پانچویں قسط

177 12 6
                                    

کھانا کھانے کے بعد وہ لوگ تقریباً رات تک ایسے ہی آوارہ گردی کرتے رہے تھے۔رات تقریباً ۹ کا ٹائم تھا ۔جب انہوں نے اپنی کار ایک ایسی جگہ پر روکی جہاں پر کوئی اکا دکا لوگ ہی آجارہے تھے۔

گاڑی روڈ کے سائیڈ پر کھڑے کیے وہ سب گاڑی سے باہر نکلے ۔گاڑی کے چاروں دروازے کھلے ہوئے تھے اور میوزک زور و شور سے چل رہا تھا ۔ان چاروں کے ساتھ ہادی بھی تھا۔

یقیناً ہادی کو اس وقت ان کے ساتھ ہونے پر کوئی بڑی مصیبت کا سامنا پڑنے والا تھا۔بھائیوں سنو ایک ضروری اعلان کیا جاتا ہے۔

مزمل اپنے ہاتھ کا مائیک بناتے ہوئے زور سے بولا۔

وہ سامنے آنٹی دکھ رہیں ہیں ؟؟؟؟مزمل ایک آنٹی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولا جو اپنے دونوں ہاتھوں میں سامان پکڑے کچھ پریشان سی کھڑیں تھیں۔

وہ سارے ناچتے ہوئے ایک دم مزمل کی جانب متوجہ ہوئے تھے۔

ہاں آرہیں ہے نظر۔۔۔عفان بولا۔

اب نا غور سے دیکھو ان کے ہاتھ میں ڈھول ہے ہم نے کسی بھی طریقے سے وہ ڈھول ان سے لینا ہے۔مزمل اطمینان سے بولا۔

لیکن کیوں؟؟؟ہمیں بھلا اس ڈھول کی کیا ضرورت؟؟؟ہادی ناسمجھی سے بولا۔

Hey Listen Boy,Heyyy Yaaa Yaa You????

مزمل ہادی کی طرف انگلی کرتے ہوئےایک سٹائل سے بولا

You don't know ........?????

یو ڈونٹ نو ڈی گریٹ کچرا ،کوڑا، بےکار کبارخانے کی چلتی پھرتی گندگی۔۔۔ارتضی اس کی بات کاٹتے ہوئے منہ بسور کر بولا۔

مزمل کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا وہ حیرت سے اپنے عزیز از جان دوست کو دیکھ رہا تھا جس نے اس کی عزت کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی تھی۔

ہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔باقی سب کا فلک شگاف قہقہ گونجا۔۔۔

ان اب کا قہقہ اتنا اونچا تھا کہ روڈ پر چلتی وہ خاتون انہیں خدا کی طرف سے بھیجا ہوا وسیلہ سمجھ کر ان کے پاس چلی آئیں۔

لیکن وہ خاتون کیا جانے وہ کوئی مدد کا وسیلہ نہیں بلکہ شیطانوں کی ٹولی تھی جن کی نیت ان کا وہ ڈھول دیکھ کر پہلے سے خراب ہوچکی تھی۔

سنو بیٹا۔۔ان خاتون نے مزمل کو متوجہ کرنا چاہا۔

جی آنٹی اسلامٗ علیکم ورحمت الله وبرکاته کیسی ہیں آپ؟؟؟مزمل نے انتہائی شائستگی سے اور فل مسکین شکل بنا کر آنٹی کو سلام کیا۔

و علیکم اسلام بیٹا۔۔۔انہوں نے اسے بڑے پیار سے جواب دیا۔ان خاتون کو وہ کوئی بہت سلجھے گھر کا بیٹا لگا تھا وہ تو اس کے صدقے وارے جارہیں تھیں۔

وہ چاروں منہ کھولے مزمل کی ڈرامے بازی دیکھ رہے تھے ۔۔۔جو

گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے میں ماہر تھا۔ابھی کچھ دیر پہلے تو فل ڈسکو ماحول کیا ہوا تھا اور اب اچانک ان خاتون کے آنے پر میوزک بند کردیا گیا تھا۔

سلامت رہے دوستانہ ہمارا۔Donde viven las historias. Descúbrelo ahora