قسط نمبر ۹

398 18 0
                                        

مانو ایک بات کہوں تم برا نہ ماننا اس نے اجازت طلب نظروں سے دیکھا ۔
ہاں بولو گویا اس نے اجازت دی اور پوری طرح اس کی طرف متوجہ ہوئی ۔
مانو مجھے لگتا ہے کہ وہ سچ میں تم سے محبت کرتا ہے تم نے نوٹ کیا وہ ہمیشہ تمہیں عزت کی نگاہوں سے دیکھتا ہے آج بھی سر جھکا کر کھڑا رہا وہ اپنے دل کی بات اسے کہنے لگی ۔
"مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا پتہ نہیں تمہاری کیا سوچ ہے لیکن میری ایک سوچ ہے کہ یونیورسٹی ایک تعلیمی ادارہ ہے ہمارے والدین یہاں ہم پر بھروسہ کر بھیجتے ہیں تا کہ ہم کچھ سیکھ کر کچھ بن سکیں اپنے والدین کا نام روشن کریں نہ کے یہاں آ کر نا محرم لڑکوں کو دیکھیں ان سے دوستیاں کریں پھر کوئی محبت کا اظہار کرے یا پرپوز کرے تو خوش ہوں ان کے اظہار کا مثبت جواب دیں ۔" اس نے سنجیدگی سے اپنی بات سمجھائی ۔
تمہاری بات بھی ٹھیک ہے اس نے بھی پھر اس موضوع پر مزید بات نہیں کی کیونکہ اسے بھی اپنی دوست کی بات اچھی لگی ۔
اچھا یار اب کچھ منگوا لیں میرا تو بھوک سے برا حال ہے نعمان تو نظر نہیں آ رہا ہے مجھے لگتا ہے خود ہی انکل کے پاس جانا پڑے گا وہ دونوں اس وقت کینٹین میں بیٹھی ہوئیں تھیں ۔ فائزہ نے کینٹین میں نظریں دوڑاتے ہوئے کہا ۔
پھر تم چلی جاؤ میرے لیے تو سینڈوچ اور ایک کپ چائے تمہارا جو دل کرے لے کر آ جانا اسے دیکھ کر کہا ۔
" اوکے ۔" وہ چئیر پیچھے کرتے ہوئے اٹھ کھڑی ہوئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاوید مجھے آپ سے ایک بات کرنی ہے وہ اس وقت ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے بیٹھی ہوئی تھیں ۔
" جی بیگم صاحبہ بولیں ۔" وہ کتاب کو رائٹنگ ٹیبل پر رکھتے ہوئے بولے ۔
آپ سے جنید کی شادی کے بارے میں بات کرنا چاہ رہی تھی وہ ہاتھوں پر لوشن لگاتے ہوئے بولیں ۔

بھئی آج آپ کو کہاں سے بیٹے کی شادی کے بارے میں خیال آ گیا ورنہ تو آپ کو اپنے سوشل ورک اور پارٹیوں سے فرصت نہیں ملتی انہوں نے سنجیدگی سے پوچھا ۔
" آپ اب مجھ پر طنز کر رہے ہیں ۔" وہ ناراضگی سے بولیں ۔
بھئی ہماری کیا مجال کہ آپ پر طنز کریں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا ۔
"جی تو آپ شادی کی بات کر رہی تھیں کیا کوئی لڑکی دیکھی ہے ۔" انہوں نے سوال کیا ۔
میں نے تو نہیں دیکھی لیکن جنید نے دیکھی ہے اور ایڈریس دیا ہے اس لڑکی کا وہ چاہتا ہے کہ ہم وہاں اس کا رشتے لے کر جائیں ۔
تو یوں کہیں کہ جنید نے آپ سے کہا کہ آپ مجھ سے بات کریں وہ کچھ سوچ کر بولے ۔
جی وہ شرمندہ سی ہو گئی کیوں کہ آج تک انہوں نے اپنے بیٹے کو کبھی اتنا وقت نہیں دیا تھا جنید کا بچپن بھی ملازموں کے ساتھ ہمیشہ گزرا ہے ۔
میری طرف سے انکار سمجھیں میں کسی کی بیٹی کی زندگی خراب نہیں کر سکتا انہوں نے صاف انکار کیا ۔
میرے بیٹے سے شادی کرنے سے کسی لڑکی کی زندگی کیسے خراب ہو سکتی ہے ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے سے اٹھ کر سوالیہ نظروں سے دیکھا ۔
آپ کا بیٹا کرتا کیا ہے دوسری بار ایم بی اے کر رہا ہے پہلی بار یہ کہہ کر فائنل ایگزامز چھوڑ دئیے تھے کہ میری تیاری نہیں ہے دن رات آوارہ گردی کرتا ہے ہر ماہ بعد ایک دن اس کا پولیس سٹیشن میں گزارتا ہے وہ دیکھیں لڑکھڑاتا ہوا آرہا ہے اس وقت گاڑی کی آواز پر کھڑکی سے پردہ ہٹایا ۔
آپ نہیں بتائیں گئی تو مجھے پتہ نہیں چلے گا کہ میرا بیٹا شرابی ہے یہ جو میرے بیٹے کی آج حالت ہے صرف تمہاری وجہ سے اگر خود تربیت کرتیں اپنے بیٹے کو وقت دیتیں تو وہ آج ایسا نہ ہوتا ان کی طرف رخ کرتے ہوئے غصے سے بولے تھے جو اب بیڈ کراؤن سے ٹیک لگا کر بیٹھی تھیں ۔
جاوید بس اب سارے الزام مجھے نہ دیں آپ کون سا اس کو وقت دیتے رہے ہیں آپ کے لیے بھی ہم سے زیادہ ہمیشہ بزنس اہم رہا ہے وہ سنجیدگی سے بولیں ۔

Yaqeen aur Mohabbat     ( Complete Novel )Donde viven las historias. Descúbrelo ahora