پانچویں قسط

249 22 7
                                    

حنان تمہارا لیٹر آیا ہے..... وانیا حنان کو لیٹر پکراتے ہوئے بولی
حنان جو چاکلیٹ کھانے میں بے حد مصروف تھا لیٹر کا نام سن کر کرنٹ کھا کر اٹھا اور وانیا کے ہاتھ سے جھپٹتے ہوئے لیٹر چھینا
حنان تمہیں تمیز نہیں ہے کیا کر رہے ہو..... وانیا اس کی اس عجیب حرکت پر غصہ ہوتے ہوئے بولی
وانیا وانیا وانیا میں کامیاب ہو گیا.... حنان نے لیٹر کھولا اور چیختے ہوئے وانیا کے گلے لگا
کیا مطلب کیا کر رہے ہو پاگل تو نہیں ہو گئے تم.... وانیا حنان کی حرکت پر حیران ہوئی
وانیا میں نے (PAF ) کے لیے اپیلائے کیا تھا اور مجھے وہی سے لیٹر آیا ہے میں بہت خوش ہو اتنا کے میں بیان نہیں کر سکتا..... حنان کا بس نہیں چل رہا تھا کے وہ پورے شہر میں ڈنڈورا پٹ دیں
وانیا حنان کی بات سن کر ساکت ہو گئی
ماما بابا مجھے آپ لوگوں کو کچھ بتانا ہے لیکن آپ لوگ مجھے کچھ نہیں کہے گیں میں جو کرنا چاہتا ہو مجھے کرنے دیں گیں..... حنان اپنے پرینٹس کے سامنے بیٹھتا ہوا بولا
حنان بیٹا کیا ہوا ہے مجھے سچ سچ بتاو... حنان کی والدہ پریشان ہوئی
ماما میں نے (PAF) کے لیے اپیلایے کیا تھا اور مجھے وہاں سے لیٹر آیا ہے ماما میں جانتا ہو آپ مجھ سے بہت پیار کرتی ہے خود سے دور نہیں کر سکتی میں اور وانیا آپ کا کل اثاثہ ہے ہم دونوں کے سوا آپ کے پاس کچھ نہیں لیکن میں یہ کرنا چاہتا ہو نہ صرف خود کیلئے یا اپنے شوق کی تسکین کیلئے بلکہ اس ملک کے لیے اس ملک کے ہر باشندے کیلئے اللہ پاک نے اگر مجھے موقع اور صلاحیت دی ہے تو میں اسے کسی اچھے کام میں صرف کرنا چاہتا ہو میں انجنیر بن کر
5 to 9
کی جاب تو کر لو گا ہر عام انسان کی طرح صبح اٹھو دفتر جاو اور شام کو واپس آجاو ایک مشین کی طرح کماو بابا میں صرف پیسہ نہیں کمانا چاہتا میں نام کمانا چاہتا ہو کچھ کر کے دیکھانا چاہتا ہو کچھ ایسا جس پر میری فیملی کو مجھ پر فخر ہو بابا میں عام نہیں خاص بننا چاہتا ہو..... حنان نے اپنے والدین کو تسلی دیں کر منانا چاہا

بیٹا تم جو کرنا چاہا رہے ہو وہ بہت مشکل ہے مجھے یقین ہے کہ تم اس میں کامیاب ہو گیں مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے بیٹا تم عام نہیں تم خاص ہو..... حنان کے والد نے تحمل کا مظاہرہ کیا
حنان کے قلب کی بے چینی تھوری کم ہوئی لیکن اسے اس کی والدہ کی خاموشی کھٹک رہی تھی

حنان میں تمھیں اس مرحلے میں سفل پاو گی تم نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے تم نے وہ کرنے کی ٹھانی ہے جو ہمارے خاندان میں کسی نے نہ کرنے کی سوچی مجھے فخر ہے اپنی اولاد پر مگر اس فخر کو فخر رہنے دینا غرور نا بنانا........ والدہ نے خاموشی توری
ماما بابا مجھے خوشی ہے کے آپ میرے فیصلے میں میرے ساتھ ہے......
حنان نے کہا اور پھر اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہونے چلا گیا....
ایک مہینہ قبل
اسامہ میں (PAF) جوائن کرنا چاہتا ہو....... وہ دونوں پارک میں واک کر رہے تھے جب حنان بولا
اچھا مذاق ہے.... اسامہ نے اس کی بات کو سنجیدہ نا لیا
اسامہ میں سنجیدہ ہو تو جانتا ہے میں اپنے کیرئر کے متعلق مذاق نہیں کرتا.... حنان نے اسامہ کو یقین
دلایا
حنان تو واقع یہ کرنا چاہتا ہے... اسامہ کو حیرت کا جھٹکا لگا
ہاں میں کرنا چاہتا ہو.... حنان نے کہا
نا کر.... اسامہ صرف اتنا کہہ سکا
اسامہ تو یہ کیا کہہ رہا ہے مجھے لگا تھا کوئی بھی مجھے سپورٹ کریں نا کریں لیکن میرے دوست ہمیشہ میری حمایت کریں گیں لیکن یہاں تو ایک دوست نے صاف منع کر دیا ہے دوسرے سے کیا امید رکھو..... اس بار حیرت کا جھٹکا حنان کو لگا تھا

Qalbحيث تعيش القصص. اكتشف الآن