باب ٢٩ | جوابِ ہار

44 6 5
                                    

ایزل کو لگا اسکا سانس ٹہرگیا۔ پہلی بار اسکی آنکھوں میں دیکھتے معراف ابراہم نے سچ بولا تھا شاید۔ وہ ڈالیا اور یوشفات سے یہ بات جانتی تھی مگر ایسے اچانک وہ اسکے سامنے خود اعتراف کرلے گا یہ اس نے نہیں سوچا تھا۔

"کیسے ۔۔ "

"ان کے اپنے لوگوں نے۔"

وہ اسکے چہرے پر پہلی بار غصہ واضح ابھرتے دیکھ رہی تھی۔

"امریکہ؟" اس کی آواز آہستہ تھی۔

"مسلمان!" وہ طنزیہ مسکرا کر قریب سے اٹھ گیا۔ ایزل کو اسکی آنکھوں میں نفرت کسی اور سے زیادہ اپنے آپ سے محسوس ہوئی تھی۔ شاید وہ سب سے زیادہ خود سے نفرت کرتا تھا۔

"مگر تمہارے مام ڈیڈ۔۔۔ "

"ایک انڈر کور افسر کی اتنی ہیسٹری کافی ہے۔ یو ایس بی خالی ہے۔ لیپ کی ڈرائیو ڈی میں جاؤ۔ R کے فولڈر پر کلک کرو۔ پاسورڈ ریڈ (Red) ہے! "

اس کے ہاتھ ماوس پیڈ کر طرف بڑھے پھر رکے۔ وہ اس انسان کو ساری زندگی سمجھ نہ پائے۔ مگر کیا اللہ نے واقعی اسکے لیے مسلمانوں کے دشمن کا انتخاب کیا ہے؟ غیر مذہب کا؟

فولڈرز میں بےحساب فائلز کھل گئی۔
"عمر 2012 سے سائبرسپارک کیلئے کام کرنے پر رازی کیسے ہوا تھا؟ "

ایزل کے ہاتھ سرد پڑنے لگے تھے۔ وہ جانتی تھی یہی انکی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

"عمر ۔۔۔ قابل آئی ٹی افسر تھا۔ غزہ اور پھر ہیبرون سے ہی پڑھا ہے مگر اسکی قابلیت کے چرچے ہمیشہ تھے۔ غزہ کے خراب حالات سے ہم ہیبرون پہنچے تو ان ہی دنوں میں اسکی ملاقات ایک یہود سے ہوئی تھی جو اسے سائیبر سپارک میں شامل کرنا چاہتا تھا۔ بدلے میں ہیبرون یا فلسطین کے حالات سے ہماری فیملی کا تحفظ ضمانت تھی۔ کچھ عرصہ وہ انکار کرتا رہا۔ مگر وہ اسے قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ بابا اور میں نے بہت سمجھایا مگر اسے امي کے بعد ایسے ہی حفاظت کرنا درست لگا۔ وہ دن رات انکے دفتر میں اٹھنے بیٹھنے لگا۔ ویک اینڈ پر کبھی کبھی مل جاتا تھا۔ ڈالیا اور وہ-" وہ خاموش ہوئی۔

" پھر ایک دن وہ اپنے سامان سمیت ہم سب کی زندگیوں سے غائب ہوگیا۔ مگر عمر کو تم کیسے جانتے ہو؟"

معراف کی نظریں گہری تھیں۔

"وہ غائب تم سب کی ضمانت لے کر ہوا تھا۔ سائبرسپارک کام کرتے اسکے ہاتھ ایک ایسی فائل لگ چکی تھی جو نہیں لگنی چاہیئے تھی۔ اٹ میکس سینس ناو! وہ اتنا قابل ہے تو پھر یہ ارجنل فائل اس ہی کے پاس ممکن ہے۔"

"کونسی فائل؟ "

معراف نے بات بدلنا مناسب سمجھا۔

"عمر کو ایک سال پہلے موساد فورسز ڈھونڈ چکی ہیں۔ تم سب کو زندہ اسکو بلیک میل کیلئے رکھا گیا ہے مگر اسکی لوکیشن ٹریس کرنا ابھی تک مشکل ہے۔ عارب پر حملہ کافی وارننگ کے بعد اسے واپس بلانے کیلئے کیا گیا۔ بدلے میں اس نے بھی ایک انفارمیشن انٹرنیشنل لیول پر لیک کر دی جسے آج کل ہم کور کرنے میں مصروف ہے۔ "

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Jul 31 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

اع راف Where stories live. Discover now