Part 9

226 25 23
                                    

یہ؟
اس کی آنکھیں جو چیز دیکھتی ہیں وہ اس کا گمان بھی نہیں کرسکتے تھا...
وہ منتہا کی تصاویر تھیں زین کے ساتھ دونوں باہوں میں باہیں ڈالے کھڑے تھے.....
ایک میں زین منتہا کے بالوں کو چھو رہا تھا اور منتہا نیچے دیکھتے ہوئے مسکرا رہی تھی....
یہ کیسے ہوسکتا ہے منتہا تو ایسی لڑکی نہیں ہے
پھر کیا یہ تصویریں جھوٹی ہیں؟ اسے اس وقت بےحد غصہ آرہا تھا...
زین نے تو مجھے ایسا کچھ نہیں بتایا کہ وہ منتہا کے ساتھ انوالو ہے_ وہ اس وقت بہت برے کشمکش میں تھا....
اسے کچھ سمجھ نہیں ارہی تھی.. غصہ کی وجہ سے اس نے اپنا فون دیوار پہ دے مارا فون کرچی کرچی ہوچکا تھا....
بیٹا کیا ہوا؟ پیچھے سے نازیابیگم کی آواز آتی ہے....
ک کچھ نہیں ہوا امی بس اچانک سے غصہ آگیا
پر بیٹا غصہ بلاوجہ نہیں آتا نا بتاو اپنی امی کو کیا بات ہے نازیابیگم اسے اپنے پاس بیٹھا کر کہتی ہیں
امی کچھ نہیں بس سر میں درد ہورہا ہے آپ دبا دیں زرا....
وہ نازیابیگم کا ہاتھ اپنے سر پر رکھ کر کہتا ہے....
اچھا بیٹا دباتی ہوں نازیابیگم اس کا سر دباتی ہیں
اس کے دل پر آنسو ٹوٹ ٹوٹ کر گرتے ہیں...
پر وہ مرد تھا اور اس کا کہنا تھا کہ مرد پر آنسو اچھے نہیں لگتے وہ شروع سے ایسا تھا کسی پر اعتبار کم کرتا تھا پر جب کرتا تھا تو پورے دل سے کرتا تھا _ اسے شروع سے جھوٹ بولنے اور دھوکا دینے والے لوگوں سے نفرت تھی....
اس کے وہم میں بھی نہیں تھا کہ منتہا ایسا کرے گی پر شاید اسے منتہا سے ایک بار بات کرنی چاہیے تھی کیا پتا یہ سب سہچ نا ہو...
یے سب سوچتے سوچتے ہی اس کی آنکھ لگ جاتی ہے نازیابیگم بہت پیار سے اس کے اوپر کمبل دیتی ہیں اور ماتھے پر بوسا دے کر اس کی اچھی زندگی اور کامیابیوں کے لیے دل میں دعا کرتی ہیں

°°°°°°°°°°°°°°°

منتہا جو کب سے ایک horror فلم دیکھ رہی تھی
اور ساتھ ساتھ popcorn کے مزے لے رہی تھی....
کاش دینا بھی ہوتی یار تو اور مزہ آتا اس کو ڈرانے کا تو مزہ ہی اپنا ہے وہ یہ سب سوچ رہی تھی کہ اس کے فون پر رنگ ہوتی ہے...
ارے لو چڑیل کا نام لیا اور چڑیل حاضر دینا کا نمبر موبائل پر دیکھ کر وہ دل میں کہتی ہے..
ہاں بولو چریل کیا بات ہے کیوں فون کیا....
واہ واہ واہ اب مجھے تمہیں کسی کام سے ہی فون کرنا ہوگا مطلب ایسے نہیں کرسکتی حال چال پوچھنے کے لیے ہیں نا؟ دینا غصہ سے کہتی ہے
ارے میری چڑیا زیادہ اونچا نا اُڑو یار مزاق کرہی تھی ویسے تمھاری عمر بہت لمبی ہے ابھی میں تمھارے بارے میں ہی سوچ رہی تھی منتہا ہنس کر کہتی ہے....
اوہ اوہ تمھارے جیسی دوست اللہ کسی کا نا دیں ویسے..
وہ کیوں؟ منتہا popcorn کا ایک دانا اٹھا کر کہتی ہے..
وہ اس لیے کہ میں نے صبح یونی میں دیکھا تم میراب سے برے ہنس کر بات کرہی تھی اور مجھے بتایا تک نہیں کچھ....
اوہ ہاں یار بتانا بھول گئی میں نے اُسے سب بتا دیا جو بھی میرے دل میں تھا _🙈
کیا واقعی دینا زور دار چیخ مار کر کہتی ہے...
ارے ہاں آہستہ لڑکی واقعی اور وہ بھی مجھ سے محبت کرتا ہے بہت منتہا اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کہتی ہے
یار یہ تو بہت اچھا ہوگیا اللہ تم دونو کو ہمیشہ خوش رکھے میں بہت خوش ہوں آج دینا خوشی کے مارے کہتی ہے.....
ہاں دینا اب تو ہر نماز کے بعد یہی دعا ہوتی کے ہماری محبت کو کسی کی نظر نا لگے....
اوہو انشاءاللہ ایسا کچھ نہیں ہوگا دینا اسے تسلی دیتی ہے.....
ہممم آمین اچھا چلو تم بھی سوجاو میں بھی سونے جارہی ہوں پھر صبح نماز کے لیے آنکھ نہیں کھلتی....
اہوہ اب تو میڈیم بری نماز کی پابندی کرہی دینا اسے تنگ کرنے کے موڈ میں کہتی ہے....
ہاں دینا بس ایک ڈر ہے جب سے میراب کو دل کا حال بتایا ہے ہر لمحہ دل ڈرتا ہے نا جانے اب کیا ہوجائے"منتہا بہت دھیمے سے کہتی ہے!
بس تم اللہ پر بھروسہ رکھو"
ہممم!
اچھا انکل آنٹی کو کب بتا رہی میراب کا؟
ہاں بس کل سوچ رہی بتادوں...
اوکے اچھا چلو اب سوتی میں...
اوکے دینا اللہ حفظ!
اللہ حافظ منتہا!
منتہا فون چارجنگ پر لگا کہ کمرہ سمیٹ کر سونے کے لیے لیٹ جاتی ہے اور دل میں دعا کرتی ہے کل کا دن بہت اچھا ہو_
پر اسے کہاں خبر تھی کل کا دن اسکی زندگی کا سب سے بڑا دن ہوگا وہ دن جس کے بعد وہ مکمل ٹوٹ جائیگی _
کبھی کبھی ہم انسان جو سوچتے ہیں ضروری نہیں سب ویسا ہو_ کبھی کبھار وہ بھی ہوجاتا ہے جس کے بارے میں ہم نے کبھی سوچا بھی نا ہو انسان کی یہی حقیقت ہے __
"اگر تم نے مجھے تورا
تو میں بکھر جاوگی موتی موتی ہوجاوگی_
تم تلاش کرو گے مجھے ہر کونے میں
میں تم کو کہیں نہیں ملوگی"

°°°°°°°°°°°°°°°°°°

منتہا بیٹا اُٹھ جاو وہ کب سے سورہی تھی مزے سے جب عائشہ بیگم اس کو اٹھانے آیئں...
کیا یونی نہیں جانا تم نے آج؟
اوہ جانا ہے امی وہ جھٹ سے اٹھتی ہے
پنک کلر کی پیاری سی فراک پہنے نیچے بلو جینز اور گلے میں لائیٹ بنک کلر کا مفلر لیے بالوں کو ہائی پونی میں باندھے دائیں ہاتھ میں واچ پہنے ہلکی سی پنک lipstick لگائے وہ بلکل تیار کھڑی تھی آج کا دن اس کے لیے بہت اچھا دن تھا وہ بہت خوش تھی.... بیگ کندھے پر لٹکائے وہ گھر سے نکلتی ہے اور یونی کی راہ لیتی ہے.....

°°°°°°°°°°°°°°°°°

میراب بھی شیشے کے آگے کھرے خود کو بہت غور سے دیکھ رہا تھا آج کا دن اس کے لیے پتا نہیں کیسا تھا یہ تو وہ بھی نہیں جانتا تھا.....
وہ بالوں کو نا چاہتے ہوئے بھی سیٹ کرہا تھا _ گاڑی کی چابی اٹھا کر وہ باہر نکلتا ہے اور بے دلی سے یونی کی راہ لیتا ہے....

°°°°°°°°°°°°°°°°°

منتہا ہر جگہ میراب کو دھونڈتی ہے پر وہ کہیں نہیں ملتا وہ پریشانی سے زین کے پاس آتی ہے اور اس سے پوچھتی ہے میراب کا....
میراب کہاں ہے؟
میراب تو آیا ہی نہیں آج وہ اپنے غصے کو کنٹرول کرتے ہوئے کہتا ہے....
اچھا وہ کیوں منتہا پریشانی سے وہی کھری رہتی ہے....
اور اسی وقت میراب یونی میں داخل ہوتا ہے اور اس کی نظر ان دونوں پر پرتی ہے ایک ساتھ کھرے وہ دونوں کوئی ضروری بات کررہے تھے....
اسی وقت زین میراب کو دیکھ لیتا ہے اور اس چیز کا موقع اٹھاتے وہ منتہا کے ہاتھ پر ہاتھ رکھتا ہے
پریشانی کی وجہ سے منتہا اس بات پر دھیان نہیں دیتی......
وہی میراب کے دل پر مانو خنجر لگتے ہیں اور وہ غصے سے واپس جانے لگتا ہے پر منتہا اس کو دیکھ لیتی ہے....
میراب میراب روکو!
وہ دھورتی ہوئی اس کے پاس جاتی ہے
کیا ہے؟ میراب غصے سے کہتا ہے_
کیا ہوا میراب میں کب سے ویٹ کرہی تھی تمھارا میراب کہاں تھے؟ نا کال کی...
ہاں بس ویسے طبیعت خراب تھی تھوری...
اوہو کیا ہوا بتاو نا؟
کچھ نہیں ہوا....
وہ اسی وقت واک آؤٹ کر جاتا ہے _
اب اسے کیا ہوا یار منتہا اداسی سے کہتی ہے....
اندر جاکر بات کرتی ہوں...
وہ کلاس میں جاتی ہے تو میراب سب سے لاسٹ پر بیٹھا ہوتا ہے....
یار اب کیا کروں اس کی تو کلاس شروع ہوگئی ہے
سر بھی کھرے ہیں کیا کہوں گی...
منتہا کو اپنی کلاس بھی لیٹ ہورہی تھی....
سر کیا میں اندر اجاوں منتہا جھٹ سے کہتی ہے...
یس sure!
سب کی نظریں اس پر ہی ہوتی ہیں وہ جلدی سے میراب کی طرف جاتی ہے....
میراب اسے دیکھ کر حیران ہوتا ہے اور غصہ بھی آتا ہے...
میراب تم ٹھیک ہو نا مجھے بہت فکر ہورہی تھی کچھ غلط تو نہیں کیا میں نے....
وہ اسے اگنور کر دیتا ہے اور اپنے ساتھ بیٹھے دوست سے کچھ ضروری بات کرنے لگتا ہے....
یہ کیا بات ہوئی یہ تو جواب بھی نہیں دے رہا...
میراب سنو نا میراب کیا ہوگیا ہے تمھیں یار بولو نا میراب.....
کیا ہے تمھیں بتاو مسئلہ کیا ہے تمھارے ساتھ میں صبح سے تمہیں اگنور کرہا ہوں تمھیں تب بھی سمجھ نہیں آرہا میں تم سے بات نہیں کرنا چاہتا
Now please go from here, leave me alone please.
وہ پوری کلاس کے سامنے چیخ کر منتہا کو کہتا ہے اور منتہا وہی بت بنی کھری ہوتی ہے آنسو اسکے پیارے چہرے کو مکمل بھگو رہے تھے...
اور زین یہ سب دیکھ کر دل ہی دل میں خوش ہورہا تھا_
ابھی جاری ہے_

Sorry maine aj chota ep dala hai kuk aj bht busy rhi islye sorry iske lye ab ache ache comments de dyge ga🙈

سکونِ قرب💞                  ✅ Completed   حيث تعيش القصص. اكتشف الآن