🔥INTEZAR E WAFA🔥 part 7

2.2K 99 14
                                    

"ماما ماما۔۔ بابا کہاں ہیں؟ انہیں فوراً سے پہلے لاہور بلائے"۔۔اقراہ نے گھر آکر صوفے پر اپنا بیگ مارتے ہوئے بولا۔۔

"کیا ہوا ہے۔۔ کوئی طوفان آ گیا ہے کیا؟ جو اس طرح سے چیخ رہی ہو" رانیہ بیگم نے آتے ہوا پوچھا۔۔

"رومان کی بتمیز کزن نے آج میری اتنی بےعزتی کی ہے میں آپ کو بتا نہیں سکتی اور وہ بھی اپنے تھرڈ کلاس نوکروں کے سامنے۔۔ آپ دونوں اس لڑکی کو سبق سکھائے گے کہ یہ نیک کام میں خود کرو؟" اقراہ نے غصے میں بولا۔۔

"پاگل لڑکی۔۔ تم صرف رومان پر فوکس کرو۔۔ اس کی کزن کو مارو گولی۔۔ ہمیں کیا لینا اس سے۔۔ کوئی بات نہیں اگر اس نے ایسا کیا، تم ایک بار اس کے گھر میں چلی جاؤں پھر جا کر اُدھر اس سے اپنی بےعزتی کا بدلہ لے لینا۔۔" رانیہ بیگم نے کہا۔۔

"گولی تو میں اسے مروا ہی دو گی۔۔ آپ دونوں کو کوئی قدر نہیں میری جو چاہے اٹھ کر بے عزتی کر کے چلا جائے۔۔اب دیکھے میں خود اپنا بدلہ لوں گی اُس سے۔۔" اقراہ نے کہا اور اپنے کمرے میں چلی گئی۔۔

اقراہ اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی تھی۔۔ اس کے والد سرمد نے اسے شروع سے لے کر اب تک کبھی کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی تھی۔۔ اس لیے اسے اچھے اور برے کام میں اب کوئی فرق نہیں نظر آتا تھا۔۔۔ خاص طور پر تب سے جب سے رومان لاہور شفٹ ہوا تھا۔۔

▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️

"اسلام و علیکم دادو"۔۔علیشے نے آ کر دادو سے سلام کیا۔۔

"وعلیکم اسلام۔۔ آ گئی میری بچی۔۔چلو جلدی سے کھانا کھا لو۔۔ صبح بھی آپ سہی سے ناشتہ نہیں کر کے گئی تھیں۔۔" دادو نے کہا۔۔

"اچھا کھا لیتی ہوں پہلے آپ میری بات سنے۔۔"علیشے نے اپنا بیگ ٹیبل پر رکھا اور ان کے پاس آ کر بیٹھ گئی۔۔

"آپ کو پتا ہے باہر کون آئی تھی؟؟" علیشے نے پوچھا۔۔

"نہیں مجھے اس بارے میں کچھ نہیں پتا۔۔ کون آیا تھا؟؟" دادو نے پوچھا۔۔

"مسٹر مونکی کی بیسٹ فرینڈ۔۔ اور آپ کو پتا اس نے رشیدہ آنٹی سے اتنی بتمیزی کی تھی پھر مجھے غصہ آ گیا اور میں نے اسے اچھی خاصی سنا دی۔۔ گھر جا کر بھی سوچ رہی ہو گی کہ کس مخلوق سے پالا پڑ گیا۔۔" علیشے بول رہی تھی۔۔ اس کی دروازے کی طرف بیک تھی۔۔ شاید دروازے پر کوئی کھڑا اسے سن رہا تھا لیکن اسے اس بات کا علم کہاں تھا۔۔

"مجھے سب سے زیادہ غصہ مسٹر مونکی پر ہے آپ کو پتا ہے وہ اس لڑکی کے سامنے کچھ بھی نہیں بولے۔۔ اگر اس کی جگہ میں ہوتی تو مجھے یقین ہے کہ مسٹر مونکی نے میرا منہ توڑ دینا تھا۔۔ مجھے تو سمجھ نہیں آتی مسٹر مونکی نے اس اقراہ میں دیکھا ہی کیا ہے۔۔ رومان اس طرح کا تو نہیں ہے دادو کہ کسی بھی بری لڑکی سے دوستی کر لے۔۔ جسے نہ پہننے کی تمیز ہو اور نہ بڑوں سے بات کرنے کی۔"۔علیشے نے کہا۔۔

INTEZAR E WAFA❤ (Completed)Onde histórias criam vida. Descubra agora