"LAST PART❤" ➡️ 1

2.6K 131 57
                                    

❤بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ❤

سامنے کھڑے شخص کو دیکھ کر وہ تیزی سے لان کی طرف بڑھی تھی۔۔ اس کے لئے رومان کی آمد غیر متوقع تھی۔۔۔

وہ بلیک ٹی شرٹ، بلیک پینٹ اور بلیک سن گلاسیس سے اپنی نیلی آنکھیں ڈھکے، منہ پر کافی سنجیدگی لیے وہاں کھڑا تھا۔۔


رومان نے اتنی دیر بعد اُسے دیکھا تھا اور وہ بھی اِس حالت میں۔۔ اُسے حیرانی ہوئی تھی۔۔

وہ مایو کے پیلے جوڑے میں ملبوس تھی۔۔
اور پھولوں کے بنے کچھ زیورات پہنے ہوئے تھے۔۔
اس کی بے وفائی کے بعد آج اس کو دیکھ کر رومان کو کوئی خاصہ فرق نہیں پڑا تھا۔۔

وہ اس کے سامنے کھڑی تھی اور آج وہ خاموش تھا۔۔
اتنے دنوں کا جو غبار تھا وہ نکالنا چاہتا تھا مگر اسے اس حلیے میں کسی اور کے لئے دیکھتے ہی وہ خاموش ہو گیا۔۔

اِس کی وجہ سے وہ اپنی بیوی کو نظرانداز کرتا رہا۔۔

اِس کی ہی وجہ سے وہ اپنے گھر والوں کے خلاف گیا۔۔
وہ اس وقت اپنے آپ کو سب کا مجرم سمجھ رہا تھا۔۔

"کیسی ہو؟" رومان نے بات شروع کی۔۔

"اس سے تمہیں کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔۔ یہ بتاؤ کیوں آئے ہو یہاں؟ اور میرا نمبر اور اڈریس کیسے ملا۔" اقراہ نے تلخی سے پوچھا۔

کتنا بے لحاظ لہجہ تھا اس کا جو رومان نے محسوس کیا تھا۔۔

"میری دوست کی شادی ہے سوچا شرکت کر لوں۔۔
اور ہاں دھوکے باز لوگ بہت مشہور ہوتے ہیں۔۔ اپنی ہرکتوں کے وجہ سے زیادہ دیر کہیں چھپ نہیں سکتے، اور خاص طور پر ان سے تو بلکل نہیں چھپ سکتے ہیں جنھیں انہوں نے دھوکہ دیا ہو۔۔۔" رومان نے پاس پڑی چیئر پر بیٹھتے ہوئے کہا۔۔

اقراہ کو بھی مجبور ہو کر بیٹھنا پڑا وہ جتنا چاہتی تھی رومان یہاں سے جائے رومان اتنی ہی دیر لگا رہا تھا۔۔

اقراہ کے تایا بے شک اپنے بیٹے کو لے کر یہاں شفٹ ہو گئے تھے مگر طور طریقے وہ ہی تھے۔۔ اگر وہ رومان کو آج اقراہ کے ساتھ دیکھتے تو واقعی اس گھر میں ایک طوفان برپا ہو جانا تھا۔ اور اِس ہی مجبوری کی وجہ سے اقراہ کے یہ مایو وغیرہ کی رسم کرنی پڑھ رہی تھی۔۔۔ جب کے وہ ان رسموں کو شدید نا پسند کرتی تھی اور اس بات کا علم رومان کو بھی تھا۔۔

"دیکھو رومان تم میری محبت اپنے دل سے نکال لو۔۔ تمہیں مجھ سے اچھی لڑکی مل سکتی ہے۔۔ وہ تمہاری کزن علیشے اُسے ہی دیکھ لو، تم سے پاگلوں والی محبت کرتی ہیں۔
بلکہ تم اُس کی آنکھوں میں دیکھ لینا خود ہی نظر آجائے گا۔۔" اقراہ نے اسے سمجھاتے ہوئے بولا۔ وہ بس اُسے یہاں سے بھیجنا چاہتی تھی۔

INTEZAR E WAFA❤ (Completed)Waar verhalen tot leven komen. Ontdek het nu