آج سب نے مری جانا تھا۔۔ علیشے کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر تھی۔۔ بچے بہت خوش تھے۔۔
صبح بہت خوشگوار تھی۔۔ سب نے پہلے اچھا سا ناشتہ کیا اور پھر مری کے لیے نکل گئے۔۔
عاشر صاحب نے مری جانے کے لیے دو گاڑیاں کروائی تھی اور افسوس جس کار میں علیشے بیٹھی تھی اس ہی کار میں رومان آ کر بیٹھ گیا۔۔ وہ جان بوجھ کر ادھر بیٹھا تھا، وہ علیشے کو مزید تنگ کرنا چاہتا تھا، لیکن اب اس کا موڈ بدل گیا تھا کیونکہ اقراہ سے پھر اس کی بات ہوئی تھی اور دوبارہ رومان اور اقراہ کی لڑائی ہو گئی تھی۔۔ اب رومان نے اس کا نمبر بلوک لسٹ میں ڈال دیا تھا اور فیصلہ کر لیا تھا کہ اب لاہور پہنچنے سے پہلے اقراہ سے بات نہیں کرنی۔۔۔
اس کار میں علیشے رومان، ابیرہ، رابعہ بیگم ، ظہیر صاحب اور ابرو بیگم تھے۔۔ باقی سب دوسری کار میں تھے۔۔
علیشے اور ابیرہ نے آج میچینگ جیکٹ پہنی تھی۔۔
دونوں نے بلیک جینس(jeans) اور بلیک جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔۔ فرق صرف اتنا تھا کہ ابیرہ نے بال کھولے ہوئے تھے اور علیشے نے حجاب لیا ہوا تھا۔۔ وہ دونوں ہی بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔۔
وہ دونوں ایک جیسے پوز بنا کر سلفیاں لینے میں مصروف تھی۔۔ اور باقی سب باتوں میں لگے ہوئے تھے۔۔ رومان خاموش تھا اور موبائل کے ساتھ لگا ہوا تھا۔۔"آج خیریت ہے مسٹر مونکی مجھے تنگ نہیں کر رہے؟؟" علیشے صرف سوچ کر ہی رہ گئی۔۔
"آپی وہ دیکھے مونکی کیا کر رہے ہیں۔۔" ابیرہ نے بندروں کو لڑتے دیکھا تو بولی۔۔
اور علیشے نے بےساختہ رومان کو دیکھا وہ بھی اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔"بھائی کو کیا دیکھ رہی ہیں۔۔ مونکی باہر تھے۔۔"ابیرہ نے کہا۔۔ اسے کیا پتا تھا کے ایک مونکی اندر بھی ہے۔۔
دادو یہ سب دیکھ کر ہنسنے لگی۔۔"کنفرم کر لو شاید کوئی بندر گاڑی میں بھی بیٹھا ہو۔۔" رومان نے ہنستے ہوئے کہا۔۔
"ہیں؟؟ مجھے تو کوئی نظر نہیں آ رہا۔۔ آپی آپ کو نظر آ رہا کوئی مونکی۔۔"ابیرہ نے علیشے سے پوچھا۔۔
"جی؟ ہاں۔۔ نہیں۔۔" علیشے پتا نہیں کیا بول گئی۔۔ اور اسے سن کر رومان اور رابعہ بیگم ہنسنے لگے۔۔
"ایسی کون سی بات ہے جس پر آپ تینوں ہنسی جا رہے ہیں؟؟" ابیرہ نے پوچھا۔۔
"ہاں امی جان میں بھی دیکھ رہی ہوں تب کے آپ تینوں ہنستے جا رہے ہیں۔۔آخر بات کیا ہے؟؟ "ابرو بیگم نے پوچھا۔۔
"ایسے ہی میں نے سوچا بچوں کے ساتھ تھوڑا ہنس لو۔۔" رابعہ بیگم بولی۔۔
"امی جان اب تو آپ ہنسے گی ہی۔۔ آپ کی علیشے جو ٹھیک ہو گئی ہے ورنہ کل کا سارا دن تو آپ پریشان ہی رہی ہیں۔۔" ظہیر صاحب بولے۔۔
"ہاں اللہ میری علیشے کو ہمیشہ ٹھیک ہی رکھے۔۔ صحت والی زندگی عطا کرے۔۔ ہمیشہ خوش رہے۔۔" دادو نے اسے پیار کرتے ہوئے دعا دی۔۔
"امین۔۔" سب نے کہا۔۔
أنت تقرأ
INTEZAR E WAFA❤ (Completed)
خيال (فانتازيا)یہ کہانی ہے ایسی لڑکی کی جو اپنے رشتوں سے بہت محبت کرتی ہے اور ان سے جدا ہونے کی سکت نہیں رکھتی...