صبح بہت خوشگوار تھی۔۔
علیشے ہمیشہ کی طرح اپنے باغ میں کھڑی اپنے پودوں کو پانی دے رہی تھی۔۔رومان بالکونی میں آیا تو نیچے باغ میں اسے کھڑا دیکھا۔۔
پینک رنگ کی فراک اور چوڑی دار شلوار، ڈوپٹہ حجاب کی طرح خوبصورتی سے منہ کے گرد لپیٹا ہوا تھا اور منہ پر پیاری سے مسکراہٹ جو پودوں کو دیکھ کر چہرے پر آتی اور اس کی خوبصورت میں اضافہ کر دیتی تھی۔۔
"عجیب لڑکی ہے۔۔ اتنی دیر سے رات کو سوئے تھے ہم اور ابھی دیکھو اسے بلکل فریش ہے۔۔" رومان نے آنکھ ملتے ہوئے سوچا۔۔
کمرے میں رومان کے فون کی بیل بجی۔۔ وہ اندر گیا تو اقراہ کا فون آ رہا تھا۔۔
"ہیلو!! اسلام و علیکم۔۔" اقراہ کی آواز آئی۔۔
"وعلیکم اسلام۔۔ کیسی ہو؟" رومان نے پوچھا۔۔
"ٹھیک ہوں۔ تم سناؤں آج فری ہو؟ مجھ سے مل سکتے ہو؟" اقراہ نے پوچھا۔۔
"ابھی تو میں یونی ورسٹی جا رہا ہوں۔۔ کل ملے؟" رومان نے کل پر ڈالا۔۔
"جیسے تم سہی سمجھو۔۔" اقراہ آج پہلی بار رومان سے اتنی تمیز سے بات کر رہی تھی۔۔
"اوکے پھر کل لنچ اکھٹے کرے گے۔۔" رومان پہلے تھوڑا سا ناراض تھا اقراہ کے اس دن کے روایے کی وجہ سے لیکن پھر اس میں چینج دیکھ کر دوبارہ اس سے سہی سے بات کرنے لگ گیا تھا۔۔
"اوکے ڈن۔۔۔" اقراہ نے کہا۔۔
رومان تیار ہو کر نیچے آیا تو سب ناشتے پر اس کا انتظار کر رہے تھے۔۔ پر علیشے وہاں موجود نہیں تھی۔۔رومان نے سب سے سلام کیا اور وہاں آکر بیٹھ گیا۔۔
کچھ دیر بعد علیشے بھی آ گئی۔۔"دادو یہ لیں لے ناشتے سے پہلے۔۔" علیشے نے دادو کو دوائی پکراتے ہوئے کہا۔۔
صبح فجر کے وقت سے دادو کی طبیعت کچھ ناساز تھی۔۔"اچھا اور کچھ؟" دادو نے دوا پکرتے ہوئے کہا۔۔
"ابھی یہ کھائے پھر ناشتے کے بعد والی بھی کھانی ہے۔۔" علیشے نے دادو کے ساتھ پڑی کرسی پر بیٹھتے ہوئے کہا۔۔"بابا دادو کو آج ڈاکٹر پر لے جائے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔۔" علیشے پھر بولی۔۔
"امی آپ 11 بجے تک تیار رہے گا ہم چلے گے۔۔" ظہیر صاحب ناشتہ کرتے ہوئے بولے۔۔
"دادو یار آپ کو کیا ہوا؟" رومان نے پوچھا۔۔
"کچھ نہیں۔۔ دیکھو میں ٹھیک ہوں بس یہ ایسے ہی پریشان ہو رہی۔۔" دادو بولی۔۔
"کچھ پاگل لوگوں کی عادت ہوتی ہے بلاوجہ پریشان ہونا۔۔" رومان نے ہنستے ہوئے کہا۔۔
"اسے پاگلوں کی عادت نہیں محبت کہتے ہیں۔۔ جو میری علیشے مجھ سے کرتی ہے۔۔ اسے کچھ نہ بولنا۔۔" دادو نے رومان کو ڈانٹنے کے انداز میں کہا۔۔
STAI LEGGENDO
INTEZAR E WAFA❤ (Completed)
Fantasyیہ کہانی ہے ایسی لڑکی کی جو اپنے رشتوں سے بہت محبت کرتی ہے اور ان سے جدا ہونے کی سکت نہیں رکھتی...