عزت کا پاسبان

102 14 31
                                    

دائم نے جلدی سے بریک پر پاؤں رکھا نہیں تو شِفاء ان کی گاڑی کے نیچے ہوتی.......وہ تینوں جلدی سے گاڑی سے نکلے اور شفاء تک پہنچے جو اوندھے منہ سڑک پر پڑی تھی

سیٹھ نے ہمارا دیہان بٹانے کے لیے یہ سب کیا ہے........ رافع نے فوراً اپنا تجزیہ پیش کیا جو کافی حد تک درست تھا

دائم نے نیچے بیٹھ کر شفاء کو سیدھا کیا.... جیسے ہی دائم نے شفاء کو سیدھا کیا اُس کا چہرہ سامنے آنے پر وہ تینوں بُری طرح چونکے.

دائم یہ تو........ ازمیر کچھ بولنے ہی لگا تھا کہ دائم نے اُسے ٹوکا

یہ وقت ان سب باتوں کا نہیں ہے ہمیں اسے فوراً کلینک میں لے کر جانا ہو گا............... دائم نے جلدی سے شِفاء کو گاڑی میں ڈالا اور خود بھی پیچھے اُس کے ساتھ بیٹھ گیا..... ازمیر نے جلدی سے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور رافع کے بیٹھتے ہی زن سے گاڑی بھگا کر لے گیا

دائم کی نظر بار بار بھٹک کر اُس کے چہرے پر پڑتی جہاں بہت سی چوٹیں آئی تھیں.......منہ کے بل گرنے کی وجہ سے شِفاء کے ناک، ٹھوڑی اور بازوؤں پر زیادہ چوٹیں آئی تھیں...... دائم نے کچھ سوچتے ہوئے جلدی سے اپنا فون نکالا اور کال ملانے لگا

اسلام و علیکم دائم بھائی....... عزہ جو ماما بابا کے ساتھ بیٹھی باتیں کر رہی تھی دائم کی کال دیکھ کر فوراً اٹھائی کیونکہ دائم ہمیشہ کسی ضروری کام کے لیے ہی اُسے فون کرتا تھا

وعلیکم السلام....... عزہ جلدی سے فلیٹ میں آ جاؤ اور ابھی کچھ مت پوچھنا جب آؤ گی تو پتہ چل جائے گا.............. دائم نے یہ کہتے ہی فون رکھ دیا کیونکہ وہ کلینک کے باہر کھڑے تھے

کیا ہوا عزہ سب ٹھیک ہے نا..........شبانہ بیگم نے دریافت کیا

ماما دائم بھائی نے کلینک بُلایا ہے بول رہے ہیں جلدی آؤ..........

اچھا ٹھیک ہے جاؤ لیکن دیہان سے ........ عزہ کے بابا نے کہا تو عزہ نے جلدی سے باہر کا رُخ کیا ...... دائم پہلے بھی ایک دو بار عزہ کو بُلا چکا تھا اس لیے انہوں نے زیادہ نہیں پوچھا وہ جانتے تھے جب کسی لڑکی کا مسئلہ ہو تو ہی عزہ کو فلیٹ میں بُلاتے ہیں

ڈاکٹر آرزو......پپیشنٹ کی حالت کیسی ہے اب؟؟.......دائم شفاء کو اپنے فلیٹ کے ساتھ والے کلینک میں لایا تھا وہاں کی ڈاکٹر اُن کی جاننے والی تھی....شفاء کو چیک کر کے ڈاکٹر باہر آئی تو دائم فوراً سے آگے بڑھ کر اُس کی حیریت دریافت کرنے لگا

اُن کی حالت بہتر ہے اب..... بس ڈپریشن کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گئ تھیں... باقی گِرنے سے اُنہیں چوٹیں آئی ہیں مگر کچھ دنوں تک وہ بھی ٹھیک ہو جائیں گی......ابھی اُنہیں نیند کا انجیکشن دیا ہے تھوڑا ریسٹ کریں گی تو بہتر محسوس کریں گی...........ڈاکٹر نے تفصیل سے بتایا

بہت شکریہ ڈاکٹر......اب ہم پیشنٹ کو لے کر جا رہے ہیں کیونکہ ہمارا زیادہ دیر یہاں رُکنا ٹھیک نہیں ہے........کوئی میڈیسنز وغیرہ ہیں تو آپ ہمیں لکھ دیں.......... سیٹھ اُن کا پیچھا بھی کر سکتا تھا کیونکہ شفاء سیٹھ کی گاڑی میں تھی اور ابھی یہ نہیں جانتے تھے کہ شفاء اُس کی گاڑی میں کیوں تھی اس لیے دائم نے شفاء کو یہاں سے لے جانا ہی بہتر سمجھا

عزت کا پاسبان Donde viven las historias. Descúbrelo ahora