"ہیلو مانو آج یونیورسٹی کیوں نہیں آئی تم ؟" جیسے ہی مانو نے کال اٹینڈ کی تو دوسری طرف سے فائزہ نے سوال کیا ۔
سوری فائزہ تمہیں بتانا بھول گئی تھی ماما نے نہیں جانے دیا اس نے معذرت کی ۔
"کیوں مانو ؟" اس نے سوال کیا ۔
کل جنید دھمکی دینے آیا تھا کہ میں آپ کی بیٹی سے شادی کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہوں آپ نے ہاں نہیں کی تو بس اس بات کو لے کر ماما ڈر گئیں اس نے وضاحت دی ۔
اف یہ جنید تمہارے پیچھے ہی پڑ گیا ہے وہ سنجیدگی سے بولی اسے اپنی دوست کی فکر ہوئی ۔
" ہاں فائزہ ۔ " وہ بھی کچھ پریشانی سے بولی ۔
"اب کب تک نہیں آؤ گئی وہ تو باز آنے والا نہیں ہے ؟"
فائزہ کوشش کرؤں گئی کل آ جاؤں ماما کچھ زیادہ ہی ڈر گئی ہیں نہیں تو میں اس سے زیادہ ڈرنے والی نہیں ہوں وہ مضبوط لہجے میں بولی ۔
وہ اس وقت اپنی روم میں بیٹھی فائزہ کے ساتھ سیل فون پر بات کر رہی تھی ۔
زیادہ بہادر بنے کی کوشش نہ کرؤ وہ اغواء بھی کر سکتا ہے وہ سنجیدگی سے بولی ۔
مجھے حوصلہ دینے کے بجائے تم ڈرا رہی ہو کیسی دوست ہو فائزہ وہ ناراضگی سے بولی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی صاحب آپ سے ایک بات کرنا چاہ رہا تھا انہوں نے اجازت طلب نظروں سے دیکھا ۔
"جی یوسف بولو ۔" انہوں نے کتاب سے سر اٹھا کر اپنے بھائی کو دیکھا ۔
بھائی صاحب میں مانو کے لیے بہت پریشان ہوں آپ کو بتایا تھا ناں میں نے جنید کے بارے میں کہ مانو سے شادی کرنا چاہتا ہے حالانکہ ہم نے انکار کر دیا ان کے سامنے اپنی پریشانی بیان کی ۔
"جی یوسف اب کیا ہوا ہے ۔" انہوں نے سوالیہ نظروں سے دیکھا ۔
رات کے نو بج رہے تھے وہ اس وقت سٹڈی روم میں بیٹھے ہوئے تھے ۔
بھائی صاحب جنید کل ہمارے گھر آ کر دھمکی دے گیا ہے وہ فکر مندی سے بولے ۔
وہ اس حد تک جا سکتا ہے میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا تم نے جاوید سے بات کی ہے ۔
جی بھائی صاحب جاوید سے تو صبح کال پر بات کی ہے آپ اپنے بیٹے کو سمجھائیں بلکہ آج جاوید خود آفس میں مجھے سے ملنے آئے تھے اور ان کا کہنا ہے ہمارا بیٹا کچھ نہیں سنتا ہم نے اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی ہے آپ اپنی بیٹی کی شادی یا نکاح کر لیں تو وہ شاید باز آ جائے نہیں تو وہ کچھ بھی کر سکتا ہے وہ تو خود اپنے بیٹے کی وجہ سے بہت شرمندہ ہو رہے تھے معافی بھی مانگ رہے تھے کہ ہمارا بیٹا آپ کے لیے پریشان کا باعث بن رہا ہے وہ تفصیل سے بتانے لگے ۔
"آج کل کی اولاد اپنے ماں باپ کی سنتی کب ہے اپنی ہی مرضی کرتی ہے ہر کام میں ان بیچاروں کا بھی کوئی قصور نہیں ہے ۔" انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔
جی بھائی صاحب آپ بھی ٹھیک کہہ رہے ہیں ان کی بات سے اتفاق کیا لیکن بھائی صاحب مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے میں کیا کرؤں آپ تو جانتے ہیں میں مانو بیٹی سے کتنی محبت کرتا ہوں اسے تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا اس کی ماں الگ پریشان ہے مجھ ڈر ہے کہ جنید کوئی غلط قدم نہ اٹھا لے جو مانو بیٹی کے لیے تکلیف کا باعث بنے انہوں نے پریشانی سے کہا ۔
میرے پاس بھی ایک حل ہے میں بھی جاوید کی بات سے اتفاق کرتا ہوں ہم مانو بیٹی کی شادی کر دیں ایسے آپ لوگوں کی پریشان بھی دور ہو جائے گی اور جنید بھی پھر کچھ نہیں کر سکے گا انہوں نے سوچتے ہوئے کہا ۔
لیکن بھائی صاحب مانو بیٹی کو کون راضی کرئے گا اور اتنی جلدی ہمیں کوئی اچھا لڑکا کیسے ملے گا جو مانو کے قابل ہو اپنی بیٹی کے بارے میں سوچتے ہوئے بولے ۔
مجھے یقین ہے مانو بیٹی بھی راضی ہو جائے گئی آپ لوگ بات کریں نہیں تو میں خود مانو بیٹی سے بات کرؤں گا اور لڑکے کی تم فکر نہ کرؤ وہ بھی میں نے دیکھ لیا ہے وہ ان کی پریشان دور کرتے ہوئے مسکرا کر بولے ۔
کون سا لڑکا بھائی صاحب انہوں نے حیرت سے پوچھا ۔
بھئی میرے دوست وقار کا بیٹا ہے نا ماشاءاللہ سے بہت فرمابردار اور اچھا ہے تم بھی بہت بار مل چکے ہو ہمارے آفس بھی آتا رہتا ہے ۔
"لیکن بھائی وہ راضی ہو گا یا نہیں ۔"
تم اس کی فکر نہ کرؤ میں کل ہی وقار سے بات کرتا ہوں مجھے یقین ہے وہ انکار نہیں کرے گا اور اب تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"جنید بیٹا روکو کہاں جارہے ہو؟"جنید نیلی جینز ، گرین شرٹ اور بلیک جرسی میں ملبوس ، ہاتھ میں سیل فون تھامے پورچ کی طرف جا رہا تھا کہ لان میں بیٹھے جاوید اسلم نے آواز دی ۔
ڈیڈ رضا کے پاس جا رہا ہوں اس نے روکتے ہوئے جواب دیا ۔
ادھر آؤ میرے پاس بیٹھو کچھ بات کرنی ہے اس پر نظریں جمائے بولے ۔
ڈیڈ بات رات کو بھی تو ہو سکتی ہے اس نے جھنجھلا کر کہا ۔
اس وقت شام ہونے کو ہے تم پھر پتہ نہیں رات کو کب آتے ہو میں تمہارا انتظار کرتا رہوں گا چلو شاباش پہلے میری بات سن لو وہ نرم لہجے میں بولے ۔
ڈیڈ آپ کو بھی ہر بات کرنے کی اتنی جلدی کیوں ہوتی ہے ان کے سامنے چئیر کھینچ کر منہ پھلا کر بیٹھ گیا ۔
بیٹا جی جلدی مجھے نہیں تمہیں ہمیشہ ہوتی ہے انہوں نے مسکراتے ہوئے اپنے بیٹے کا پھلا چہرہ دیکھا ۔
ڈیڈ جو بات کرنی ہے آپ اب کر بھی دیں وہ زچ ہو کر بولا ۔
بیٹا بات یہ ہے کہ تم دو دن بعد بزنس کے سلسلے میں شام کی فلائٹ سے لندن جارہے ہو ۔
" کیا میں ۔ " اس نے حیرت سے پوچھا ۔
اس میں اتنے حیران ہونے والی کیا بات ہے اب تمہیں ہی تو بزنس کو دیکھنا ہے وہ اطمینان سے بولے ۔
لیکن ڈیڈ مجھے تو کچھ ہی دن ہوئے ہیں بزنس جوائن کیے ہوئے مجھے تو اتنا تجربہ بھی نہیں ہے آپ وہاں کیوں بھیج رہے ہیں اس نے وجہ پوچھی کیونکہ وہ لندن نہیں جانا چاہتا تھا ۔
بھئی بتایا تو ہے کہ تمہیں ہی اب بزنس دیکھنا ہے ایسے ہی کام کرؤ گئے تو وقت کے ساتھ ساتھ سب سیکھ جاؤ گئے ۔
تم اکیلے نہیں جا رہے ہو منیجر بھی تمہارے ساتھ جائے گا -
لیکن ڈیڈ میں نہیں جا رہا اس نے صاف انکار کیا ۔
بس اپنی مان ماننی بہت ہو گئی جب میں نے کہہ دیا ہے تو تمہیں ہی جانا ہے اور میں مزید کچھ نہیں سننا چاہتا وہ سخت لہجے میں بولے ۔
جنید نے خاموشی سے انہیں دیکھا پھر چئیر پیچھے کرتے ہوئے پورچ کی طرف بڑھ گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جانی آج تو بہت غصے میں لگ رہا ہے آخر بات کیا ہے وہ اس وقت رضا کے اپارٹمنٹ میں موجود تھا اور یہ لے کافی پی غصہ چھوڑ اس کے سامنے ٹیبل پر کافی کا کپ رکھا ۔
یار سارا موڈ ڈیڈ نے خراب کر دیا ہے میں نے سوچا تھا آج کہیں گھومنے پھرنے جائیں گئے ۔ پھر کسی اچھے سے ریسٹورنٹ میں ڈنر کریں گئے اس نے کافی کا کپ اٹھاتے ہوئے کہا ۔
ڈیڈ نے ایسا بھی کیا کہہ دیا کہ تیرا موڈ خراب ہو گیا ہے اس کے سامنے ہی صوفے پر بیٹھتے ہوئے پوچھا ۔
ڈیڈ نے کہا ہے تم دو دنوں تک بزنس کے سلسلے میں لندن جا رہے ہو ۔
اس میں غصہ ہونے والی کیا بات ہے کچھ نہیں ہوتا چلے جاؤ بزنس بھی دیکھ لینا اور گھوم پھر بھی لینا اس نے ساتھ ہی مشورہ دیا ۔
میں ابھی اس لڑکی والے معاملے کو حل کرنے کے بارے میں سوچ رہا تھا جو شادی پر راضی نہیں ہو رہی لندن چلا گیا تو پتہ نہیں وہاں کتنے دن لگتے ہیں اس لیے نہیں جانا چاہ رہا تھا اس نے اپنے دل کی بات بتائی ۔
تو بات ایسے کر رہا ہے جیسے پوری زندگی کے لیے جا رہا ہو اس نے مسکراتے ہوئے کہا اور لڑکی کون سی بھاگی جا رہی ہے یا کون سی اس کی شادی ہو رہی ہے ابھی تو وہ سٹڈی کر رہی ہے ۔

VOCÊ ESTÁ LENDO
Yaqeen aur Mohabbat ( Complete Novel )
Romanceالسلام علیکم پیارے قارئین ! " اللہ پر ہمیشہ یقین رکھیں بعض اوقات ہماری زندگی میں جو کچھ بھی ہوتا ہے ہماری بہتری کے لیے ہوتا ہے ، رب کی رضا میں رضی ہونا سیکھ لیں یقین کریں آپ کی زندگی سنوار جائے گئی یہ بھی ایک ایسے ہی شخص کی کہانی ہے مجھے یقین ہے آپ...