باب ٩ | وقت کے سوالوں میں

122 17 200
                                    

وقت نے کیے کیا حسیں ستمتم رہے نہ تم ہم رہے نہ ہم

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

وقت نے کیے کیا حسیں ستم
تم رہے نہ تم ہم رہے نہ ہم

وہ قدآور شیشے سے بنا ہوا ایک ہوادار ہال تھا۔ ہال کی بجائے گیلری کہا جائے تو زیادہ عین ہوگا۔ وہ تیسری منزل پر واقع آرٹ گیلری تھی۔ شیشے کی چوڑی قدآور کھڑکیاں جن پر منی پلانٹ کی بیلیں جوبصورتی سے لٹک رہی تھیں۔ ڈنل ڈور دھکیل کر اندر داخل ہو تو مصنوعی کارپیٹڈ گھاس پر آٹھ دس کینوس بورڈ رکھے تھے جن پر سردیوں کی چھنتی پرسکون دھوپ پڑ رہی تھی۔ بہار کی آمد قریب تھی۔ وہ تیز تیز چلتی اپنے کندھوں تک بھورے بال پونی ٹیل میں باندھتی، اپنا بیگ کندھے پر ٹھیک کرتی، اند داخل ہوئی۔ اندر کی دنیا باہر کی سٹوڈنٹس لابی سے الگ تھی۔ آرٹسٹوں کی دنیا۔ جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنے والوں کی دنیا۔ ہر سٹول پر سٹوڈنٹ ہیٹھے بہار کا آغاز کر چکے تھے۔ سوائے ایک کینوس بورڈ کے۔ وہ کسی کا پوٹریٹ سکیچ لگ رہا تھا مگر واضح نہیں تھا بس چارکول سے کسی کے چہرے کا خاکہ تھا۔ وہ اسکے ساتھ خالی کینوس سٹول پر جا بیٹھی اور ایک نظر اس پوٹریٹ پر نظریں جمائے اس شخص کو دیکھا۔ وہ دس سٹوڈنٹس کی کلاس میں واحد لڑکا تھا۔

"ایکسکیوز می؟" لیاہ نے آغاز کیا۔
اسکے ہاتھ رکے تھے۔

"یس؟" اس نے انگریزی میں جواب دیا مگر مڑ کر نہیں دیکھا۔

"آپ میرا ہی بییچ (batch) ہیں نہ بلکہ شاید میری ہی کلاس کا نیو ایڈمشن ہیں؟" اس نے انگریزی میں خوش اخلاقی سے پوچھا۔ اس نے پہلی بار مڑ کر اس پراثرار لڑکی کی جانب دیکھا۔ وہ اسے پہلی بار دیکھ رہا تھا۔

"شاید!" اس کے تاثر سنجیدہ مگر نرم تھے۔

"مِعراف نام ہے نہ آپکا؟ مِعراف ابراہم؟" وہ مسکرائی۔ اس نے ہلکا سا سر اثبات میں ہلا دیا۔

"لیاہ ایڈمز!" اس نے خوش دلی سے ہاتھ آگے بڑھا دیا۔ مِعراف نے کچھ دیر اسے دیکھا اور پھر اسکے ہاتھ کو۔ آخرکار بہت ہلکی سی مسکراہٹ سے تھام لیا۔ وہ اسکی خوشں اخلاقی سے امپریس ہوا تھا۔

"شش!" آرٹ پروفیسر نے خاموشی سے اپنے کام پر فوکس کرنے کا اشارہ کیا تھا۔ اور وہ دونوں ہی اپنے اپنے کینوس کی طرف متوجہ ہوئے تھے۔

" یہ تو وہ نیو ایڈمشن نہیں ہے جو سب سے خاموش رہتا ہے کلاس میں؟ " نیتھن نے حیرت سے اسے گیلری سے باہر نکلتے دیکھا۔

اع راف Where stories live. Discover now