لکھاری کا پیش لفظ

65 4 3
                                    


أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيطَانِ الرَّجِيم°
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم°

رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي (٢٥) وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي (٢٦) وَاحْلُلْ
عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي (٢٧) يَفْقَهُوا قَوْلِي (٢٨)

ترجمہ:اے میرے رب! میرا سینہ میرے لئے کھول دے اور میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے اور میری زبان کی گرہ بھی کھول دے تاکہ لوگ میری اچھی طرح بات سمجھ سکیں۔
قرآن:سُوْرَةُطٰہٰ :۲۵-۲۸

اسلام وعلیکم میرا نام اشنار ہیں اور یہ میری انشاء اللہ، واٹپیڈ پر آنے والی  پہلی کتاب ہے۔ میں نے حجاب نامہ لکھنے کا فیصلہ تب کیا جب میں نے یوٹیوب پر کسی حجابی کو دیکھا، جو کئی سالوں سے اپنے حجاب پر قائم تھی اور اب اسے چھوڑ رہی تھی۔میری عادت ہے میں کسی انسان کو جج نہیں کرتی... لیکن جب کوئی لڑکی میرے سامنے غیر حجابی سے حجابی بنتی ہے، تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔اور جب کوئی حجابی حجاب کرتے کرتے اپنا حجاب اچانک اتار لیتی ہے، تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔ میں پھر بھی اسکو جج نہیں کرتی۔ میں بھی اس فیز سے گزر چکی ہوں، میں نے بھی حجاب کے الگ الگ فیز دیکھے ہیں اور میں انکا سٹرگل سمجھ سکتی ہوں... لیکن انہیں مدد کیسے کروں؟ میں سوچ میں پڑ گئی، کیونکہ کوئی سیدھا ہم سے مدد نہیں مانگتا، خاصکر جب وہ دین میں سٹرگل کر رہا ہو۔ میں نے یہ چھوٹی سی کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا، جس میں میں نے اپنی کہانی لکھی، اپنا سٹرگل لکھا، تاکہ شاید کسی نہ کسی انسان کو کچھ نہ کچھ مدد ملے۔ میں یہ کتاب لکھ کر ٹھہر گئی، ایک سال پہلے یہ مکمل ہو گئی تھی، پر پتہ نہیں کیوں میں نے اسے شیئر نہیں کیا، مجھے ایسا لگتا تھا کہ اس میں کچھ کمی ہے، کچھ ادھورا ہے۔ پھر اللہ نے میرے دماغ میں باتیں ڈالی، بیشک وہی ہے جو انسان کے دماغ میں باتیں ڈالتا ہے، تاکہ ہم سمجھ سکیں... اگر میں صرف عورتوں کے پردے کے بارے ہی لکھوں اور مردوں کے پردہ پر نہ لکھوں، تو پردہ کے بارے میں لکھنا نا مکمل ہوگا۔ میں نے اس میں صرف عورتوں کے حجاب پر نہیں، بلکہ مردوں کے نظروں کے پردے کا بھی ذکر کیا ہے۔ ہدایت دینے والا خدا ہے ، انسانوں کا کام تو صرف باتیں پہنچانا ہے... اگر کسی ایک انسان کو بھی میری لکھی ہوئی تحریر سے فائدہ پہنچا ، تو میں سمجھونگی کہ میرا لکھنے کا مقصد پورا ہوگیا ہے۔ میں تو بس لکھ سکتی ہوں، پر میری لکھائی پر لوگوں کے دل کھولنا اللہ کا کام ہے، وہی ہے جو علم دینے والا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ جس کو بھی میرے الفاظ کی ضرورت ہو، اس تک یہ تحریر پہنچ جائے... آمین. یہ میری پہلی کتاب ہے جو میں نے دل سے لکھی ہے بغیر کسی ٹیکنیکل چیزوں پر دھیان دیے۔ شاید آپکو اس میں تھوڑی بہت خامیاں نظر آئیں تو آپ مجھے انسٹاگرام پر میسیج کرکے بتا سکتے ہیں ـ

Follow me on Instagram :@azqalamashnar

حجاب نامہ Donde viven las historias. Descúbrelo ahora