خاندانی جائیداد غیروں میں جانے کی بجائے اس کے بھتیجے کہ کے پاس ہی رہے.۔۔

جب آمنہ کی شادی منّان فراز کے ساتھ ہوئی تو اس وقت اس کی پہلی بیوی ساجدہ سے ایک چار سال کی بیٹی شازیہ تھی۔

اس کے ایک سال بعد آمنہ کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تو بہت زیادہ خوشیاں منائی گئیں. کیونکہ وہ اس گھر میں پیدا ہونے والا پہلا بیٹا تھا۔۔۔

اس کا نام احمد فراز رکھا گیا۔۔۔۔ ساجدہ کو لگتا تھا بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے اس کی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے۔
یہیں سے اس کے اندر نہ ختم ہونے والی نفرت کا آغاز ہوا !!!

گھر پر منّان فراز کا ہولڈ ہونے کی وجہ سے ساجده سَرِ عَام تو آمنہ کے خلاف کچھ نہیں کر سکتی تھی.. مگر اندر ہی اندر اسے تکلیف پہنچانے کا کوئی موقع وہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتی تھی....

بہت زیادہ ڈاکٹروں پیروں فقیروں کا دَر چَھانّے کے بعد
بالآخر ساجدہ کو اللہ تعالی نے بیٹا عطا کیا۔۔۔

جس کا نام سرفراز رکھا گیا۔ سرفراز جب پیدا ہوا تو
اس وقت احمد فراز چھ سال کا تھا۔

ساجدہ کے بیٹے سرفراز کو پیدا ہوئے بمشکل ایک ماہ بھی نہیں ہوا ہو گا جب منّان فراز کی روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات ہو گئی۔۔۔

اس جیپ میں ڈرائیور کے علاوہ آمنہ کا باپ بھی شامل تھا۔ وہ ایکسیڈنٹ اتنا شدید ہوا تھا کہ تینوں موقع پر فوت ہو گئے تھے۔۔۔

مشکل کی اس گھڑی میں ساجدہ کا پورا میکہ اس کے ساتھ کھڑا تھا، جبکہ بیچاری آمنہ کا تو سب کچھ لُٹ گیا تھا۔۔۔

ماں اس کی بچپن میں فوت ہو گئی تھی.۔۔
بہن بھائی کوئی تھا نہیں۔۔۔
اب شوہر اور باپ بھی چل بسے تھے۔۔۔

منان فراز کی موت کے بعد ساجدہ کا بڑا بھائی فیاض پٹواری اور اس کی ماں نے تقریبا یہاں آکر ڈیرے ڈال دیے تھے ، بہانے بہانے سے آمنہ کو ذلیل کیا جاتا تھا۔۔۔
اس گھر میں اب ساجدہ کی حکمرانی تھی۔۔۔۔

ایک رات گھر کے ملازم نے آکر آمنہ کو بتایا کہ احمد فراز کو مارنے کے لیے ساجدہ اور اس کا بھائی پورا پروگرام بنائے بیٹھے ہیں۔۔۔ کسی بھی وقت وہ  احمد فراز کو نقصان پہنچا سکتے ہیں...

یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Where stories live. Discover now