علیشے کو آج پہلی بار ایسا محسوس ہوا تھا جیسے وقت بہت آہستہ آہستہ چل رہا ہے۔۔ یہ سفر بہت طویل تھا۔۔۔ اس کے آنسوؤں میں ایک بار پھر شدت آ چکی تھی۔۔
"علیشے یار ٹینشن نہ لو دادو بلکل ٹھیک ہوں گی۔۔۔" رومان نے اس کا ہاتھ پکڑتے ہوئے کہا۔۔
ہاتھ میں جلن اٹھی تھی اور اس نے اپنا ہاتھ ایک ہلکی سی چینخ کے ساتھ پیچھے کھینچ لیا تھا۔۔
"آہ آہ۔۔۔" علیشے نے اپنے ہاتھ پر جلی ہوئی جگہ پر پھونک ماری۔۔
"اہ! یہ تمہارے ہاتھ پر کیا ہوا ہے؟" رومان نے پوچھا۔۔
"کچھ نہیں بس تھوڑی سی کافی گر گئی۔۔ اس وجہ سے ریڈ ہو گیا ہے۔۔ آپ پلیز گاڑی تیز چلا لے۔۔" علیشے نے کہا۔۔ اس کی آواز رونے کی وجہ سے بھاری ہو چکی تھی۔۔
"یہ زرا سا ریڈ ہے؟؟ دیکھو کتنی بری طرح جل گیا ہے۔۔"رومان نے اس کا نرم ہاتھ پکڑ کر معائنہ کیا۔۔
"میں نے زندہ پہنچنا ہے ہسپتال۔۔ یا میرے ہاتھ کو دیکھ لے یا گاڑی چلا لے۔۔ اور اگر آپ کا موڈ نہیں ہے جانے کا تو بتا دے میں ٹیکسی لے کر چلی جاتی ہوں۔۔" علیشے رومان پر برس پڑی۔۔۔کچھ دیر گاڑی میں خاموشی چھائی لیکن تھوڑی ہی دیر میں علیشے کی ہچکیاں سننے کو ملی۔۔
رومان نے اس بار اس سے بات نہ کی بلکہ اس سے برداشت نہ ہوا تو اس نے گاڑی کی سپیڈ مزید بڑھا دی۔۔45 منٹ کا سفر انھوں نے 20 منٹ میں طہ کیا گیا تھا۔۔
رومان نے گاڑی پارکینک میں لگائی اور علیشے کا ہاتھ پکڑ کر ہسپتال کی طرف بڑھا۔۔"اللہ جی میری دادو"۔۔۔اس سب میں اس نے علیشے کے منہ سے صرف یہ ہی الفاظ سنے تھے۔۔
ایمرجنسی وارڈ میں کچھ فاصلے پر ہی عاشر صاحب کھڑے نظر آئے تو یہ دونوں ان کی طرف بڑھ گئے۔۔"بڑے بابا؟؟ دادو کہاں ہیں؟؟ وہ ٹھیک تو ہیں نہ؟ مجھے ان سے ملنا ہے۔۔" علیشے نے آتے ساتھ ہی روتے ہوئے بولنا شروع کر دیا۔۔
"علیشے امی جان اب پہلے سے بہتر ہیں۔۔ کچھ دیر میں انھیں ہوش آ جائے گا پھر آپ ان سے مل لینا۔۔۔" عاشر صاحب نے علیشے کو اپنے ساتھ لگا کر پیار کرتے ہوئے کہا۔۔
"بابا کہاں ہیں؟" علیشے نے دوبارہ پوچھا۔۔
"وہ اُدھر روم کے سامنے ہیں۔۔ جاؤ مل لو ان سے۔۔" عاشر صاحب نے اشارہ کرتے ہوئے کہا۔۔"اچھا میں دیکھتی ہوں جا کر۔۔" علیشے نے آنسو صاف کرتے ہوئے کہا۔۔
رومان کو اس وقت وہ بلکل ایک چھوٹی سی بچی لگی تھی۔۔ جس کا کوئی کھلونا ٹوٹ گیا تھا اور وہ اس وجہ سے رو رہی تھی۔۔وہ اس وقت پینک حجاب میں جو اب تھوڑا خراب ہوچکا تھا، بڑی بڑی آنکھیں رونے کی وجہ سے لال ہو گئی تھی اور تھوڑی سی سوج بھی گئی تھیں، اس وقت وہ بہت تھکی ہوئی لگ رہی تھی۔۔
"بابا۔۔ کوئی پریشانی ہے؟ آپ ٹینس کیوں ہیں؟؟" رومان نے عاشر صاحب کو پریشان دیکھا تو علیشے کے جانے کے بعد پوچھا۔۔
YOU ARE READING
INTEZAR E WAFA❤ (Completed)
Fantasyیہ کہانی ہے ایسی لڑکی کی جو اپنے رشتوں سے بہت محبت کرتی ہے اور ان سے جدا ہونے کی سکت نہیں رکھتی...