دینا کی بچی تم یہ کیا امی کو الٹی سیدھی پٹیاں پڑھا رہی تھی منتہا دینا کے بالوں کو زور سے کھینچ کر بولتی ہے...
آہ ہ ہ ہ ہ یار ظالم عورت کچھ تو خیال کرو میرے پیارے بال تمھارے ان ظالم ہاتھوں تلے آجائیں گے چھورو انہیں اور ویسے بھی میں نے ایسا بھی کیا گناہ کر دیا جو بھی کہا سحچ کہا تھا تم زرا دیکھو شادی کے بعد بلکل ٹھیک ہو جاوگی جب تمھیں سسرال کے کام کرنے پڑیں گے نا خودی سیٹ ہو جاوگی تم..
اوہ ہمم اچھا اور کس نے کہا کے ایسا ہی ہوگا؟
ایسا بھی تو ہوسکتا ہے نا دینا میں شادی کے بعد اور بگر جاؤں ہمم بولو....
ہاں تو پھر اس سےمجھے کیا فرق پڑتا ہے تم اپنے گھر تک ہی یہ معاملا رکھنا نا ہمیں تنگ کرنا نا..
پر دینا نام تو تمھارا بھی ہے نا اس میں کیونکہ تم نے ہی میری امی کو کنوینس کیا شادی کا یہ بھی تو سوچو نا...
تو کیا ہوگا تم میرا کیا بگاڑ لو گی ہاں...
ارے کچھ نہیں پھر بس میں تمھارے جینا مشکل کر دوگی اور بس یہی....
یار تم ویسے کتنے خطرناک ارادے رکھتی ہو حد ہے....
ہاں تو بس پھر امی کو میں کہہ دیتی ہوں میرے لیے جلدی سی کوئی لڑکا ڈھوند لیں میں تیار ہوں شادی کے لیے....
نا نا نہیں یار میں تو بس مزاق کرہی تھی میری پیاری منتہا ابھی تمھاری عمر نہیں شادی کی تو یہ سب زہہن سے نکال دو...
ہاہاہاہا اچھا چلو اب کام کروانے میں مدد دو مجھے...
ہاں اچھا...°°°°°°°°°°
یا ﷲ میری مدد کر یہ مجھے کیا ہورہا ہے آجکل میں بس اسی لڑکی کے بارے میں سوچتا رہتا ہوں اور کسی کی خبر ہی نہیں ہوتی مجھے پتا نہیں منتہا تم نے ایسا کیا جادو کر دیا ہے مجھ پر آج تک میں نے کسی لڑکی کے بارے میں ایسا نہیں سوچا جیسے تمہیں سوچتا ہوں پتا نہیں تم میں ایسا کیا خاص ہے جو مجھے بہت اٹریکٹ کرتا ہے پر تم جب میرے ساتھ غصے سے پیش آتی ہو تو اُس وقت بہت بُری لگتی ہو اس دِل کو اس نے اپنے دِل پر ہاتھ رکھ کر کہا....
ارے کن سوچوں میں گم ہو بھائی اسی وقت عون کمرے میں داخل ہوتا ہے....
کچھ نہیں بس ایسے ہی کچھ سوچ رہا تھا میراب ابھی بھی منتہا کے بارے میں ہی سوچ رہا تھا...
پر کس کو اتنے گہرے انداز سے سوچا جارہا ہے ہمیں بھی بتاو نا...
یار عون مجھے کچھ عجیب لگ رہا ہے میراب عون کے پوچھنے پر فٹافٹ سیدھا ہو کر کہتا ہے...
کیا عجیب بتا نا کُھل کر ہم سے کیا چھپانا....
عون کیا تمہیں لگتا ہے مجھے محبت ہو سکتی ہے؟
کیاااا میراب کے سوال نے عون کو ہنسنے پر مجبور کر دیا کیا واقعی نہیں مطلب میراب ملک اور محبت نہیں نہیں یار یہ سوٹ نہیں کرتا...
پر یار مجھے لگتا ہے کچھ بدلا ہے...
مطلب؟ عون میراب کی طرف دیکھ کر پوچھتا ہے...
مطلب یہ کے مجھے محبت ہو گئی ہے مھجے ایسا لگتا ہے....
یار میراب اگر تو یہ سچ ہے بھائی تو میں پہلے بتا دو تو بہت پچھتائے گا آگے جا کے....
کیوں محبت کرنا کیا گناہ ہے؟
نہیں دوسروں کے لیے تو نہیں پر ہاں تیرے لیے یہ گناہ ہی ہے تو میری جان ابھی ہی ریورس مار لے تو بہتر ہے. ورنا تیری مرزی...
پر تو یہ سب کیوں کہ رہا ہے یار میراب اداسی سے عون کو دیکھتا ہے...
ہہہ میراب یہ بات شاید تم نہیں جانتے کے تمھارے ابو تمھاری شادی اپنے بھائی کی بیٹی سے کروانا چاہتے ہیں میں نے آج یہ بات سنی تمھاری امی کال پے اسی سلسلے میں بات کرہی تھی انکل سے تو میں یہ نہیں چہتا کے ان کا یا تمھارا آگے جا کر دل ٹوٹے تو بہتر ہیی ہے تم ابھی ان سب میں نا ہی پرو...
پر یار تم جانتے ہو نا مجھے امارا نہیں پسند وہ میرے ٹائپ کی بلکل نہیں ہے...
ہاں پتا ہے پر اب جو ہے جیسے ہے اسے ویسے ہی رہنے دو میراب....
عون کہہ کر کمرے سے باہر چلا جاتا ہے....
"عشق جب تم کو راس آیے گا
زخم کھاؤگے، مسکراؤگے
وہ تمھیں توڑ توڑ ڈالے گا
تم بہت ٹوٹ ٹوٹ جاؤگے
یاد آئیں گی گم شدہ نیندیں
خواب رکھ رکھ کے بھول جاؤگے"
YOU ARE READING
سکونِ قرب💞 ✅ Completed
Short Storyخدا ڈھونڈنے سے واقعی مل جاتا ہے... مگر اس وقت جب آپکی تلاش سچی اور آپکی ہوتی ہے... اور جس تلاش کے کشکول میں کھوٹ کے سکے شامل ہوں پھر ان کو خدا نہیں ملتا...!! یہ کہانی ہے درد وفا...درد محبت سہنے والوں کی... محبت میں رسوای سہنے والوں کی ....یہ کہانی...