❤بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ❤
بادلوں کے گرجنے کی آواز سے اس کی آنکھ کھولی تھی۔۔
وہ ایک دم بوکھلا کر اٹھی۔۔
پاس جس کو دیکھنا چاہتی تھی وہ نہیں تھیں۔۔
وہ جگہ اب خالی تھی۔۔
دل پوری تیزی سے ڈھرک رہا تھا۔۔ ایسے جیسے باہر آ جائے گا۔۔ہاتھ پاؤں کانپنے لگ گئے تھے۔۔
یہ آواز اسے کچھ منظر یاد کرنے پر مجبور کر رہی تھی۔۔جسے وہ یاد نہیں کرنا چاہتی تھی۔۔
اس رات کو چلانے والی اس کی اپنی آوازیں ہی اس کے کان میں گونج رہی تھی۔۔
وہی بارش، وہی آواز۔۔
اس نے ہاتھوں کی مدد سے اپنے کانوں کو ڈھکنے کی کوشش کی تھی۔۔
لیکن افسوس وہ آوازیں اب بھی اس کے کانوں میں گونج رہی تھی۔۔سوری!شی از نو مور (sorry!! she is no more )
یہ وہ الفاظ تھے جس سے اسے نفرت تھی۔۔لوگوں کے رونے کی آوازیں۔۔
اپنی آوازیں۔۔
دادو کے کہے آخری الفاظ۔۔
بادلوں کی آوازیں۔۔
بارش کی آواز۔۔
وہ منظر۔۔
وہ حالات۔۔
وہ جذبات۔۔
وہ بے بسی۔۔یہ سب اسے کیسے جینے دے سکتا تھا؟
"دادو!!" وہ پورے زور سے چلائی تھی۔۔
اسے لگا تھا کہ شاید وہ اس وقت بھی ہال میں ہی ہیں۔۔ اسے ان کی وہ ہی حالت یاد آئی تھی۔۔
وہ ہال کی طرف بھاگی تھی۔۔
آج پورے 5 دنوں کے بعد وہ اپنے کمرے سے نکلی تھی۔۔پوری رفتار سے ہال کی طرف بڑھی تھی۔۔
پر اُدھر اس کی دادو نہیں تھی۔۔۔"دادوو۔۔"
وہ چلا رہی تھی۔۔اس کے لہجے میں قرب تھا۔۔
اسے بارش سے خوف آرہا تھا۔۔
یہ بادلوں کی آواز اس کے دل کو تکلیف دے رہی تھی۔۔
ہال میں اسے وہ ہی منظر نظر آ رہا تھا۔۔رات کے 2 بج رہے تھے۔۔ سب اُس کی آواز سے جاگے تھے۔۔
"دادو!!" کچھ ٹوٹنے کی بھی آواز آئی تھی۔۔
سب اس کے لفظوں اور حالت پر حیران ہوئے تھے۔۔
"کوئی تو میری دادو کو ہسپتال لے جاؤ۔۔۔"
وہ دیوار کے ساتھ لگی گھٹنوں میں سر ٹکائے، ہاتھوں سے کان ڈھکے ہوئے بیٹھی زور زور سے چلا رہی تھی۔۔ وہ لڑکی جو سب کو اپنے اشاروں پر نچاتی تھی، آج ایک شخص کے چلے جانے سے ڈری ہوئی سہمی سی بیٹھی ہوئی تھی۔۔
کچھ فاصلے پر کانچ کے ٹکرے پڑے ہوئے تھے۔۔ شاید کسی ڈیکوریشن پیس کے تھا جو شاید علیشے کے ہاتھ لگنے کی وجہ سے ٹوٹا تھا۔۔
کسی سے ہمت نہیں ہوئی تھی کہ اس سے پوچھے کیا ہوا ہے۔۔
وہ اٹھی تھی اور ظہیر صاحب کی طرف بڑی تھی۔۔
"بابا آج تو آپ ہیں، بچا لیں میری دادو کو۔۔" وہ لڑکھڑائی تھی۔۔ شاید پاؤں میں کچھ چبا تھا۔۔
وہ وہی بیٹھ گئی۔۔
ESTÁS LEYENDO
INTEZAR E WAFA❤ (Completed)
Fantasíaیہ کہانی ہے ایسی لڑکی کی جو اپنے رشتوں سے بہت محبت کرتی ہے اور ان سے جدا ہونے کی سکت نہیں رکھتی...