Chapter 27 💔

315 108 93
                                    

احمد فراز کو سفید حویلی میں قید کر کے رکھا گیا ہے...؟؟؟ بات دہرا کر اس نے جیسے دوبارہ تصدیق چاہی۔۔

ولید نے اثبات میں سر ہلا کر چند سیکنڈ کے لیے ہمایوں کو فریز 🥶 کر دیا تھا۔۔۔ بادل زور سے کڑکے تھے مگر اس سے پہلے وہ خود کو سنبھال کر کوٹ سیدھا کرتا سامنے آنے والے چیف سیکریٹری سے مصافہ کرنے کے لیے آگے بڑھ گیا۔ اس دن وہ معمول کے مطابق کام کرتا رہا۔

ولید یہ بات بخوبی جانتا تھا کہ جب وہ کسی بات پر بری طرح الجھتا تو خود کو ضرورت سے زیادہ مصروف کر لیا کرتا تھا۔۔۔ 🙄

ساجدہ بیگم کی طبیعت مزید خراب ہونے کی وجہ سے شازیہ ابھی تک ہوسپٹل تھیں۔۔۔ شام کو وہ ان کی خیریت دریافت کرنے ہوسپیٹل بھی گیا...

وہاں سے واپس آ کر فارم ہاؤس کے وسیع و عريض لان میں کافی ☕ کے گھونٹ بھرتا کتنی دیر وہ تنہا بیٹا رہا

ولید کو بھیجو .....
اس نے فاصلے پر کھڑے گارڈ کو بلا کر کہا۔۔۔

چند ثانیے بعد ولید اس کے سامنے تھا....
بیٹھنے کا اشارہ ملنے پر ولید مقابل چئیر پر بیٹھ گیا...

کیا خیال ہے احمد فراز کو حویلی میں کیوں قید کر کے
رکھا گیا ہے 🤔 ؟؟؟
وہ ولید کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے بولا...

شاید اس کی جان بچانے کے لیے۔۔۔

اس کی جان کو خطرہ ہے یہ بات ان لوگوں تک کیسے پہنچی.... 😤؟؟؟

ولید کے چہرے پر تار یک سایہ لہرایا تھا۔
اس بات کا جواب اس کے پاس بھی نہیں تھا۔

جس شام کو احمد فراز کی حادثاتی طور پر موت واقع ہونی تھی۔۔۔ ٹھیک اسی صبح احمد فراز لاپتا ہو جاتا ہے..
شازیہ اور پولیس کی سر توڑ کوششوں کے باوجود کچھ پتا نہیں چلتا کہ اسے آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی...

پھر اچانک تم آکر بتاتے ہو کہ احمد فراز سفید حویلی میں ہے...🤔🧐😡...

چلو مان لیتے ہیں عارف اور شوکت بک گئے ہوں۔۔۔ انھوں نے کسی کو مخبری کر دی ہو مگر مسئلہ یہ ہے کہ احمد فراز کو جان سے مارنے کا جو دن میں نے طے کیا تھا۔۔۔
اس کا میرے اور تمہارے علاوہ کسی اور کو علم نہیں تھا...👿👿👿
وہ ٹھہر ٹھہر کر انتہائی تحمّل سے بات کر رہا تھا۔

سر میری جان حاضر ہے مگر میں آپ سے غداری کا تصّور بھی نہیں کر سکتا۔۔۔ پہلی بار ولید کے چہرے پر حقیقتاً پریشانی نظر آئی تھی...

فکر نہ کرو مجھے تم پر مکمل بھروسہ ہے۔۔۔

(ولید کی اٹکی سانسیں بحال ہوئیں) 🥵

مگر سوال یہ ہے کہ انھوں نے احمد فراز کو قید میں کیوں رکھا ہوا ہے ؟؟؟ ہمایوں آگے کی طرف جھک کر کافی ☕ کا کپ میز پر رکھتے ہوئے گہری نظروں سے بولا۔۔۔

آپ کو کیا لگتا ہے سر...
شازیہ مَیم اس بات سے باخبر ہیں ؟؟؟
ولید نے کچھ سوچتے ہوئے پوچھا۔۔۔

یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Donde viven las historias. Descúbrelo ahora