پہلی قسط

324 11 8
                                    

اسلام آباد کا موسم آج نہایت ہی خوشگوار تھا۔موسم میں تبدیلی کہ باعث ٹھنڈ میں اضافہ ہو رہا تھا۔ٹھنڈی ہوا سب کو سکون بخش رہی تھی۔ ایسے میں COMSATS یونیورسٹی میں ہر طرف چہل قدمی ہو رہی تھی ۔ آرٹس ڈیپارٹمنٹ میں زیادہ تر طلبہ کتابوں میں سر دیے رٹا لگانے میں مصروف تھے۔ایسے میں وہ پانچ لڑ کیاں کینٹین میں بیٹھیں خوش گپیوں میں مصروف اپنی ہی موج میں تھیں ۔

پڑھائی سے ان کا دور دور تک کوئی تعلق نہ تھا۔آج ان کا organic کا سرپرائز ٹیسٹ تھا ۔ جو کہ سر تبریز نے لینا تھا۔

سر تبریز پڑھائی کے معاملے میں کافی سنجیدہ اور سخت طبیعت کے مالک تھے۔وہ سب کینٹین میں اپنی محصوص جگہ پر بیٹھیں ہوئیں تھیں ۔

منائل اکرم کتاب میں سر دیے بیٹھی تھی۔ جبکہ امل آہل آفندی برگر کے ساتھ پورا پورا انصاف کر رہی تھی، اور ساتھ ساتھ جنت ذبیر کے لیٹ ہونے پر لعنت ملامت کا کام بھی سر انجام دے رہی تھی۔مرحہ عامر آس پاس کے لڑکوں کو تاڑنے اور ان کی شان میں قصیدے پڑھنے میں مصروف تھی۔اور دانین علی اس کا پورا پورا ساتھ دے رہی تھی۔

( لڑکوں کو تاڑنا اور ان کی شان میں قصیدے پڑھنا مرحہ اور دانین کی کبھی نہ بدلنے والی عادتوں میں سے ایک تھی۔ان کی یہی عادت ان کو کافی مہنگی پڑھنے والی تھی۔)

جبکہ حیات مرزا منہ کھولے امل کو دیکھ رہی تھی۔ جو کہ اب دوسرے برگر کا آرڈر دے رہی تھی۔

بس کردے امل اور کتنا کھائے گی؟ حیات نے منہ بصور کر بولا۔

ارے جانےمن ابھی تو پیٹ آدھا بھی نہیں بڑھا، کھایا ہی کیا ہے آخر میں نے ابھی؟امل نے نہایت ہی اطمینان سے اسے جواب دیا۔

کیا مطلب؟؟؟؟"ب "پہ اچھا خاصہ زور دیا گیا تھا۔

حیات کو تو مانو گہرا صدمہ پہنچا تھا ، کیونکہ امل آہل آفندی ایک برگر ، دو پلیٹ فرائز ، اور ایک کوک کے کین کے ساتھ پورا پورا انصاف کر چکی تھی۔

حیات یار ایسے کیا منہ کھولے دیکھ رہی ہے تجھے پتہ ہے نا انتظار کرنے سے مجھے کتنی بھوک لگتی ہے۔برگر کے ساتھ انصاف کرتی امل نے نہایت ہی جھوٹی دلیل پیش کی تھی۔

واٹ ؟؟؟؟؟ حیات تقریباً چیخی تھی ۔

انتظار کرنے سے کسے بھوک لگتی ہے؟امل بی بی یہ جھوٹی دلیل کسی اور کو دیناصاف صاف کہہ کہ تو آدم خور کی اولاد ہے۔حیات تو مانو پھٹ پڑی تھی۔

امل کا منہ کو جاتا ہاتھ ساکت ہوا اور وہ صدمے سے حیات کی طرف دیکھ رہی تھی جو اس کی بے عزتی کرکے ایک ٹانگ پر دوسری ٹانگ رکھے اسے ہی دیکھ رہی تھی۔

کہاں وہ دبلی پتلی سی لڑکی اور کہاں وہ آدم خور ۔۔۔

امل تو کسی گہرے صدمے میں تھی۔

حیات نے اس کے آگے چٹکی بجا کر اسے ٹرانس سے باہر نکالا

کیا ہوگیا؟؟؟۔۔کہاں کھو گئی؟؟؟منی آدم خور۔۔

سلامت رہے دوستانہ ہمارا۔Where stories live. Discover now