شحصیتوں کے اختلافات میں ہی خوبصورتی ہے

935 69 36
                                    


زندگی میں یہ جو رنگ و رعنائیاں ہیں ناں

یہ کس بنا پر ہیں؟ ؟؟؟؟؟

یہ اس وجہ سے ہیں کہ اللہ نے ہر چیز کو اپنی ہی ایک الگ شکل و صورت اور رنگ ڈھنگ میں بنایا ہے۔
ہر چیز اپنی بناوٹ میں ایک الگ ہی مقام رکھتی ہے۔
کائنات کی ہر چیز اپنے بنانے والے کا پتا دیتی ہے۔ وہ ذات جس نے ہر چیز کو اتنا خوبصورت بنایا ہے کہ جدھر دیکھو اس کی کاریگری کی اعلی مثالیں دکھتی ہیں۔

اگر دنیا میں ہر چیز ایک ہی ساخت، رنگ اور شکل کی ہوتی تو یہ دنیا کتنی بے رنگ ہوتی ناں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہی حال انسانوں کا ہے اگر اللہ تمام انسانوں کو ایک جیسی شکل وصورت، عادات واطوار سے نوازتا
تو سب انسان ایک دوسرے سے بیزار اور بور ہو جاتے" ۔

لہذا یہ جو اللہ نے شحصیتوں میں اختلاف رکھیں ہیں ناں اس میں اس کی بہت سی حکمتیں پوشیدہ ہیں اور انھی اختلافات میں زندگی کی حوبصورتی ہے" ۔

زید جوں ہی گھر پہنچا پوری فوج تیار ہو کر اس کے انتظار میں کھڑی تھی ۔

رومیسہ: "چلیں بھائیا"

زید: "تمہیں کیا لگتا ہے رومی تم لوگوں کی یہ پوری فوج میری گاڑی میں ِفٹ جائے گی "۔

تائی اماں: "بیٹا ایسا کرو کہ ایک گاڑی تم اور دوسری ذوالقرنین لے چلے میں بھی تم لوگوں کے ساتھ چلتی ہوں کچھ ضروری سامان لے لوں گی"۔

رومی:"ٹھیک ہے اماں میں ،اسمارہ ،امل ،معاذ اور معیذ زید بھائی کے ساتھ آجائیں گے باقی آپ اینا،زارا اور عمان نین بھائی کے ساتھ آجائیے گا"۔

تائی اماں :"ہاں یہ ٹھیک رہے گا تم لوگ اب جلدی چلو رات کو لیٹ باہر گھومنا پھرنا مجھے بالکل مناسب نہیں لگتا"۔

اسمارہ:"(رومی سے سرگوشی کرتے ہوئے ) میں سوچ رہی ہوں کہ تائی اماں کو آخر مناسب لگتا کیا ہے ہر بات میں انھیں کوئی نہ کوئی اختلاف ضرور ہوتا ہے"۔

رومی: "میں بھی اکثر یہی سوچتی ہوں کہ میری ماں میں پتہ نہیں کونسی بڈھی روح گھس چکی ہے" ۔

امل نور: "کتنے بد تمیز ہو ناں تم لوگ کتنی بار کہا ہے کہ بڑی اماں ہیں وہ ہماری۔کچھ تو لحاظ کیا کرو "۔

زارا:"اب تم لوگ یہاں کھڑی کیا سرگوشیاں کر رہی ہوسنا نہیں تا ئی اماں نے کیا کہا ہے کہ چل کر گاڑی میں بیٹھو "۔

(زارہ ہمیشہ ان پر اپنے بڑے ہونے کا روعب جمایا کرتی تھی )

______________________________________

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اگلا سین ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

شاپنگ سینڑ پہنچتے ہی سب کی اپنی اپنی فرمائشیں شروع ہو گئی۔

رومی: "اماں وہ ہم ناں کچھ ڈریسز دیکھنا چاہ رہی ہیں اینا اور نین بھائی کی شادی پر پہننے کے لیے "۔

"محبتوں کے حسین رنگ"Where stories live. Discover now