Chapter 17 💍

348 120 41
                                    

کچھ دیر تک وہ سلمٰی خالہ کے بولنے کا انتظار کرتا رہا۔ مگر جب انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا تو احمد فراز نے زیادہ اصرار نہیں کیا۔۔۔

خالہ یہ کارڈ شہناز اور مہناز (سلمٰی خالہ کی بیٹیاں) کو دے دیجئے گا وہ کارڈ ان کی طرف بڑھاتے ہوئے بولا...
انھوں نے کارڈ لیکر ایک طرف رکھ دیے۔۔۔

کارڈ دیکر وہ جانے کے لیے اٹھ کھڑا ہوا. اسے روانہ کرنے سلمٰی خالہ دروازے تک آئیں...

احمد فراز تم مجھے سہیل کی طرح عزیز ہو مگر اب ہم تم سے مزید کوئی رابطہ نہیں رکھنا چاہتے... وہ کرب سے آنکھیں بند کر کے بولیں...

سلمٰی خالہ آپ میرے ساتھ ایسا کیوں کر رہی ہیں؟؟؟
آپ جانتے ہیں ماں کے بعد میرا اس دنیا میں آپ کے سوا اور کوئی نہیں ہے۔ احمد فراز تڑپ کر بولا...

اس لیے کہ ایک بیٹا میں پہلے کھو چکی ہوں... مگر دوسرا کھونے کا حوصلہ مجھ بد نصیب میں اب نہیں ہے۔۔۔

جس درد اور تکلیف سے انھوں نے یہ بات کہی احمد فراز اپنی جگہ پر ساکت رہ گیا۔۔۔

آپ یقیناً مجھ سے کچھ چُھپا رہی ہیں پلیز جو کچھ بھی آپ کو معلوم ہے مجھے بتائیں۔۔. وہ شدت سے بولا۔۔ مگر انھوں نے کوئی جواب دیے بغیر دروازہ بند کر دیا۔

احمد فراز کتنی دیر درازہ بجاتا رہا مگر دوسری طرف خالہ کی سسکیوں کی آوازیں آتی رہیں۔۔۔

*****

اس شام شازیہ بچوں کو کمرے میں لیجا کر ملازموں کو گھر کی کھڑکیاں اور دروازے بند کرنے کا کہہ رہی تھی۔۔

مغرب کی طرف سے اٹھنے والی گرد بہت خطرناک طوفان کا پتا دے رہی تھی. عجیب سی گھبراہٹ اور بے چینی ہر کسی کو محسوس ہو رہی تھی۔۔۔

امی لگتا ہے آج کوئی طوفان آنے والا ہے... طوبا نے باہر نکل کر کہا... اللہ اپنا رحم کرے ناہید بیگم آسان پر نظریں دوڑاتے ہوئے فکر مندی سے بولی۔۔۔

سلمٰی خالہ باہر کے موسم سے بے نیاز شدت غم سے نڈھال تھیں، بار بار احمد فراز کا غمزدہ چہرہ سامنے آتا تو وہ تڑپ کے اٹھ کر بیٹھ جاتیں...

آج انھوں نے سہیل کے ساتھ احمد فراز کو بھی کھو دیا۔۔۔ وہ اسے اپنے بچوں کی طرح عزیز تھا۔ کبھی کبھی انسان اس قدر بے بس ہو جاتا ہے... کہ اپنے زخم...، مرہم لگانے والوں سے چھپانے پڑ جاتے ہیں۔۔۔ آہ !!! وہ زخم سب سے زیادہ تکلیف دیتے ہیں...

احمد فراز بہت پریشانی کے عالم میں گھر لوٹا تھا۔۔۔سہیل کی موت اس کی وجہ سے ہوئی تھی یہ خیال اس کی جان نکالنے سے زیادہ سنگین تھا۔۔۔

وہ نہیں جانتا تھا کہ جیل جانے کے بعد کیا ہوا تھا... سہیل کا ایکسیڈنٹ کیسے ہوا تھا ؟؟؟ مگر یہ تو طے تھا کچھ ایسا ضرور ہوا تھا جس کی وجہ سے سلمٰی خالہ اتنی زیادہ خوفزدہ تھیں۔۔۔

یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Where stories live. Discover now