قصہ بنجارہ دوئم: داورحشر میرا نامہ اعمال نہ دیکھ

24 0 0
                                    

کلب کا ماحول ویسا ہی گرما گرم تھا....میوزک، شراب ناچتے جھومتے لوگ اور ان سب کہ درمیان بیٹھے وہ چار بنجارے۔ مائیکل نے گہرا سانس بھرا اور سگریٹ سلگا کہ دھواں فضا میں چھوڑا۔

"میری پیدائش فلوریڈا کی ہے میں نے جنم سے ہی اس ملک میں طاقتور کو جابر اور کمزور کو بے یارو مددگار پایا.....یہاں ہمیشہ سے وائٹ سپرمیسی کا راج رہا (وائٹ سپر میسی پورے یورپ کا ایک متعصبانہ نظریہ جس کے تحت سفید فام دوسری تمام اقوام کہ مقابلے مذہب زات نسل رنگ نسبت سب میں بہت اعلیٰ ہیں اور باقی لوگ ادنیٰ ہیں اور یہ ان پہ لازم ہے کہ وہ ان کی غلامی کریں یہ سترویں صدی میں پروان چڑھا

قدیم نظریہ یورپی معاشرے میں آج بھی موجود ہے)نیگرو و ہونے کی وجہ سے میں نے بھی بہت کچھ جھیلا ہے....لیکن زیادہ تجربات میرے ساتھ ایسے گزرے جس میں نے ایک چیز سیکھی کہ اپنی بقا کے لیے سب سے اچھی چیز ہے وقت کے دھارے میں بہہ جاؤ اور یہی چیز میں نے بھی سیکھ لی میں نے کوپ کی سروس جوائن کرلی....میری بہادری اور قابلیت دیکھ کر مجھے جلد ہی ترقی مل گئی....میں نے اپنے کیرئیر کی ابتداء میں ایک بات سوچ لی تھی میں میرے پاس جتنی بھی طاقت ہے میں اسے اپنے سے کمتر پہ استعمال کرونگا اور اپنے سے زیادہ طاقتور کہ سامنے ہمیشہ دبا رہوں گا کیونکہ میرے نزدیک یہی میری بقا تھی.....میں جتنا طاقتور ہوتا جاتا اپنی طاقت کا استعمال کرتا اور اپنے سے زیادہ طاقتور کی طاقت کو مانتا میں نے چھوٹے موٹے کرمنلز کی فائلز کو ہمیشہ کھولا لمبی لمبی سماعتیں چلوائیں اور ایک ایک کیس پہ بہت محنت کر کے طاقت او ر وقت خرچ کیا میں خبروں اور ڈیپارٹمنٹ میں مشہور ہوتا گیا....لیکن میری حقیقت بہت کم لوگ ہی جانتے تھے کہ میں ان چھوٹے موٹے کیسز کو سامنے لا کر کتنے ہی بڑے اور خطرناک مسئلوں کو اسٹور کے اندھیروں کہ حوالے کردیتا تھا اس میں میرے خود کہ مفادات شامل تھے کبھی میں اس طرح اپنے کسی سینئر یا بہت زیادہ طاقتور شخصیت یا بڑے غنڈے کی مدد کردیتا تھا اور کبھی کبھی یہ معاملات ڈیل پہ مبنی ہوتے تھے وہ مجھے میری مرضی کا تعاون ادا کردیتے میں ان کے معاملات میں مد د کردیتا میں نے اس سب میں دولت بھی کمائی اور دوستی بھی لیکن ساتھ ہی دشمنیاں بھی لیکن میری دوستی اتنی زیادہ طاقتور تھی کہ جس نے بھی میرے خلاف اٹھنے کے کوشیش کی میں نے اسے خاموش کروادیا 

....میرے کچھ سنیئر آفیسر بہت زیادہ خوش تھے اسی لیے وہ مجھے بہت اپنی زاتی مفاد سے جڑے معاملات میں شامل کرتے تھے....ان دنوں میں سے بچاس ٹن سونے کی بسکٹس کی اسمگلنگ کا سب سے متنازعہ کیس میری ہی زہانت کا نتیجہ تھا....سونا اسمگل بھی آرام سے ہوا اور میرے باس یا کسی کو شک بھی نہیں گیا اُلٹا ہم ہیرو بن گئے دو ایماندار آفیسرز نے اپنی جان کی بازی لگا ئی اور دس ٹن سونے کی اسمگل کے پلان کو ناکام کردیا....سارا میڈیا یہی جانتا تھاکہ ایک مشہور انڈرورلڈ گروپ امریکا سے دس ٹن سونا اٹلی اسمگل کررہا.... اور پھر میں نے بھی دنیا کمانے کی ٹھان لی ایک شان و شوکت والی زندگی جینے لگا پرتعیش سی مجھے تمام اے کلاس کیسز ملتے اورمیں اور طاقتور ہوتا جارہا تھا میرا اُٹھنا بیٹھنا ہائی پروفائل لوگوں میں ہوتا تھا میں بہت سی دولت بھی جمع کرلی تھی میں مہنگا لباس پہنتا بہترین گاڑیاں استعمال کرتا میں نے ایک دولت مند نیگرو عورت سے شادی کی....بالآخر میں نے سیاہ فام ہو کے بھی خود پہ سے لیبر سسٹم کا دھبہ ختم کرلیا تھا انڈرورلڈ والوں کیساتھ میرے بہت اچھے تعلقات ہوگئے تھے ان کیساتھ کیساتھ میں کب خود بھی کرمنل بن گیا مجھے پتہ نہیں چلاشاید اس لیے کیونکہ میری کوئی فائل نہیں تھی....اور تب ہی مجھے ایک انٹیلی جنس ادارے کے ایک اعلیٰ آفسر کا فون آیا....ہم ایک دوسرے سے اکثر محفلوں میں مل چکے تھے....لیکن مجھے بہت حیرت ہوئی اتنا حساس شخص مجھے سے کیوں ملنا چاہتا ہے مجھے انداز ہ تھا یہ شخص بھی سرمئی کردار کا مالک ہے لیکن پتہ نہیں کیوں مجھے اس سے ملاقات

banjaranama بنجارہ نامہNơi câu chuyện tồn tại. Hãy khám phá bây giờ