پب میں شور اب نا ہونے کہ برابر تھا کوئی دھیما سا میوزک چل رہا تھا.....رات کا دوسرا پہر لگ گیا تھا......ڈانس فلور خالی تھا ہاں بس ادھر ادھر مدہوش لوگ نظر آرہے تھے.....ریفلا ابھی ابھی آکر اپنی کرسی پہ بیٹھی تھی.....کافی فریش سی لگ رہی تھی جیکب نے اسے تو اس بار اس نے بھی جیکب کو دیکھا اور شراب کا گلاس اُٹھا کہ شب بخیر کا اشارہ دیا......مائیکل اپنے لیے نئے گلاس لے آیا تھا جیکب بھی اب نئی بیر کھول رہا تھا اسے نشہ کچھ خاص نہیں چڑھا تھا البتہ یحییٰ کافی مدہوش سا تھاجان نے اپنے نئے گلاس کا آڈر دے دیا تھا.....جیکب نے جان کو دیکھا وہ اسے ہی دیکھ رہا تھا نظروں میں سوا ل تھا۔
"اب تم بتاؤگے ایک تم ہی باقی رہ گئے ہو".....جیکب نے جان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا وہ مسکرایا.....اسی لمحے ایک نائیگروویٹرس نے آکے جان کو شراب سرو کی اور مسکراتے ہوئے چلی گئی۔ جان نے گہرا سانس بھرا۔
"میرے پاس تم لوگوں کی طرح کوئی لمبی چوڑی کہانی نہیں ہے نا ہی میں نے زندگی بھر گناہ کمائے نہ کوء غلط راہ اختیار کی نہ جرائم کیے نہ ہی کسی کا دل توڑا اور نہ ہی اخلاقی برائیوں میں مبتلا ہوا.....میں نے صرف ایک انتقام لیا.....اور خود کو انتقام میں جلا بیٹھا".....جان کی آواز میں نفرت سی ابھری تھی.....ان تینوں نے ہی اپنی توجہ اس کی جانب مبذول کی مائیکل بولا۔
"وہ جو بھی ہے ہمیں بتاؤ".....مائیکل کہ کہنے پہ جان نے سر اثبات میں ہلایا.....اور گہرا سانس بھرا۔
"یہ آج سے سترہ برس پہلے کی بات ہے میرا جوتوں کا کاروبار تھا میں عام سا آدمی تھا ایک نارمل سا کاروباری شخص....میری زندگی بہت پرسکون تھی میں میری بیوی اور ایک بیٹی ہم خوش تھے اپنی دنیا میں اپنی زندگی میں نیویارک کہ اچھے کھاتے پیتے گھرانے سے ہمارا تعلق تھا....میری بیٹی بہت ذہین اور قابل لڑکی تھی میں نے اس کا ایڈمیشن یونیورسٹی میں کروایا وہاں اس کی ملاقات ایک امیر لڑکے سے ہوگئی ہم سب بے خبر رہے اور ہمیں نہیں پتہ چلا کہ کب ملاقاتیں محبت وغیرہ جیسے معاملوں میں تبدیل ہوگئی حالانکہ اسٹیلا میری بہت پیاری بچی تھی لیکن پتہ نہیں کس ڈر کہ اندیشے میں اسے یہ سب ہم سے چھپایا وہ تو ہمارے سامنے بالکل عام سی زندگی گذاررہی تھی.....اس کی پڑھائی ختم ہوئی اس نے کاروبار جوائن کرلیا وہ بہت خو ش خوش رہا کرتی تھی لیکن پھر اچانک سے وہ بہت بدل گئی بالکل چپ چاپ گم سم کھوئی کھوئی پریشان سی رہنے لگی بیمار بھی پڑگئی ہم اس سے پوچھتے تو بس خاموشی سے ہمیں دیکھتی رہتی پھر وہ اپنی ایک دوست کیساتھ الاسکا رہنے چلی گئی یہ کہہ کہ کچھ عرصے وہاں رہوں گی کچھ نیا کرونگی ہم نے بھی جانے دیا.....وہ دیڑھ برس کا عرصہ وہاں گذار کہ آئی لیکن جب آئی تو بہت عجیب سی لگی.....بالکل مرجھائی مریل سی پہلے جیسی رہی ہی نہیں اور تین مہینے بعد ہی اس نے خودکشی کرلی".....جان نے شراب کا گلاس ایک ہی گھونٹ میں خالی کردیااس نشے میں ایک غنودگی سی چھارہی تھی اس پہ.....اور ویٹرس کو اشارہ کیا وہ شاید اپنی تکلیف اس طرح کم کررہا تھا۔
VOCÊ ESTÁ LENDO
banjaranama بنجارہ نامہ
Mistério / Suspenseبنجارہ نامہ میرے مختصر سے رائٹنگ کریر میں تحریر کی گئی اب تک کی سب سے مشکل ترین ناول ثابت ہوئی اس ناول کو لکھنے میں اگر میں یہ کہوں کہ میں نے اپنے ایمان تک کو دائو پہ لگا یا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ یہ ایک ڈارک ناول ہے جس میں آپ کو متنازعہ موضوعات پڑھنے...