Epi 3

1.4K 71 11
                                    

مومن کی دعا
از سکینہ زیدی
قسط نمبر 3

سدرہ بیٹا روتے نہیں نہ.....جوریہ بیگم سدرہ کے روم میں بیٹھی سدرہ کو چپ کروا رہی تھی جو مومن کی وجہ سے رو رہی تھی.....

ماما بھائی ہمارے ساتھ ایسے کیوں ہیں....سدرہ روتے ہوئے جوریہ بیگم سے بولی....

بیٹا آپ کو معلوم تو ہے....جوریہ بیگم گہری سانس لیکر بولی....

لیکن ماما انُ سب میں تو ڈیڈ کی غلطی تھی آپ نے تو کچھ نہیں کیا نہ....سدرہ بولی....

ہاں لیکن وہ مجھے بھی غلط سمجھتا ہے....جوریہ بیگم بولی....

بھائی میرے ساتھ بھی ایسے کرتے ہیں....سدرہ منہ بنا کر بولی....

دیکھو سدرہ وہ آپ کا بھائی ہے ابھی اسُ نے کچھ غلط نہیں کہا اتنی رات ہو رہی ہے اچھا نہیں لگتا رات کو جانا اور آپ تو کسی کو بتائے بغیر جارہی تھی....جوریہ بیگم سمجھتاتے ہوئے بولی....

لیکن ماما بھائی اتنے روڈ کیوں ہیں....سدرہ سر جکھا کر بولی....

میری جان مومن نے بہت مشکل وقت گزارا ہے اور پھر تمہارے ڈیڈ کی غلطی کو وہ بھولتا نہیں اسُ دن سے اور آج تک وہ سب سے کٹا رہتا ہے لیکن تم سے بہت پیار کرتا ہے ہاں یہ الگ بات ہے اسےُ پیار دیکھانا نہیں آتا.....جوریہ بیگم پیار سے سمجھاتی ہوئے بولی....

ہممم....جی ماما.....سدرہ مسکرا کر بولی....

🌟🌟🌟🌟🌟🌟

دعا بیٹا تم کب جلدی اٹھنے کی عادت ڈالو گی آج بھی کتنی جلدی مچائے ہوئے ہے پھر بغیر ناشتہ چلی جاؤں گی....آمنہ بیگم دعا سے بولی جو آئینے کہ سامنے کھڑی اسکارف بنارہی تھی.....

ارے میری کیوٹ سی امی فکر نہ کریں ایک دن یہ عظیم کام بھی ہوجائے گا....دعا کھلکھلا کر بولی....

ہمممم...اور یہ عظیم کام جس دن ہوگا اسُ دن سنہرے حرفوں کے پتے میں لکھا جائے گا.....اندر آتے آھاد نے سنجدگی سے کہا....

بھائی.....دعا لاڈ سے بولی لیکن اس لاڈ سے بولنے پر آھاد کے اندر خطرے کی گھنٹی بجی....

جی بھائی کی جان.....آھاد نے بھی پیار سے کہا آمنہ بیگم انِ دونوں کو چھوڑ کر کچن میں چلی گئی تھی....

میرے پیارے بھائی....دعا آھاد کا ہاتھ پکڑ کر پیار سے بولی....

ٹیبل پر رکھا ہے مکھن دعا....آھاد نے اس کے انداز پر چوٹ کی....

کیا بھائی میں کیا ایسے پیار سے نہیں بول سکتی آپ سے....دعا صدمے سے بولی....

دعا میری جان بتاؤ کیا چاہیئے یا زامن کی کوئی شکایت یا ڈانٹ پڑوانی ہے اسےُ....آھاد سنجدگی سے بولا....

وہ بھائی مجھے مجھے بکس چاہیئے ہے....دعا فوری مطلب پر آئی....

دیکھا مجھے پتہ تھا یہ پیار صرف مکھن لگایا جارہا ہے....آھاد افسوس سے بولا....

Momin Ki Dua (Complete)✔Tempat cerita menjadi hidup. Temukan sekarang