Epi 2

1.5K 78 8
                                    

مومن کی دعا
از سکینہ زیدی
قسط نمبر 2

میں ڈرو گی نہیں میں کوئی ناول کی نروس یا دبو سی لڑکی نہیں ہو میں دعا احمد ہو آھاد احمد کی بہن ہمممم یہ تو ہوتا ہی ہے دعا یاد ہے اسُ ناول میں بھی ایسا ہی ہوا تھا لیکن تمہیں ڈرنا نہیں ہے....مومن کے پاس سے رفو چکر ہونے کے بعد دعا واشروم میں کھڑی آئینے کے سامنے خدُ سے بول رہی تھی عہد تو خدُ سے بہت کر رہی تھی لیکن کسی کے سامنے آواز تو ہوا کی طرح غائب ہوجاتی تھی....

دعا کہاں تھی تم کب سے میں تمہیں ڈھونڈ رہی ہوں....اریبہ دعا کو دیکھ کر غصہ سے بولی....

یہاں ہی تھی میں نے کون سا ترکی چلے جانا تھا....دعا بیزرایت سے بولی....

اچھا چلو کلاس میں چلتے ہیں سر آنے والے ہوگے اور لاو نوٹس دیکھاو اپنے....اریبہ عام سے انداز میں بولی لیکن انجانے میں دعا کے زخموں پر نمک چھڑک دیا....اریبہ کو مومن والے واقعہ کا کچھ پتہ نہ تھا نہ دعا نے ضروری سمجھا....

نوٹس....وہ نوٹس....وہ نوٹس پانی میں گر گئے تھے سارے....دعا نے افسوس سے جھوٹ بولا....

ہیں کیا....افففف دعا دیھان کہاں ہوتا ہے تمہارا اب کیا کرو گی....اریبہ حیران و پریشان سی بولی....

کرنا کیا ہے دوبارہ بناو گی....دعا افسوس سے بولی....

ہممم....چلو اب کلاس میں....اریبہ کندھ کو تھپکتے ہوئے بولی جیسے غم ہلکہ کر رہی ہو....

🌟🌟🌟🌟🌟

کون تھی یہ....اسُ واقعہ کے بعد یہ لوگ کینٹین آگئے تھے تو مومن بولا....

دعا...دعا احمد....کل کی چوزی تھی پنجرے میں قید کرنا تھا لیکن کل رش زیادہ تھا تو آزاد جانے دیا.....احمر افسوس سے تفصیل بتانے لگا....

ہمممم.....دعا....مومن سوچتے ہوئے بولا....

سب چھوڑ جانی یہ چائے پی....چائے کا نشئی زوار چائے لیتے ہوئے ٹیبل پر آیا اور مومن کو کپ دیتے ہوئے بولا.....

زوار ایک کام کر.....مومن کپ پکڑتے ہوئے آگے ہوتا ہوا بولا....

حکم کر یار....زوار بھی آگے آتا ہوا بولا آرزو اور احمر بھی الرٹ ہوکر آگے ہوئے....

تو سنو....مومن انُ لوگوں کو بتانے لگا پھر پیچھے ہوکر سکون سے بیٹھا....

واہ یار لیکن اس سے ہوگا کیا....احمر بولا....

ہوگا یہ کہ پھر وہ ادھر کینٹین آئے گی اور پھر کینٹین کا سامان اور.....مومن شیطانی مسکراہٹ کے ساتھ بات ادھوری چھوڑی....

کینٹین کے انڈھے اور دعا کا سر....آرزو نے بات ادھوری پوری کی اور خوشی سے بولی....

بلکل....مومن چائے پیتے ہوئے بولا....

زبردست یار....احمر ہنس کر بولا....

ہممم....مومن سگریٹ سلگاتے ہوئے بولا....

Momin Ki Dua (Complete)✔Donde viven las historias. Descúbrelo ahora